تلاش شدہ نتائج
"pha.dke" کے متعقلہ نتائج
پَھڑْکا
حرارت یا بخار جو گرمی کی شدت سے ہوجائے ، لو کا اثر .
پَھڑْکی
پھڑکا، موٹا پردہ، درمیانی پردہ
پَھڑْکا دینا
نہایت خوش گردینا ، دل موہ لینا ، تڑپا دینا .
پَھڑکا مارنا
تڑپانا، (کسی شے سے محروم کرکے) تکلیف دینا
پُھدکی
(مجازاً) ناتواں ، کمزور ، حقیر .
پَہاڑی کَوّا
کاگ، غراب، نہایت سیاہ کوا جو پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے یه سب کووں سے قد میں بڑا ہوتا ہے پنجے سے پکڑ کر کھاتا ہے اور چیز اٹھا لے جاتا ہے چیت کے مہینے میں درختوں پر انڈے دیتا ہے اور بچہ بیساکھ میں اڑنے کے قابل ہو جاتا ہے
پَھڑْکاوا
(کبوتر بازی) مقابلے کے کبوتروں کے ساتھ اڑان میں مٹ بھیڑ .
پَھڑْکَن کی اَولاد
نہایت تمنا اور آرزو کی اولاد، ناک رگڑے کی اولاد، ناز پروردہ اور لاڈلی اولاد
پَھڑْکاو
ظاہری ٹیم ٹام ، دکھاوا ، نمود ، نمائش .
پَھڑْکَن
خواہش، آرزو، شدید تمنا، تڑپ
پَھڑْکاہَٹ
پھڑکانا (رک) کا اسم کیفیت .
پَھڑ کِیلی
(گاڑی بانی) وہ کیلی جو کے ذریعے پھڑ کا سِرا گاڑی کے اگلے پہیوں کے دھرے کے ساتھ لگے ہوئے آہنی چکر (چکری) پر جوڑ دیا جاتا ہے .
آنکھ پَھڑکے دَہْنی ماں مِلے یا بَہْنی، آنکھ پَھڑکے بائِیں بِیر مِلے یا سائِیں
بائیں آنکھ پھڑکے تو شوہر یا بیوی سے ملاقات ہوتی ہے اور دائیں آنکھ پھڑکنے پر ماں یا بہن سے
دو پَھڑْکا
دو مضبوط ٹاٹ یا موٹے پردہ کا بنا ہوا ، دو پرتوں کا .
ڈیڑھ پَھڑْکَہ
غیر طویل چار بیتے کی قسم جس میں صرف ایک ہی خیال کو ایک ہی موڑ کو چند مصرعوں میں بیان کر دیا جاتا ہے اسی بِنا پر ڈیڑھ پھڑکہ کو خیال بھی کہتے ہیں
شابَش مُلّا تیرے تَعْوِیذ کو بانْدْھتے ہی لَڑکا پُھدْکا
تعویذ اتنا پرتاثیر ہے کہ باندھتے ہی کام ہوگیا ؛ طنزاً بھی مُستعمل ہے یعنی بات نہیں بنی .