تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَدَب" کے متعقلہ نتائج

اَدَب

اخلاقی یا معاشرتی اصول کی پابندی، شایستگی، تہذیب، تمیز، عادات ومذاق کا اعلیٰ معیار

آداب

تسلیم ، تعطیم کے ساتھ سلام (ورود، ملاقات یا رخصت کے وقت)

اَدَب گاہ

تعلیم وتربیت کی جگہ، مدرسہ

اَدَب داں

زبان کے علوم سے واقف، ادیب ، عالم.

اَدَب دار

شایستہ، مہذب، مؤدب ؛ سمجھدار.

اَدَب آموز

تعلیم و تربیت دینے والا، تادیب کرنے والا، استاد

اَدَب نَواز

ادب سے محبت کرنے والا اور ادب کا مداح، ادب کا قدردان

اَدَب دینا

تہذیب وشایستگی سکھانا.

اَدَب لِحاظ

عزت واحترام، حفظ و مراتب، شرم وحیا

اَدَبْ آداب

طور طریقے، دستور اور قاعدے (بیشتر تہذیب اور شائستگی کے متعلق)

اَدَب قاعِدَہ

طور طریقے، دستور اور قاعدے (بیشتر تہذیب اور شائستگی کے متعلق)

اَدَب پارَہ

ادبی قدر و قیمت رکھنے والی نثر یا نظم

اَدَب پانا

شائستگی حاصل کرنا، تہذیب سیکھنا

اَدَب دَھرْنا

شائستگی سے پیش آنا، تعظیم بجالانا، احترام کرنا

اَدَب کَرْنا

شائستگی سے پیش آنا، تعظیم بجالانا، احترام کرنا

اَدَب پَکَڑْنا

شائستگی حاصل کرنا، تہذیب سیکھنا

اَدَب بَرائے اَدَب

یہ نظریہ کہ ادب کا مقصد کلام میں محاسن لفظی ومعنوی پیدا کرکے لطف اندوزہونا ہے اور ادب بجائے خود اپنا مقصود ہے، جس سے ذہن کا شعور نشو ونما پاتا ہے

اَدِیْب

انشا پرداز، ادبی مضامین اور مقالے لکھنے والا، نثر نگار، قلم کار، محرّر

اَدَب رَکْھنا

شائستگی سے پیش آنا، تعظیم بجالانا، احترام کرنا

اَدَب خَلْق

(تصوف) ہر مخلوق کوبشہود حق مشاہدہ کرنا

اَدَب راکْھنا

شائستگی سے پیش آنا، تعظیم بجالانا، احترام کرنا

اَدَبُ اْلُقدَما

قدیم دورکی نظم ونثر

اَدَب بَرائے زِنْدَگی

یہ نظریہ کہ ادب کا مقصد زندگی کی عکاسی اور ہرشعبۂ زندگی کے سماجی تقاضوں کے مطابق بحث کرنا ہے، انگریزی نقاد میتیھو آرنلڈ سے منسوب ادب کا افادی نظریہ

اَدَب سَنْبھالْنا

حد ادب کو ملحوظ رکھنا، عظمت اور برتری کا پاس ولحاظ رکھنا.

اَدَبُ الْعالِیَہ

کسی زبان کا پایندہ ادبی سرمایہ، اعلیٰ ادب، کلاسیکل لٹریچر

اَدَبی

ادب سے متعلق

اَدَبْ و شِعْر

اَدَبِ لَطِیْف

وہ انشاء جس میں تخیل اور جذبات سے کام لیا گیا ہو اور اسلوب بیان کی خوبی نمایاں ہو، جس میں اسلوب موضوع پر مقدم ہو، نظم منثور، رومانیت اور شگفتہ نگاری پر مشتمل لٹریچر

اَدَب و عِزّ و اِمْتِیاز

اَدَبِ حَق

(تصوف) خداے تعالیٰ اوراس کے صفات وغیرہ کو پہچاننا

اَدَبِ شَرِیْعَت

(تصوف) رسوم حق سے واقفیت، شعائر الہٰیہ کی عظمت کو سمجھنا، دل کو پرہیزگاری کے ذریعے پاک وصاف کرنا

اَدَبِ حَقِیْقَت

(تصوف) حق کو حق اور خلق کو خلق سمجھنا اور یہ پہچاننا کہ مخلوق کو اپنے مخلوق ہونے میں حق سے کیا علاقہ ہے

اَدَبِ عالِیَہ

ادب العالیہ، کلاسکی ادب

اَدَبِیَّہ

’ادبی‘ جس کی یہ تانیث ہے (جمع یا مونث موصوف کے ساتھ مستعمل)

اَدَبِ خِدْمَت

(تصوف) اپنے کو رویت حق میں مبالغے کے ساتھ فنا کرنا

اَدَبِیَّت

ادب کا حسن، شان، خصوصیت یا اہمیت، نیزادبی ذوق

اَدَبِیّات

اقسام نظم و نثر، لٹریچر

اَدَبُ الصِّبْیان

(تصوف) اوامرحق پر قیام کرنا(جو سلوک کی سب سے پہلی تعلیم ہے)

اَدَبُ الشُّیُوخ

(تصوف) تربیت باطن جس کے بعد دل میں دوئی کے خیال تک کی گنجائش نہ رہے

اَدَباً

تعظیم، احترام، پاس مراتب یا شرم وحیا کی وجہ سے، تعظیم و احترام سے، پاس مراتب سے

آداب گاہ

شاہی دربار کا وہ مقام جہاں سے مجرائی آداب خدمت ادا کرتا ہیں

آداب گَہ

شاہی دربار کا وہ مقام جہاں سے مجرائی آداب خدمت ادا کرتا ہیں

آداب عَرْض

بزرگوں یا معزز لوگوں کو سلام کرنے کا ایک مہذب کلمہ

آداب سے

ادب سے، احتراماً، تعظیم کے ساتھ

آداب ہے

باز آئے ، در گزرے ، جانےدیجیے ، قطع نظر فرمائیے.

آداب عَرْض ہے

بزرگوں یا معزز لوگوں کو سلام کرنے کا ایک مہذب کلمہ، تسلیم عرض ہے

آداب و اَلْقاب

خطوں اور عرضیوں وغیرہ کے شروع میں مخاطب کے حسب مراتب الفاظ و کلمات

آدابِ عِشْق

عشق کے آداب، پیار کے طریقے، محبت کا مہذبانہ انداز

آداب عَرْض کَرنا

ادب سے سلام کرنا، آداب بجا لانا

آداب کَرنا

ادب سے سلام کرنا

آداب فاضلہ

اچھے اور عمدہ اخلاق، بہترین کردار، اخلاق حسنہ

آداب کَہنا

آداب مارْنا

بد تمیزی اور بے پروائی سے سلام کرنا.

آدابِ عاشِقی

محبت کے آداب، پیار کے اصول، عشق کے قواعد

آدابِ شاہِی

بادشاہ یا امیر کے سامنے پیش ہونے اور دربار میں حاضری دینے کے اصول و ضوابط ، دربار داری کے مراسم ، حضوری کا طور طریق.

آداب تَسْلِیمات

نہایت ادب سے کورنش، بہت بہت عاجزانہ اور منکسرانہ بندگی، آداب و تسلیمات

آداب حَرْب

میدان جنگ مین حسب موقع و محل فنون جنگ کا استعمال.

آدابِ مَحْفِل

محفل میں نشست و برخاست اور گفتگو کے طریقے

آدابِ صُحْبَت

رک : آداب محفل.

آداب بَجا لانا

سلام کرنا ، حسب دستور ماتھے یا سینے پر ہاتھ رکھ کر ادب سے جھکنا : عجز و انکسار سے (بیشتر آنے یا ملاقات کرنے کے موقع پر).

اردو، انگلش اور ہندی میں اَدَب کے معانیدیکھیے

اَدَب

adabअदब

اصل: عربی

وزن : 12

موضوعات: اخلاقیات ادب

اشتقاق: اَدَبَ

اَدَب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • اخلاقی یا معاشرتی اصول کی پابندی، شایستگی، تہذیب، تمیز، عادات ومذاق کا اعلیٰ معیار
  • کسی کی عظمت یا بزرگی کا پاس ولحاظ، حفظ مراتب، احترام، تعظیم
  • پسندیدہ طریقہ، ضابطہ یا سلیقہ
  • تہذیب جو ایک گروہ یا قوم کو دوسرے گروہ یا قوم سے ممتاز کرے
  • قاعدہ، قرینہ، طریقہ
  • نظم ونثر اوران کے متعلقات (معانی، بیان، بدیع، عروض، قافیہ، وغیرہ)، لٹریچر، زبان
  • دھتکارنے کی آواز(خصوصاً کتے کو) دور ہو، پرے ہٹ
  • حیا، شرم
  • عجز ونیاز، فروتننی، خاکساری
  • (تصوف) نگاہداشت عبودیت

فجائیہ

  • آداب، برتاو

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of adab

Noun, Masculine

Interjection

  • behave! manners!

अदब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

विस्मयादिबोधक

اَدَب کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَدَب)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَدَب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone