تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آچار" کے متعقلہ نتائج

آچار

سبزی یا پھل کو تیل مصالے وغیرہ میں ملا کر تیار کیا گیا مرکب، اچار

آچارْیَہ

جنیو پہنانے اور مذہبی رسوم ادا کرانے والا برہمن، وید پڑھانے والا پنڈت، پجاری، فرقے کا بانی یا لیڈر، بڑا شاستری پنڈت، ایک اعزازی لقب جو ذی علم اشخاص کے ناموں کے ساتھ مستعمل ہے

آچاری

اچاری، اچار مریا رکھنے کے لیے شیشے یا چینی کا برتن

مَنْگَل آچار

دُر آچار

بد کرداری، بدچلنی، بداطواری، دُراچاری.

دَھرْم آچار

لوک آچار

مُلکی رسوم ، ملکی دستور ، دیس کی ریت

پاپ آچار

بد چلن ؛ آوارہ ؛ شریر ، بد

بُھوک کے مارے آچار نِکَلْنا

سَخت بُھوک لگنا، بہت خواہش ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں آچار کے معانیدیکھیے

آچار

aachaarआचार

اصل: سنسکرت

وزن : 221

موضوعات: رسم اچار

آچار کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سبزی یا پھل کو تیل مصالے وغیرہ میں ملا کر تیار کیا گیا مرکب، اچار
  • طور، طریق
  • برتاؤ، چلن، کردار، اصول اخلاق
  • مذہبی رسوم، عبادات

English meaning of aachaar

Noun, Masculine

  • pickle
  • usage, practice, custom
  • behaviour, conduct, manner of life
  • religious observance

आचार के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सब्ज़ी या फल को तेल-मसाले आदि में मिलाकर तैयार किया गया मिश्रण, अचार
  • शैली, पद्धति, निर्धारित क़ानून
  • व्यवहार, आचरण, बरताव, चलन, किरदार, नैतिकता का सिद्धांत
  • धार्मिक अनुष्ठान या परंपराएँ, उपासना, पूजा, इबादात

آچار سے متعلق دلچسپ معلومات

آچار ’’نور اللغات‘‘ میں ہے کہ اردو میں صرف ’’اچار‘‘ ہے، اور فارسی میں صرف ’’آچار‘‘ ہے۔ ’’فر ہنگ آنند راج‘‘ میں بھی ’’اچار‘‘ درج نہیں، صرف ’’آچار‘‘ ہے، اور لکھا ہے کہ یہ مصدر ’’آچاریدن‘‘ بمعنی ’’آمیختن‘‘ کا حاصل مصدر ہے۔واقعہ یہ ہے کہ اردو فارسی دونوں میں ’’آچار‘‘ بھی ہے اور ’’اچار‘‘ بھی۔ ’’شمس اللغات‘‘ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ فارسی میں ’’اچار‘‘ بھی ہے۔ اردو میں ’’آچار‘‘ آج بھی کہیں کہیں بولا جاتا ہے، اور نظیر اکبر آبادی کا شعرہے ؎ جلدی سے کچومر کیا تیار چو ہوں کا کیا زور مزے دار ہے آچار چو ہوں کا ’’آچار/اچار‘‘ کے ساتھ ’’بنانا‘‘اور ’’ڈالنا‘‘ مستعمل ہیں،دونوںکے معنی ایک ہیں :’’تیارکرنا‘‘۔ دیکھئے، ’’بنانا‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آچار)

نام

ای-میل

تبصرہ

آچار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words