تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تازَہ" کے متعقلہ نتائج

تازَہ

سر سبز، ہرا بھرا

تازَہ تَر

بالکل تازہ، پہلے سے زیادہ سرسبز

تازَہ دِل

خوش دل، شادماں

تازَہ دَم

جو تھکا ہوا نہ ہو، چست، چاق و چوبند، شگفتہ، مُستَعِد، تکان اُترا ہوا، توانا، دُنیا کے کام دھندے میں توٗ دن بھر بے آب ودانہ مصروف رہا، نہ شکوہ نہ گلہ تازہ دَم، ہَشّاش بَشّاش

تازَہ بات

۔مونث۔ نئی بات۔ عجیب بات۔ ؎

تازَہ تازَہ

بالکل نیا، حال کا، جدید

تازَہ کار

نیا نیا کام کرنے والا، انوکھی بات کرنے والا، وہ جو نت نئے مشاغل کرتا رہتا ہے

تازَہ ہونا

۔۱۔ہرا ہونا۔ سرسبز ہونا۔ ۲۔جان آنا۔ دَم آنا۔ ۳۔سُستانا۔ آرام لینا۔ ۴۔موٹا ہونا۔ پھولنا۔ فربہ ہونا۔ ۵۔گرما گرم ہونا۔ نیا ہونا۔ حال کا ہونا۔

تازَہ رُوئی

بشاشت ، خندہ پیشانی ۔

تازَہ پانی

رک : تازہ معنی نمبر۰۹

تازَہ خَبَر

نئی خبر ، ایسی خبر جو سنی ہوئی نہ ہو ۔

تازَہ کاری

تازہ کارکا کام، جّدت، نیا پن

تازَہ بَہار

تازگی، شگفتگی، جوبن

تازَہ کَرْنا

اُبھارنا، اجالنا، ازسر نو نمایاں کرنا یا ظاہر کرنا

تازَہ کھانا

۔گرم گرم پکا ہوا کھانا۔ ؎

تازَہ رَیحان

(لفظاََ) نئی اُگی ہوئی گھاس ، (مجازاََ) آغاز جوانی میں چہرہ پر بالوں کی نمود ، آغاز سبزہ۔

تازَہ دِماغ

وہ طالب علم جس نے حال ہی میں تعلیم مکمل کی ہو

تازَہ مَشْق

نو مشق ، نو سیکھیا ، نو آموز ۔

تازَہ خَیال

وہ جسے نئی سوجھے ؛ نیا خیال ، جدت ؛ موجد.

تازَہ وارِد

نو وارد، حال کا آیا ہوا، اجنبی، پردیسی

تازَہ بَنانا

رک : تازہ کرنا ۔

تازَہ رَکْھنا

بوسیدگی سے بچانا ، شگفتہ رکھنا ۔

تازَہ بَہ تازَہ

نو بہ نو، نیا، جدید، گرما گرم، ڈال کا ٹوٹا ہوا (پھول یا پھل وغیرہ)، نیا سوجھا ہوا (خیال، فکر وغیرہ)

تازَہ خَیالی

نیا خیال پیدا ہونے کی حالت و کیفیت، نئی سوچ یا اپج

تازَہ دَم ہے

کسی کام کے کرنے پر آمادہ ہے

تازَہ فِقَرہ

نئی چال ، دھوکا ، فریب ۔

تازَہ بَتازَہ

۱۔ نیا ، جدید ، بلکل نیا جو پہلے سے موجود نہ ہو ۔

تازَہ تَوانا

موٹا تازہ، نوجوان اور مضبوط

تازَہ وِلایَت

(ف) صفت۔ نووارد، حال کا آیا ہوا، وہ شخص جو کسی دوسرے کی زبان نہ سمجھے، وحشی، نوگرفتار۔ (فقرہ) تازہ ولایت آدھی فارسی آدھی ہندی ملا کر ٹوٹی پھوٹی بولتے ہوں گے

تازَہ دِماغی

دانائی، خوشحالی

تازَہ شَگُوفَہ

نئی کلی، سبز کلی، نئے پتے

تازَہ دَم ہونا

تکان اتر جانا، جان آجانا، ہوشیار ہو جانا

تازَہ گُل کِھلْنا

رک : تازہ شگوفہ پھولنا ۔

تازَہ گُل پُھولْنا

۔نیا حادثہ واقع ہونا۔ نیا معاملہ پیش آنا۔انوکھی بات ہونا۔ ؎ ؎

تازَہ بَتازَہ نَو بَنَو

بالکل نیا ، تازہ بتازہ (رک) ۔

تازَہ خِیساندے

تازہ خیسان٘دے (Fresh Infutions) یہ نباتاتی جوہروں کے آبی محلولات ہیں .

تازَہ شَگُوفَہ کِھلْنا

رک : تازہ شگوفہ پھولنا .

تازَہ شَگُوفَہ کِھلانا

شرارت ایجاد کرنا ، پھلجھڑی چھوڑنا ، نئی شرارت کرنا ۔

تازَہ شَگُوفَہ پُھولْنا

نئی بات ہونا ، انوکھی بات ہونا ۔

تازَہ شَگُوفَہ چھوڑْنا

انوکھی بات کہنا.

موٹا تازَہ

فربہ اندام، تناور، لحیم شحیم، تندرست و توانا

جَہاں تازَہ

نئی دنیا ، نیا عالم.

زَخْمِ تازَہ

وہ زَخم جو ابھی لگا ہو، نیا نیا گھاؤ

حَیاتِ تازَہ

نئی زندگی

مَرْگِ تازَہ

نیا حادثہ

مَضْمُونِ تازَہ

نیا موضوع ، اچھوتا خیال ۔

مَضامِینِ تازَہ

نت نئے موضوع ، اچھوتے معانی و مطالب ۔

تن تازَہ کَرْنا

تن تازہ ہونا (رک) کا تعدیہ

جان تازَہ پانا

غم و الم رفع ہو کر ہوش میں آنا ، اطمینان ہونا ، تسلی ہونا.

نَیچَہ تازَہ ہونا

نیچہ تازہ کرنا (رک) کا لازم ؛ نیچہ بھگویا جانا ، نیچے پر پانی ڈالنا ، حقہ تازہ ہونا

نَیچَہ تازَہ کَرنا

حقہ تازہ کرنا، نیچے پر پانی ڈالنا اور نے سے پانی گزارنا

تَر و تازَہ

ڈال کا ٹوٹا ہوا، وہ پھل جو حال ہی میں توڑا گیا ہو، تازہ تازہ جس کی اصلی تری برقرار ہو

مَثَل تازَہ ہونا

کسی حاضر امر یا واقعہ پر کسی سابق کہاوت کو یاد دلانا ۔

عَہْدِ تازَہ

نیا زَمانہ، جدید دور

زَخْم تازَہ ہونا

گُزشتہ رن٘ج ، غم یا دُکھوں کی یاد یا احساس کا ازسرِ نو اُبھرنا ، جو گھاؤ بھر چکا ہو اس کا عود کر آنا۔

رُوح تازَہ کَرْنا

دل خوش کرنا.

رُوح تازَہ ہونا

دل کو بے انتہا خوشی ہونا ، بے حد فرحت محسوس ہونا.

دِل تازَہ کَرْنا

دل بہلانا ، دل خوش کرنا .

دِل تازَہ ہونا

دل بہلانا، خوش ہونا، فرحت محسوس ہونا

یاد تازَہ کَرنا

گزری ہوئی باتوں کو خیال یا دھیان میں پھر سے لانا، پرانی باتیں یاد کرنا

تازَہ سے متعلق محاورے

تازَہ

اصل: فارسی

'تازَہ' پر مشتمل اردو محاورے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words