تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آئے تو جائے کہاں" کے متعقلہ نتائج

آئے تو جائے کہاں

رک: آؤ تو جاؤ کہاں

آئے ہو تو گَھرے چَلو

ٹھگوں کی اصطلاح بمعنی مسافر کو قتل کردو

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

(پھل آنا = بچہ جننا ، اولاد والی ہونا) عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں .

لَگ جائے تو تِیر وَرْنہ تُکّا

کوشش کرنی چاہیے چاہے کامیابی ہو یا نہ ہو ، انسان کو ثابت قدم رہنا چاہیے ، ہمت نہیں ہارنا چاہیے .

گَھر آئے ناگ نَہ پُوجے بانی پُوجَن جائے

گھر آئی دولت چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش میں جانا ، موجودہ نفع چھوڑ کر غائب کی امید پر جانا

سَچ کَہے تو مارا جائے

سچ بولنے والا نقصان اٹھاتا ہے

پرجا نہیں تو راجہ کہاں

رعیت نہیں تو حاکم بھی نہیں

جُھوٹ نَہ بولے تو پیٹ اَپَھر جائے

جھوٹ بولے بغیر نہیں رہ سکتا

رَہے تو ٹیک سے، جائے تو جَڑ بیخ سے

عزت سے رہنا چاہیے یا تباہ ہو جانا چاہیے.

رَہے تو نیگ سے، جائے تو جَڑ بیخ سے

عزت سے رہنا چاہیے یا تباہ ہو جانا چاہیے.

سَمْجھے تو پَتَّھر کا ہو جائے

ایسے شخص کی نسبت عورتیں کہتی ہیں جو بالکل ناسمجھ ہو.

کُتّے کی مَوت آئے تو مَسْجِد کی طَرَف بھاگْتا ہے

خود جان جوکھوں میں ڈالنا یا خطرے میں پڑنا

ہاتھی اَپنی ہَتْھیائی پَر آ جائے تو آدمی بُھنْگا ہے

ہاتھی اگر اپنی طاقت کا استعمال کرے تو آدمی اس کے آگے کیا چیز ہے ، زبردست اگر کسی کو تنگ کرنا چاہے تو کمزور کچھ نہیں کرسکتا

آنْدھی آئے بَیٹھ جائے، مین٘ہ آئے بھاگ جائے

تھوڑی سی تکلیف جسے جھیل سکو تو جھیل لو اور زیادہ ہو تو الگ ہو جاؤ

مِٹّی کو ہاتھ لَگاؤ تو سونا ہو جائے

رک : مٹی میں ہاتھ ڈالے تو سونا ہو جائے

آگے روک پیچھے ٹھوک، سسُرا سرکے نہ جائے تو کیا ہو

آگے جا نہیں سکتا پیچھے سے ڈنڈا پڑتا ہے، کرے تو کیا کرے، جہاں کسی طرف راستہ نہ ملے تو بے حوصلہ ہوجاتا ہے

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

کہاں سے کہاں لے ٹِھکانے

۔بہت دوٗر کی جگہ۔ ؎

ہَم کہاں

ہم نہ ہوں گے

کَہاں کَہاں

کس کس جگہ ، ہر جگہ.

کھائی مُغَل کی تَہری اَب کَہاں جائے گی باہری

مال دار کے نمک کا بڑا لالچ ہوتا ہے یا وہ شخص ایسی چاٹ پر لگا ہوا ہے کہ اب کہیں جا نہیں سکتا، مغل کی تہری کا ذائقہ لگ گیا، اب جا کہاں سکتی ہے

کھائی مُغَل کی تَہْری اَب کَہاں جائے گی بَہْری

مال دار کے نمک کا بڑا لالچ ہوتا ہے یا وہ شخص ایسی چاٹ پر لگا ہوا ہے کہ اب کہیں جا نہیں سکتا .

کہاں کا رہا

ناکارہ ہو گیا ، بے کار ہو گیا ، کسی کام کا نہ رہا.

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

کہاں مَر رہا

کہاں دیر لگائی ، کیوں دیر لگائی.

مُٹّھی بانْدھے آئے ، ہاتھ پَسارے جائے

جیسے خالی ہاتھ آئے ویسے ہی خالی ہاتھ گئے ، دنیا میں جیسے آتا ہے ویسے ہی خالی ہاتھ جاتا ہے

کہاں یہ کہاں وہ

ان کا کیا مقابلہ، ان کا کوئی مقابلہ نہیں

مار کھاتا جائے اور کَہے ذَرا مارو تو سَہی

کمزور اور شیخی خورا مار کھاتا ہے اور شیخی جتا کر پھر مار کھاتا ہے ، بزدل خصوصاً بنیا ایسا کرتا ہے .

جو اَپْنے کام نَہ آئے وہ چُولھے میں جائے

بے فیض آدمی کسی کام کا نہں

اَب کہاں جاتا ہے

قابو میں آچکا ہے، گرفت سے نکل نہیں سکتا

مِٹّی کہاں کی ہے

معلوم نہیں کہ مر کر کس جگہ دفن ہونگے ؛ کس جگہ موت آئے گی ۔

مِٹّی کو ہاتھ لَگائے تو سونا ہو جائے

کَہاں

کس جگہ، کس طرف، کدھر

آئے ہوش جانا

رک: آئے حواس جانا.

آٹا نَہِیں تو دَلِیا جَب بھی ہو جائے گا

تھوڑا بہت فائدہ ہو رہے گا

بَد بَدی سے نَہ جائے تو نیک نیکی سے بھی نَہ جائے

چاہے برا آدمی اپنی برائی سے باز نہ آئے مگر نیک کو اپنی نیکی نہیں چھوڑنا چاہیے .

ہوش کہاں رَہتا ہے

بالکل ہوش نہیں رہتا (عموماً مصروفیت کے موقع پر مستعمل) ۔

آئے کَہِیں کے

رک: آئے بڑے کہیں کے.

دِن کا بُھولا رات کو گَھر آ جائے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

دِلّی کی بیٹی، مَتُھرا کی گائے، کَرم پُھوٹے تو باہَر جائے

غیر برادری یا غیر قوم میں شادی کرنے کے موقع پر مستعمل

آئے وَہاں سے

رک: آئے کہیں کے.

گَھر سے لَڑ کَر تو نَہِیں آئے

آئے اَوسان خَطا ہونا

بے حد گھبرا جانا، ہاتھ پانْو پھول جانا

جی جائے گِھی نَہ جائے

جان جائے مگر مالی نقصان نہ ہو

جائے پَناہ

پناہ کی جگہ، حفاظت کا مقام؛ بچنے کی جگہ

سَر جائے بات میں فَرق نَہ آئے

قول پورا کرنا چاہیے، چاہے جان پر بن جائے

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر

آدمی جائے گا کہاں ہر پھر کے یہیں آئے گا

دَھرا جائے نَہ اُٹھایا جائے

بہت پیچدار ہے .

سَر جائے بات نَہ جائے

چاہے آدمی کی جان چلی جائے مگر جو کہہ چکا ہے اس کا پابند رہنا چاہیے.

ہوش آئے ہوئے جانا

بدحواس ہو جانا ، بدحواسی چھا جانا ۔

کَہاں ہو کَہاں نَہ ہو

جان جائے پَرآن نَہ جائے

خاندانی وقار زندگی سے زیادہ عزیز ہوتا ہے ، یاس وضع کے لیے حیات جیسی متاع عزیز قربان کی جا سکتی ہے.

مِٹّی میں ہاتھ ڈالے تو سونا ہو جائے

نہایت خوش نصیب ہے ، جو کام کرتا ہے اس سے بے انتہا نفع ہوتا یا بہت پیسہ کماتا ہے ، خوش نصیب کو ہر کام میں فائدہ ہوتا ہے

نَصِیب کہاں

حاصل نہیں ، مقدر میں نہیں ، میسر نہیں۔

جائے عِبْرَت

عبرت کی جگہ، عبرت کا مقام

جائے پیشَہ

کام کاج کی جگہ، دوکان، منڈی

آئے حَواس غائِب ہونا

رک: آئے اوسان خطا ہونا

جائے رِہائِش

جائے عافِیَت

جائے عُذْر

بہانے کی گنجائش یا موقع

اردو، انگلش اور ہندی میں آئے تو جائے کہاں کے معانیدیکھیے

آئے تو جائے کہاں

aa.e to jaa.e kahaa.nआए तो जाए कहाँ

ضرب المثل

آئے تو جائے کہاں کے اردو معانی

  • رک: آؤ تو جاؤ کہاں
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

आए तो जाए कहाँ के हिंदी अर्थ

  • रुक: आओ तो जाओ कहाँ

    विशेष - जो बात होनी है वह होकर रहेगी, यह अर्थ भी हो सकता है।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آئے تو جائے کہاں)

نام

ای-میل

تبصرہ

آئے تو جائے کہاں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words