تلاش شدہ نتائج
"ubharne" کے متعقلہ نتائج
اُبھارْنا
سطح سے اوپر اٹھانا، اونچا کرنا
ہَڑَک اُبَھرنا
کُتّے کا باؤلا ہو جانا ؛ کاٹنے کا دورہ پڑنا ۔
ہُڑَک اُبَھرنا
شوق پیدا ہونا ، خواہش ہونا ۔
داغ اُبَھرْنا
رنج یا تکلیف اور چوٹ کا تازہ ہو جانا ، زخم ہرا ہو جانا.
نَقْش اُبَھرنا
انقش کا سطح سے اونچا یا نیچا ہو جانا ( جامع اللغات)
نَقْش اُبھارْنا
(کسی علامت یا نشان کو) نمایاں کرنا ؛ سامنے لانا ؛ واضح کرنا ؛ پرورش کرنا ۔
چھاتْیاں اُبَھرنا
چھاتیوں کا اُٹھنا ، پستانوں کا بلند ہونا ، بلوغت کی علامت ظاہر ہونا .
مَچھلِیاں اُبَھرنا
کسرت کی وجہ سے ڈنٹروں کا اُبھر آنا ، ورزش کے باعث رانوں یا بازوؤں کا بھر جانا ۔
دِل اُبَھرْنا
خواہش پیدا ہونا ، ولولہ اُٹھنا.
دِل اُبھارْنا
خواہش پیدا کرنا ، رغبت دلانا ، حوصلہ بڑھانا.
بَدَن اُبَھرنا
سطح پر قدرے اٹھا ہوا دکھائی دیتا ، زیادہ صاف نظر آنا ، نظروں میں زیادہ جچنا .
مَحْشَر اُبَھرنا
ہلچل مچا دینا ، ہنگامہ برپا کرنا
نَبض اُبَھرنا
نبض کی حرکت کا کم ہو کر پھر تیز ہو جانا، نبض ڈوب کر پھر چلتی ہوئی محسوس ہونا
دانَہ اُبھارْنا
(دباغت) کھال پر بندکیاں ڈالنا، چمڑے میں خوش نُما نشانات بنانا
جَذْبات اُبھارْنا
جوش و ولولہ پیدا کرنا، شوق دلانا.
ڈِیزائِن اُبھارْنا
نمونہ بنانا ، نقش وضع کرنا ، نمونے کے مُطابق بنانا یا ڈھالنا.
مَنظَر اُبَھرنا
صورت پیدا ہونا ، نئی بات نظر آنا ۔
نَشَّہ اُبَھرنا
ان کی بوجھل عقابی آنکھوں میں ایذا رسانی کی لذت کا نشہ اُبھر آیا ۔
طَبِیعَت اُبَھرْنا
طبیعت کی افسردگی دور ہونا ، طبیعت میں امنگ پیدا ہونا.
دَبی چوٹ اُبَھرْنا
پرانی دشمنی یا پرانے جھگڑوں کا تازہ ہونا، پرانے عِشق کا عود کرآنا
دِیبے کا اُوبَھرْنا
چیچک نکلنا ، بدن پر دِیبا جیسے نشان پڑ جانا .
مُحَبَّت اُبَھرْنا
محبت کا جذبہ پیدا ہونا، دوستی کا ولولہ پیدا ہونا
چھاتی اُبَھرنا
لڑکی کے پستانوں کا بڑھنا، لڑکی کی بلوغت کے آثار ظاہر ہونا
مَچھلی اُبَھرنا
have well-developed biceps
مَحْفِل سے اُبَھرْنا
محفل سے اُٹھ کر چلا جانا ، مجمع سے اُٹھ کر چلا جانا
مَحْفِل سے اُوبَھرنا
محفل سے اُٹھ کر چلا جانا ، مجمع سے اُٹھ کر چلا جانا
سَر اُبھارْنا
نمودار ، نُمایاں یا ظاہر ہونا ، نمود پانا ؛ تکبّر کرنا.
چوٹ اُبَھرنا
درد یا زخم کا نمودار ہونا
جوبَن اُبھَرنا
جوانی پر آنا، بلوغ کو پہنچنا
گات اُبَھرْنا
عورت کے بالغ ہونے پر چھاتیاں نمایاں ہونا، گات امنگنا
نِیل اُبَھرنا
جسم پر چوٹ سے یا چٹکی لینے سے نشان پڑ جانا ۔
سِتارَہ اُبَھرنا
ستارے کا نمودار ہونا، ستارے کا افق سے اوپر آنا
جَوانی اُبَھرنا
جوانی کا آغاز ہونا، عنفوانِ شباب میں ہونا، عنفوان شباب کا ظاہر ہونا، مدھ میں بھرنا