تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"mirach" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"mirach" کے متعقلہ نتائج
مِرْچ
ایک پودا جس کا پھل عام طور پر سُرخ ہوتا ہے مگر اس کے علاوہ پیلا، کالا اور سفید بھی ہوتا ہے اس کا مزہ بہت تیز ہوتا اور زبان کو جلاتا ہے، اسے نمک کے ساتھ سالن میں استعمال کرتے ہیں
مِعدی چَکّی
(حیوانیات) جھینگا مچھلی کا معدہ جو دو حصوں ، ایک بڑا اگلا حصہ (چکی خانہ) اور دوسرا چھوٹا پچھلا حصہ (تقطیری خانہ) پر مشتمل ہوتا ہے ۔
مِرچ سَفِید
سفید مرچ ، یہ کالی مرچ کی طرح گول ہوتی ہے اور رنگ سفید ہوتا ہے ، اس کو دکنی مرچ بھی کہتے ہیں
مارْچ بَنْد
(پارچہ بافی) مارچ یعنی موسم بہار کے ریشم کا بنا ہوا کپڑا جو اور مہینوں کے ریشم کے کپڑے کی نسبت صاف ، سفید اور نرم ہوتا ہے ۔
مِرچیں جَلانا
ایک ٹوٹکا جس میں عمل پڑھ کے مرچیں جلاتے ہیں تاکہ جس شخص پر عمل کا اثر ہو وہ نگاہوں سے دور ہو ۔
مِرچیں اُتارنا
اگر نظر لگ جائے تو اس کا اثر دور کرنے لیے دہلیز کی مٹی اور ثابت سرخ مرچیں لے کر انھیں مغرب کے وقت سات بار بچے پر سے اتارنے کے بعد آگ میں ڈال دیتے ہیں جو ایک ٹوٹکا ہے۔
مُرچُڑا پَن دِکھانا
مرچڑے فقیروں کی سی حرکت کرنا ، سینہ زوری دکھانا ، سرزوری کرنا ؛ ضد کرنا ، ہٹ کرنا
مورْچَہ چھوڑنا
راہ سے ہٹ جانا ، بھٹک جانا ، نصب العین سے ہٹ جانا ، مورچے سے نکل کر میدان میں آجانا ۔
مُوْرْچَگاں را چُو بُوَد اِتَّفاق شیرِ ژِیاں را بَدَر آرَنْد پُوْسْت
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) چیونٹیوں میں اگر اتفاق ہوجائے تو شیر کی کھال اُتار لیتی ہیں ، کمزوروں میں اتفاق ہوجائے تو وہ طاقت ور پر غالب آتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔