تلاش شدہ نتائج
"farmaanaa'" کے متعقلہ نتائج
صادِرفَرْمانا
جاری کرنا، نافذ کرنا، پاس کرنا (قانون، حکم وغیرہ)
نَوازِش فَرمانا
(طنزاً) زیادتی کرنا ، نقصان پہنچانا ۔
وَعظ فَرمانا
(احتراماً) وعظ بیان کرنا ؛ تقریر کرنا ۔
وَدِیعَت فَرمانا
(احتراماً) ودیعت کرنا، امانتاً رکھنا
اِرشاد فَرمانا
say, utter, speak, command (usu. used for someone exalted or in a higher position)
شَغْل فَرمانا
شغل کرنا، مشغلہ اختیار کرنا
تَصْدِیع فَرْمانا
تکلیف کرنا ، آنے کی زحمت برداشت کرنا ، تشریف لانا ، قدم رنجہ فرمانا.
وَضاحَت فَرمانا
(احتراماً) وضاحت کرنا، واضح اور صاف کرنا
دَرْگُزَر فَرْمانا
درگُزر کرنا (رک) کا تعظیمی استعمال .
وِرْد فَرمانا
(کسی کام کا) معمول باندھنا، عادت ڈالنا
دَنگَل فَرمانا
لڑنا لڑوانا ، کشتی لڑنے والوں کے لئے اکھاڑے کا انتظام کرنا .
مُواظَبَت فَرْمانا
کسی کام کے لیے تاکید کرنا ، کوئی عمل استقامت کے ساتھ کرنا
عَطا فَرمانا
دینا ، بخشنا، مرحمت کرنا.
طَرَح فَرْمانا
(معماری) نقشہ بنانا ، ڈیزائن بنانا
یاد فَرْمانا
منگانا، طلب کرنا، یاد کرنا، بلانا
پَرْدَہ فَرمانا
die (usu. used for saints and holy persons)
مَقام فَرمانا
(تعظیماً) قیام کرنا ، ٹھہرنا ، رہنا ۔
نَظم فَرمانا
(شاعری) نظم کرنا ، کہنا ، منظوم کرنا
دُرُسْت فَرمانا
(تعظیماً) درست کہنا ، ٹھک بات کہنا ، صحیح کہنا .
خِدْمَت فَرْمانا
بڑے آدمی کا کسی سے اپنا کام کرنے کو کہنا.
دَورَہ فَرْمانا
کسی بہت بڑے افسر کا معائنہ کے لیے جانا.
مُمتاز فَرمانا
(احتراماً) مرتبہ بڑھانا ، امتیاز بخشنا ، معزز کرنا ، سرفراز کرنا ۔
مُلاحَظَہ فَرمانا
۱۔ غور کرنا ، دیکھنا نیز پڑھنا ، مطالعہ کرنا (عموماً کسی افسر ، حاکم یا بزرگ کا کسی تحریر کی درستی کے لیے) ۔
سَرفَراز فَرمانا
عزت بخشنا ، قدر افزائی کرنا ؛ قدم رنجہ فرمانا ، تشریف لانا.
ہِدایَت فَرمانا
(احتراماً) نصیحت کرنا ، سیدھا راستہ دکھانا ۔
دَرْیافْت فَرْمانا
پوچھنا ، دریافت کرنا ، معلوم کرنا ، رائے لینا.
مُستَرَد فَرمانا
(احتراما ً) لوٹانا ، واپس کرنا ۔
نوش فَرمانا
(احتراماً) کھانا ، پینا ، نوش جاں فرمانا
اُلُش فَرمانا
کھانے وغیرہ میں سے تھوڑا سا چکھنا یا پینا، کھانا یا پینا
زَجْر فَرْمانا
ڈان٘ٹنا، جھڑکنا، سرزنش کرنا
نُقْل فَرمانا
صحبت کرنا ، ہم بستری کرنا ؛ (عورت کو) تصرف میں لانا
نَہضَت فَرمانا
رحلت کرنا ، سفر عدم کو روانہ ہونا ، مر جانا۔
رِعایَت فَرْمانا
رک : رعایت کرنا (تعظیماً).
سَماعَت فَرمانا
(تعظیماً) سماعت ، سُننا ؛ توجّہ کرنا ، التفات کرنا .
مُعاف فَرْمانا
(احتراما ً) رک : معاف کرنا ۔
کام فَرْمانا
کام میں لانا ، عمل میں لانا ، (کسی بات پر) عملدرآمد کرنا .
کَرَم فَرْمانا
تشریف لانا، مہربانی کرنا، عنایت کرنا
طَلَب فَرْمانا
طلب کرنا ، بلانا ؛ مانگنا (تعظیم یا احترام کے موقع پر مستعمل).
لُطْف فَرمانا
مہربانی کرنا، کرم کرنا، عنایت کرنا
آبْرُو فَرْمانا
عزت کرنا، خاطر داری کرنا (صاحب عزت کی زیادہ قدر و منزلت کے موقع پر مستعمل)