تلاش شدہ نتائج
"sannaa.ii" کے متعقلہ نتائج
سُنّی
رک : ’’ اہلِ سنت والجماعت ‘‘ پیروِ سُنّتِ رسول صلّی اللہ علیہ وسلم.
سُنانا
۱. کان میں ڈالنا ، کہنا ، بیان کرنا .
سُنانی
خبرِمرگ، موت کی خبر، جو پردیس سے آئے
صَنّاعی
کاریگری، دستکاری، مہارت فن، کمال ہنر، ہنرمندی ظاہر ہونا (محسوسات یا معانی میں)
سُننا
کانوں سے کسی آواز کو معلوم و محسوس کرنا.
سانْنا
کسی خشک چیز میں سیال کو ملا کر گُون٘دْھنا ، یک جان بنانا، گُون٘دھنا، خصوصاً مٹی یا آٹا وغیرہ
سَنْنا
آلودہ ہونا، ملوث ہونا، مُوردِ الزام ٹھہرایا جانا، ساننا کا لازم
سِنّا
چھلکار مچھلی یا مگرمچھ کی کھال پر جو گول گول پتلے اور چمکدار ٹکلے ہوتے ہیں ان میں ہر ایک ٹکڑا ، سِفنا ، کھپرا.
سینانی
سپہ سالار، فوج کا کمانڈر، کارتیکین کا ایک نام، دِھرِت راشٹر کے ایک بیٹے کا نام، شطرنج کی ایک مخصوص چال
سِنَینی
سنین سے منسوب یا متعلق ، سنہ وار ، سال بسال.
sienna
ایک طرح کی لوہا ملی مٹی جو رنگ و روغن یا صبغہ بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔.
sunna
سُنۃ، سُنّتِ رسول اللہؐ قرآن کے ساتھ اسلامی شریعت کا ماخذ [ع].
sunni
اسلام کا بڑا فرقہ اہلِ سُنّت و الجماعت، شیعان علی سے متمیز۔.
صَنّاع
بڑا صنعت گر، عظیم صانع، بہت بڑا کاریگر، نہایت ہنرمند، ماہرِ فن
صَنّاعانَہ
جس میں تصنّع کی جھک پائی جائے.
سُنّی نَہ شِیعَہ، جی میں آیا سو کِیا
آزاد خیال شخص کے متعلق کہتے ہیں جو اپنی مرضی کرتا ہے، اُسے کسی مسلک کی پروا نہیں ہوتی، آزاد خیال شخص یا من مانی کرنے والے کے لیے بھی کہتے ہیں
کَڑْوی سُنانا
کھری کھری سنانا، بُرا بھلا کہنا، تلخ اور ناگوار باتیں کہنا، ڈانْٹ ڈپٹ کرنا
سَیکڑوں سنانا
بہت بُرا بھلا کہنا، لعنت ملامت کر نا
سَیکْڑوں سُنْنا
کسی کی بُری بھلی باتیں برداشت کرنا ، لعن طعن سہنا .
ٹیڑھی سِیدھی سُنانا
الٹی سیدھی باتیں کرنا، سخت سست باتیں سنانا.
دیکھنے اور سننے میں بڑا فرق ہے
کسی چیز کی تعریف یا کسی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں
فَرْمائِشی سُنانا
سخت غلیظ اور فحش گالیاں دینا .
وَعدے سُنانا
رک : وعدہ کرنا جو فصیح ہے ۔
وَعظ سُنانا
وعظ بیان کرنا، نصیحت کرنا، مذہبی تقریر کرنا
کان سُنْنا دُوسْرے کان اُڑانا
بے تو جہی سے سننا ، سن کر عمل نہ کرنا.
مُغَلَّظات سُنانا
فحش گالیاں دینا ، موٹی موٹی گالیاں بکنا ۔
کَڑی سُنانا
سخت بات کہنا، کھری کھری سنانا، ڈانٹنا ڈپٹنا
ٹیڑھی سُنانا
بُرا بھلا کہنا، مخالفانہ جواب دینا، اوکھی سُنانا
مُقَدَّمَہ سُننا
مقدمہ چلانا، سماعت کرنا، آگے بڑھانا، کسی امر یا معاملے سے آگاہی حاصل کرنا
کَڑی سُنْنا
کڑی بات سننا، سخت باتیں سننا، سختی برداشت کرنا
آنْکھوں دیکھا پَھٹ پَڑا مُجھے کانوں سُنْنے دے
سچے کو جھوٹا بناتے ہو اور دوسرے کی آنکھوں سے دیکھی ہوئی بات کو اپنی سنی سنائی پر ترجیح دیتے ہو
اِس کان سُنْنا اُس کان اُڑا دینا
بات کو ٹال جانا، آنا کانی کرنا، التفات نہ کرنا
نام سُننے سے رَونگٹے کَھڑے ہونا
ہَزاروں باتیں سُنانا
آوازے کسنا ؛ ُبرا بھلا کہنا ، سخت و سُست کہنا ۔
اِس کان سُنْنا اُس کان اُڑانا
بات کو ٹال جانا، آنا کانی کرنا، التفات نہ کرنا
ایک ایک زَبان میں دَس دَس سُنانا
ایک سان٘س یا سلسلے میں متعدد کوسنے یا گلیاں وغیرہ دے ڈالنا ، بری طرح کوسنا گالیاں دینا یا ڈانٹنا.
مُنہ بولْنا مُنہ سُنانا
صحیح صحیح بنانا ، بر پھیر کے بغیر واضع کرنا .
آواز سُنانا
بولنا، اپنی آواز دوسرے کے کان تک پہن٘چانا، اس طرح بات کرنا کہ دوسرے کو معلوم ہوجائے کہ یہاں کوئی موجود ہے.
کاغَذ سُنانا
خط پڑھنا، رقعہ پڑھ کر سنانا، درخواست سنانا
فِقْرے سُنانا
باتیں سُنانا ، طعنے دینا ، آوازے کسنا فقرے جڑنا ، طنز کرنا.
صاف صاف سُنانا
بے نقط سُنانا، گالیاں دینا، کھری کھری سنانا
گوشِ جاں سے سُنْنا
بروے ذوق و شوق اور توجہ سے سننا
گوشِ دل سے سُننا
ذوق و شوق سے سننا، توجہ یا انہماک سے سننا، یہ بات گوش دل سے سن رکھو