زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’ادب‘‘ سے متعلق الفاظ

’’ادب‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَدَب

اخلاقی یا معاشرتی اصول کی پابندی، شایستگی، تہذیب، تمیز، عادات ومذاق کا اعلیٰ معیار

اَدَب بَرائے اَدَب

یہ نظریہ کہ ادب کا مقصد کلام میں محاسن لفظی ومعنوی پیدا کرکے لطف اندوزہونا ہے اور ادب بجائے خود اپنا مقصود ہے، جس سے ذہن کا شعور نشو ونما پاتا ہے

اَدَب بَرائے زِنْدَگی

یہ نظریہ کہ ادب کا مقصد زندگی کی عکاسی اور ہرشعبۂ زندگی کے سماجی تقاضوں کے مطابق بحث کرنا ہے، انگریزی نقاد میتیھو آرنلڈ سے منسوب ادب کا افادی نظریہ

اِرْتِجال

بغیر فکر و تامل کوئی فقرہ یا شعر تصنیف کرنے کا عمل، فی البعیہ شعر کہنا یا مضمون انشا کرنا

اَعْنی

میں مراد رکھتا ہوں، میری یہ مراد ہے

اَفْسانْچَہ

چھوٹا افسانہ، بہت مختصر کہانی

اَلَج

ریجھا ہوا، مائل، فریفتہ

اِنشائِیَہ

مختصر ادبی مضمون جس میں ذاتی تاثرات بیان کیے جائیں اور تحقیقی و استدلالی نہ ہو

بانوئے مِصْر

کنایتہً) زلیخا

بَخْتِ مُحْتاط

فکر کثیر کے دوران میں ذوق سلیم کی ارجستہ ترکیب یا موزوں لفظ تک رسائی

بُخْتِ نُصَّر

قدیم شہر بابل کے انیسویں خاندان کا دوسرا بادشاہ جو ولادت کے بعد اس بت کے پاس پڑا ہوا ملا تھا اور یہ پتا نہ چل سکا کہ کس کا بیٹا ہے اور جس نے مصریوں کو ایشیا سے نکالا اور یروشلم کو جلایا تھا (ادبیات میں مستعمل)

بَہْزاد

(لفظاً) نیکو زادہ، (نراداً) شاہ اسماعیل صفوی کےعہد میں ایران کے ایک مشہور نقاش کے نام کا رہنے والا اور پیر سعید احمد تبریزی کا شاگرد تھا اور جس کا نام اور کام ادبیات میں تلمیح کے طور پر مستعمل ہے

بِیر رَس

سنسکرت اور ہندی ادب کے نو رسوں میں سے ایک رس

پری

حسین عورت ، خوبصورت اور بنی ٹھنی عورت.

تَقْلِیبِ خَنْدَہ آوَر

(ادب) کسی ادب پارے کی لفظی نقالی یا تبدیلی جو محض مزاح پیدا کرنے کے لیے ہو، محض ہنسی مذاق کو تحریک دینے کے لیے کسی مصنف کے عام انداز یا کسی جماعت کی خاص نہیج کی نقل

تَنافُر

ایک دوسرے سے بھاگنا، بھاگنا

چَھپَّہ

ایک صنف سخن یعنی چھ مصرعوں کا بند جو مختلف انداز میں لکھا جاتا ہے، کل مصرعے مقفیٰ یا ہر مصرعہ کا قافیہ الگ یا دو مصرعے باہم مقفیٰ اور ردیف بھی استعمال کر لیتے ہیں

دَوَاوِین

شاعری کے مجموعے، شعری مجموعے، کلام کے مجموعے، غزلوں کے مجموعے، عموماً ردیف وارمرتب

دھورو

دو ہے کا مخرج، اصل

دِیوار کَرْنا

(ادبیات) حیرت زدہ کر دینا، سکتے ہیں ڈال دینا.

ساخْتِیات

ادبی تخلیق کی پرکھ یا تنقید کی ایک شاخ، جس میں الفاظ و تراکیب کی حرفی و نحوی ساخت کو بہت اہم خیال کیا جاتا ہے

سِتارَہ سُنبُلے میں ہونا

(نجوم) ادبار کا زمانہ ہونا ، بدبختی کا وقت آ پڑنا

شاعِرانَہ تَعَلّی

ادبیات: حقیقت سے بعید دعویٰ، شاعرانہ جواز، بڑائی كا دعویٰ، شاعرانہ بڑائی

ضِلَع جُگَت

پہلو دار بات جس میں رعایت لفظی ہو، کلام یا عبارت میں بطور صفت ایسے الفاظ لانا جو باہم یا موضوع سخن کے ساتھ لفظی یا ظاہری مناسبت رکھتے ہوں

طَنْز نِگار

(ادب) طنزیہ تحریریں لکھنے والا، ظرافت نگار

عَلامَتی اَفْسانَہ

وہ کہانی، جس کے کردار، واقعات اور مقامات وغیرہ دوہری معنویت کے حامل ہوں، یعنی کہانی اس قابل ہوکہ معانی کی دو سطحوں پر ایک بامعنی اور مربوط کہانی معلوم ہو، معانی کی ایک سطح قاہری ہوتی ہے، جسے قاری سمجھ سکتا ہے اور دوسری وہ جو علامات کی توجیہہ و تاویل سے وجود میں آتی ہے اور معانی کی یہی سطح ہے، جو مقصود ہوتی ہے

عَمْرْو

(مجازاً) انہتائی چالاک و ہوشیار شخص

غَلَطُ الْعام

وہ غلط لفظ یا ترکیب وغیرہ جو غلط ہونے کے باوجود اہلِ علم اور مستند زبان دانوں میں مروج ہو

فَنِ نَقْد

تنقید کا فن

قَطْع بَنْد

(ادب) وہ بیتیں جن کے معانی بغیر دوسری بیت ملائے تمام نہ ہوں

مُؤَرَّد

کسی دوسری زبان سے بہ تغیر و تحریف اردو بنایا ہوا لفظ

مُتَغَزِّل

غزل کہنے والا، غزل گو شاعر

مَجْمُوعَہ مُرَتَّب کَرنا

(ادب) شاعری کا دیوان یا کلیات جمع کرکے ترتیب دینا تاکہ چھاپا جا سکے ۔

مَرکَزی خَیال

وہ خاص معنی جسے ادبی اظہار کا روپ دینا، فن کار کا مقصد ہوتا ہے، اس کے لئے ادب پارے کو ایک دائرہ فرض کیا جاتا ہے اور مقصد کو مرکز قرار دیا جاتا ہے

مُسَجَّع

(ادب) وہ نثری عبارت، جس کے جملے ہم قافیہ ہوں، وہ عبارت یا مضمون، جس کے الفاظ آپس میں ہم قافیہ یا ہم وزن ہوں، اگر نثر میں قافیے فقرے کے درمیان اور فقرے کے آخر میں ہوں تو وہ نثر مرصع ہے اور اگر صرف فقرے کے آخر میں ہوں تو وہ کلام مسجع ہے، اگر نظم میں شعر کے درمیان ہوں تو وہ کلام مسمط ہے اور اگر صرف آخر میں ہوں تو اس کلام موزوں کو مقفّی یا مسجّع کہتے ہیں

مِعْیَاْرِی اُسْلُوْبْ

اعلیٰ درجے کا طرز، خوبصورت انداز بیان

مَلْفُوظات

(تصوف) کسی صوفی یا پیرکے فلاحی یا نیم ذاتی اقوال و ارشادات کی ایک ادبی تالیف، ایک خاس صوفی ادبی اسلوب، جسے عربی میں 'ملفوظات' کہا جاتا ہے (یہ پند و موعظت عام طور پر شیخ کی گفتگو سے ماخوذ ہوتی ہیں یا ان کی مجلسوں میں شاگردوں کے ذریعہ وافر مقدار میں جمع تحریر اشاعت کا نتیجہ ہوتی ہیں)

مُناظَمَہ

شعری نشست جس میں شعراء غزل کے بجائے اپنی اپنی نظمیں پڑھیں، مشاعرہ کی ایک قسم

مَنظُومات

نظم کی ہوئی باتیں وغیرہ؛ مراد : نظمیں، شعریات، شاعری

مُکَرَّمی

میرے بزرگ اور شفیق، خطوں میں بطور القاب لکھتے ہیں (دوستوں یا برابر والوں کے لیے بطور القاب مستعمل)

مُہمَلِیات

(ادب) مزاح پیدا کرنے کا ایک طریقہ ، ادبی تحریر کا ایک انداز جس میں غیر منطقی یا بے سروپا باتوں کے ذریعے مزاح یا طنز پیدا کیا جاتا ہے انگریزی ادب میں اس کی مثال Limerick ہے ۔

نَثْرِ عارِی

ادب: سادہ نثر، کسی سجاوٹ اور تکلف کے بغیر لکھی ہوئی نثر، وزن اور قافیہ کی قید سے عاری نثر

نَثرِ مُرَجَّز

نثر کی ایک قسم جس میں وزن ہو اور قافیہ نہ ہو، ایسی عبارت جس میں دو فقروں کے کلمات بالمقابل ہم وزن ہوں ہم قافیہ نہ ہوں

نَثر مُسَجَّع

(ادب) نثر کی ایک قسم، جس کے فقروں کے آخری الفاظ ہم قافیہ ہوتے ہیں، عبارت جس کے فقروں کے آخری الفاظ میں قافیہ ہو

نَثر مُقَفّٰی

نثر کی ایک قسم جو مر جز کے برعکس ہو یعنی قافیہ رکھتی ہو اور اس میں وزن نہ ہو ، قافیہ دار عبارت ، ایسی عبارت جس میں قافیے موجود ہوں ۔

نَشاۃِ ثانِیَہ

دوسری حیات، حیات نو، دوسری پیدائش، دوسرا جنم، پنرم جنم

نَظم

تدبیر مملکت، حکمرانی کا قاعدہ

نَعت

وصف، تعریف بیان کرنا

نَعتِ اَحمَد

وہ موزوں کلام جس میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی مدح و تعریف کی گئی ہو یا آپ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کے اوصاف و شمائل کا بیان ہو نیز حضور صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی ذات یا ان سے منسوب کسی چیز سے محبت و عقیدت کا اظہار ہو

نَعت پاک

وہ موزوں کلام جس میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی مدح و تعریف کی گئی ہو یا آپ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کے اوصاف و شمائل کا بیان ہو نیز حضور صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی ذات یا ان سے منسوب کسی چیز سے محبت و عقیدت کا اظہار ہو

نَعت خوانی

نعتیہ اشعار پڑھنا، نعت پڑھنا، نعت پڑھنے کا عمل

نَعْت خواں

لحن سے نعت پڑھنے والا، نعت خوانی کرنے والا

نوکِ پَلک

ناک نقشے کی موزونیت، دلکش وضع

نِیاگان

(ادب) بزرگ، اجداد، پُرکھے، والدین

واقِعِیَّت پَسَند

سچائی اور اصلیت کا شیدائی، حقیقت کو قبول کرنے والا

وَحدَتِ تَاَثُّر

(ادب) وہ وحدت جو کسی ادب پارے میں قاری یا ناظر کے ذہن پر صرف ایک تاثر چھوڑے تاکہ اس میں شدت اور گہرائی ہو ، کسی ادبی تخلیق کا قلب و ذہن پر یکساں اثر (نیز رک : وحدت ، معنی نمبر ۳)۔

وَحدَتِ ثَلاثَہ

(ادب) ارسطو کے نظریہء فن کے مطابق ڈرامے کے پرتاثر ہونے کے لیے تین وحدتیں ضروری ہیں ، وحدت ِعمل ، وحدت ِزماں ، وحدت مکاں ۔

وَحدَتِ عَمَل

(ادب) کسی ڈرامے یا ادب پارے میں پلاٹ کا مکمل اور ایک ہونا اور اس میں کسی نمایاں ضمنی قصے کا شامل نہ ہونا ، ڈرامے میں ایک واقعے کو مکمل طور پر ایک ہی کیفیت (طربیہ یا المیہ) میں پیش کرنا ۔

وَحْدَتِ عَناصِر

(ادب) کسی ادب پارے کے مختلف اجزا کا مل کر ایک تاثر پیدا کرنے کا عمل

کَہانی کار

قصہ خواں، قصہ گو، کہانیاں وغیرہ لکھنے والا

کَہاوَت

کہانی، قصہ

کَیفْیَہ

شاعری یا نثر کی وہ قسم جو رومانی ہوتی ہے اور جس میں انسانی جذبات اور کیفیات کی ترجمانی کی جاتی ہے

ہاسیَہ

ہنسنے کا عمل یا کیفیت، ہنسی

ہاسیَہ رَس

(ادب) طنز و مزاح کا ادب

ہَیئَت

(کنایتاً) صورت، شکل، حلیہ، چہرہ مہرہ، وضع قطع، سراپا

یَگانْگَت

یگانگی، قرابت، سگارت، پاس کی رشتہ داری، اتحاد، اتفاق، میل

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words