تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"nochne" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"nochne" کے متعقلہ نتائج
ناچْنی
(پارچہ بافی) رچ (راچھ) لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے پر تین ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں جس کے سرے رچ (راچھ) کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں ، چوچلا
ناچْنے نِکلی تو گُھونْگَٹ کَیسا
جب منظرعام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی، ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے
ناچْنے نِکلی تو گُھونگَٹ کَیسا
جب منظر عام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی ؛ ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے ۔
ناچنے نِکلے تو گُھونگَٹ کیا
جب منظرعام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی، ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے
ناچْنے نِکلی تو گُھونگَٹ کیا
جب منظر عام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی ؛ ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے ۔
مُنہ نوچْنا
(سخت غصے یا انتہائی رنج و غم میں) منھ کو کھسوٹنا ، منھ کو انگلیوں سے پکڑ کر ناخن گاڑ کر کھینچنا ، بدزبانی پر لڑنے لگنا یا سزا دینا ۔
کَھمْبا نوچْنا
دور سے دھمکانا، ڈرانا، کمزوروں پر غصہ اتارنا(کھسیانی بلی کھمبا نوچے (کہاوت) سے استنباط)
وَجد میں ناچنا
بیخودی میں رقص کرنا (یہ کیفیت بعض سماع کے شوقین صوفیوں پر سماع سے وجد میں آنے پرہوتی ہے) ۔
گانے والے کا مُنْہ نَہیں رَہْتا ناچْنے والے کا پانو نَہیں رَہْتا
محنتی آدمی سے بیکار نہیں رہا جاتا ؛ جو جس فن کا ماہر ہے وہ اس کا اظہار کر کے رہتا ہے ؛ عادت چھپائے نہیں چھپتی.
گانے والے کا مُنْہ نَہیں رَہْتا ناچْنے والے کا پَیر نَہیں رَہْتا
محنتی آدمی سے بیکار نہیں رہا جاتا ؛ جو جس فن کا ماہر ہے وہ اس کا اظہار کر کے رہتا ہے ؛ عادت چھپائے نہیں چھپتی.
تَلوار پَر ناچْنا
۔ایک قسم کی لاگ ہے جس میں دو مضبوط آدمی اپنی ننگی تلوار دونوں طرف سے پکڑتے ہیں۔ (ایک شخص قبضہ تھامتا ہے اور دوسرا بہت سا کپڑا لپیٹ کے تلوار کی نوک تھامتا ہے۔) رقّاص انھیں دونوں آدمیوں کے شانوں پرہاتھ رکھ کر اُچک جاتا ہے اور تلوار کی دھار پر اپنے تلووں کو جو نفس الامر میں دھار سے الگ رہتے ہیں جنبش دےیتا ہے اور تال پر گھنگرو بجاتا ہے۔اسی کو تلوار پر ناچنا کہتے ہیں۔ ؎
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔