تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِہْمان" کے متعقلہ نتائج

مِہْمان

۱۔ (مجازاً) عارضی ، بہت جلد رخصت یا ختم ہونے والا ، بے ثبات ۔

مِہْمان آنا

۔بطور مہمان کے آنا۔ ؎

سَرْکاری مِہْمان

حکومت کا مہمان، کنایۃ: قیدی

آن کا مِہْمان

جو موت کے قریب پہن٘چ چکا ہو، جو دنیا میں گھڑی بھر کا مہمان ہو، جس کا دم نکلنے والا ہو (بیشتر ایک ساتھ)

دَم کی مِہْمان

آخر اماں جان کا آخری وقت آن پہنچا، بڑی بوڑھیوں نے کہا اب کوئی دم کی مہمان ہیں.

دَم کا مِہْمان

قریب مرگ، نزع کے عالم میں

مِنٹوں کا مِہْمان

چند لمحوں کا مہمان ، قریب المرگ ، بہت جلد مرنے والا ۔

رات بَھر کا مِہْمان

مرنے کے قریب، ذرا دیر میں فنا ہو جانے کے قریب، حد درجہ ناپائدار وجود

کوئی پَل کا مِہْمان

جلد مرنے والا ، چند گھڑی کا مہمان

کوئی آن کا مِہْمان

چند لمحوں کا مہمان ، جلد رخصت ہونے والا ، قریب المرگ ، عنقریب فوت ہونے والا ، جلد دنیا سے جانے والا.

خُدا کا مِہْمان ہونا

کھانے کو کچھ نہ ہونا.

کوئی دِن کی مِہْمان

چند روزہ ، دوچار دن رہنے والا ، قریب الزوال ، مرنے کے قریب.

کوئی دَم کی مِہْمان

جلد رخصت ہونے والا ، عنقریب مرنے والا ، قریب یہ مرگ.

کوئی دَم کا مِہْمان

جلد رخصت ہونے والا ، عنقریب مرنے والا ، قریب یہ مرگ.

کوئی روز کا مِہْمان

رک : کوئی دن کا مہمان.

گَھڑی پَل کا مِہْمان

دم بھر کا یا تھوڑی دیر کا مہمان ، مرنے کے قریب.

دو روز کا مِہْمان

تھوڑا قیام کرنے والا شخص

کوئی گَھڑی کی مِہْمان

رک : کوئی دم کا مہمان

کوئی گَھڑی کا مِہْمان

رک : کوئی دم کا مہمان

گَھڑی ساعَت کا مِہْمان

کوئی دَم کا مِہْمان ہے

قریب المرگ ہے

کُچْھ دیر کی مِہْمان ہونا

قریب المرگ ہونا ؛ چند دنوں یا لمحوں کی زندگی ہونا.

ذَرا سی ٹھیس کا مِہْمان

نہایت کمزور یا نازک ، ٹوٹنے کے قریب.

ذَرا سی دیر کا مِہْمان

بہت تھوڑے وقت کے لیے ٹھہرنے والا ، جلد رخصت ہونے والا مہمان ؛ (مجازاً) ناپائیدار.

چَنْد دِن کا مِہْمان ہونا

مرنے کے قریب ہونا

صُبْح و شام کا مِہْمان

دنیا سے جلد رخصت ہونے والا ، جو آخر عمر میں پہنچ گیا ہو ، جس کے جلد مرنے کے آثار ہوں.

ڈھوروں کے گَھر کَوّے مِہْمان

نیکوں میں بدوں کا شامل ہونا

مان نَہ مان مَیں تیرا مِہْمان

بے بلائے کسی کے یہاں جانے، خواہ مخواہ کسی کی بات میں دخل دینے یا زبردستی کسی کام میں شریک ہونے والے کے لیے بولتے ہیں

گَھڑی ساعَت کا مِہْمان ہونا

مرنے کے قریب ہونا، جاں کنی میں ہونا، چند ساعت زندہ رہنا، تھوڑی دیر کی زندگی باقی رہنا

جان نَہ پَہْچان ناخوانْدَہ مِہْمان

رک : جان نہ پہچان بڑی خالہ سلام .

مِہر گئی مُحَبَّت گئی گئے نان اور پان، حُقّے سے مُنہ جُھلَس کے وِداع کیا مِہْمان

مہمان کی خاطر تواضع کچھ نہیں کی خالی خولی باتوں میں ٹال دیا

مِہْمان کے مرکب الفاظ

مِہْمان

اصل: فارسی

'مِہْمان' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone