تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُقَدَّر" کے متعقلہ نتائج

مُقَدَّر

پہلے سے قسمت میں لکھا ہوا، خالق ازلی کا حکم کردہ

مُقَدَّر ہونا

قسمت میں ہونا ، تقدیر میں ہونا ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقسوم میں لکھا ہونا ؛ ہونے والی بات ہو کے رہنا ، ٹل نہ سکنا ، اٹل ہونا ۔

مُقَدَّر رَہنا

رک : مقدر ہونا ۔

مُقَدَّر کا ہَیٹا

بدقسمت ، بدنصیب ۔

مُقَدَّر کِیا ہونا

قسمت میں ہونا ، نہ ٹلنا ۔

مُقَدَّر کا سِتارَہ

مُقَدَّر کھوٹا ہونا

قسمت خراب ہونا ، نصیب یاور نہ ہونا ۔

مُقَدَّر بَرہَم ہونا

نصیب خراب ہونا ، قسمت بگڑنا ۔

مُقَدَّر سامنے ہونا

اقبال یاور ہونا ، کلفت یا برائی کے دن دور ہونا ، اچھے دن آنا ، تقدیر موافق ہونا ، کام حسب ِمراد ہونا ۔

مُقَدَّر رَسا ہونا

تقدیر چمکنا ، نصیب اچھا ہو جانا

مُقَدَّر سے گِلَہ ہونا

قسمت سے شکایت ہونا ، نصیب سے شکوہ ہونا ۔

مُقَدَّر سِیدھا ہونا

اقبال یاور ہونا، قسمت کا موافق ہونا، نصیب اچھا ہو جانا

مُقَدَّر میں ہونا

قسمت میں لکھا ہونا ، تقدیر میں ہونا ، مقدر کیا جانا ۔

مُقَدَّر تیز ہونا

قسمت اچھی ہونا ، خوش نصیب ہونا ۔

مُقَدَّر کا فَیصَلَہ

قسمت سے ظاہر ہونے والے حالات ۔

مُقَدَّر راہ پَر ہونا

قسمت کی برائی دور ہونا ، کامیابی کے دن آنا ، کام حسب ِمراد ہونا ۔

مُقَدَّر بَرگَشتَہ ہونا

تقدیر کا برگشتہ ہونا ، قسمت پلٹنا ، قسمت بگڑنا ۔

مُقَدَّری

مقدر سے منسوب، مقدر یا قسمت میں لکھا ہوا

مُقَدَّر کا اَچّھا ہونا

نصیب کا اچھا ہونا ، قست کا یاور و مددگار ہونا ، خوش قسمت ہونا ۔

مُقَدَّر میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا، مقدر میں ہونا

مُقَدَّر کا لِکھا نَہِیں مِٹتا

نوشتۂ تقدیر ضرور ہو کر رہتا ہے

مُقَدَّر سے

تقدیر یا قسمت سے، اچھی قسمت ہونے کے سبب

مُقَدَّر بَرْگَشْتَہ ہو جانا

مُقَدَّر میں جو ہے مِلتا ہے

جو کچھ قسمت میں ہو ضرور ملتا ہے، کمی بیشی نہیں ہو سکتی

مُقَدَّر میں جو کُچھ ہے ہو رَہے گا

قسمت میں جو لکھا ہے ضرور ہوگا، ٹل نہیں سکتا

مُقَدَّر کے آگے کِسی کی نَہِیں چَلْتی

۔نوشۃٔ تقدیر کے خلاف کسی کا زور نہیں چلتا۔؎

مُقَدَّر کے آگے کِسی کی نَہیں چَلتی

تقدیر کے برخلاف کچھ نہیں ہو سکتا ۔

مُقَدَّرات

قسمت میں لکھی ہوئی باتیں یا چیزیں، نوشتہ ہائے تقدیر، اٹل حقیقتیں

مُقَدَّر میں خُدا جانے کَیا ہے

نہیں معلوم قسمت میں کیا لکھا ہے ، کیا پیش آنے والا ہے کسی کو نہیں معلوم ۔

مُقَدَّر سے زور نَہیں چَلتا

۔دیکھو تقدیر سے۔؎

مُقَدَّر سونا

کام حسب ِمراد نہ ہونا ، ناکامی ہونا ، بدقسمتی کے دن آنا

مُقَدَّر آزما

مقدر کو آزمانے والا ، تدبیر کرنے والا ، طالع آزما ۔

مُقَدَّراتِ اِلہٰی

وہ باتیں جو خدائے تعالیٰ نے ازل سے کسی کی قسمت میں لکھ دی ہیں ، نوشتہ ہائے تقدیر ۔

مُقَدَّراتِ اِلٰہِیَّہ

رک : مقدرات الٰہی ۔

مُقَدَّر سے پیش نَہیں چَلتا

تقدیر میں جو کچھ ہے وہ ضرور ہوتا ہے ، تقدیر بدلی نہیں جا سکتی ۔

مُقَدَّر کَرنا

اﷲ تعالیٰ کا کسی کی قسمت میں کچھ (اچھا یا برا) لکھنا ۔

مُقَدَّر جاگنا

برے دن ٹلنا، اچھے دن آنا، نصیب یاور ہونا، کام کا حسب ِمراد ہونا

مُقَدَّر لَڑْنا

اچھے دن آنا ؛ کام حسب ِ مراد ہونا ، مقدر یاور ہونا ۔

مُقَدَّر ٹَلْنا

جو کچھ قسمت کا لکھا ہو بظاہر اس کا مٹنا یا اس میں تبدیلی ظہور میں آنا ۔

مُقَدَّر بَننا

نصیب میں لکھا جانا ، قسمت میں ہونا ، مقدر بنانا (رک) کا لازم ۔

مُقَدَّر کے رُو بَہ رُو کِسی کی نَہیں چَلتی

تقدیر کے برخلاف کچھ نہیں ہو سکتا ۔

مُقَدَّر کُھلْنا

بُرے دن جانا ، اچھے دن آنا ، کام حسب مراد ہونا ۔

مُقَدَّر بَنانا

اپنا نصیب خود بنانے کی کوشش کرنا ، نصیب جگانے کی کوشش کرنا ، قسمت بنانے کی تدبیر کرنا

مُقَدَّر بَدَلنا

۱۔ تقدیر بدلنا ، قسمت بدل جانا، بگڑا ہوا نصیب سنور جانا ، حالات پھر جانا۔

مُقَدَّر چَمَکنا

برے دن ٹلنا، اچھے دن آنا، نصیب یاور ہونا، کام کا حسب ِمراد ہونا، مقدر جاگنا، تقدیر چمکنا

مُقَدَّر آزمانا

۔قسمت کا امتحان کرنا۔ نصیبے کی آزمائش کرنا۔؎

مُقَدَّر سَنوَرنا

قسمت اچھی ہونا ، نصیب اچھا ہونا ، حالات سدھرنا ۔

مُقَدَّر پُھوٹنا

تقدیر پھوٹ جانا، قسمت کا مخالف ہونا، کام حسبِ مُراد نہ ہونا، ناکام و نامراد رہنا

مُقَدَّر جَگانا

قسمت اچھی کرنے کی کوشش کرنا ، مقدر اچھا کرنے کی تدبیر کرنا ، نصیب یاور کرنا۔

مُقَدَّر آزمائی

کامیابی کی اُمید پر کسی مشکل کام میں حصہ لینے کا عمل، قسمت آزمائی، تدبیر سے تقدیر کا امتحان، طالع آزمائی

مُقَدَّر آزْمائی

۔مونث۔ قسمت آزمائی۔ تقدیر کا امتحان۔

مُقَدَّر بِگَڑنا

قسمت کا ناموافق ہونا، نصیب خراب ہونا، تقدیر بگڑنا، اچھے حالات سے برے حالات ہو جانا

مُقَدَّر پَلَٹنا

تقدیر پلٹنا، قسمت خراب ہونا، بخت برگشتہ ہونا، بداقبالی ہونا، ادبار ہونا

مُقَدَّر لَڑانا

اقبال یاور ہونا

مُقَدَّر اُلَٹْنا

برے دن آنا ، ناکامی ہونا ، کام موافق ِمراد نہ ہونا ۔

مُقَدَّر پَرَستی

قدریہ عقائد کا حامل ہونا ، مقدر پر کامل یقین رکھنا ، قسمت کا بہت قائل ہونا ۔

مُقَدَّر کی بات

قسمت یا نصیب کی بات ، مقسوم کا لکھا ۔

مُقَدَّر کا دینا

تقدیر سے کسی کا ملنا ، نصیبے کا دینا

مُقَدَّر کو رونا

قسمت پر رونا ، مقدر پر گریہ کرنا ، بدقسمتی کا شکوہ کرنا ۔

مُقَدَّر لے جانا

نصیب لے جانا ، قسمت کے لکھے کو مٹانا ۔

مُقَدَّر سے متعلق محاورے

مُقَدَّر

اصل: عربی

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone