تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَنگارے" کے متعقلہ نتائج

اَنگارے

انگارا جس کی یہ جمع یا مغیرہ حالت ہے

اَنگارے کھانا

(غصے یا حسد میں) اندر ہی اندر جلنا، کڑھنا

اَنگارے بَرَسْنا

سخت گرمی پڑنا، آگ برسنا

اَنگارے اُگَلْنا

غصے یا حسد میں جو چاہنا کہنا، جلی کٹی سنانا، باغیانہ باتیں کرنا، اشتعال انگیز گفتگو کرنا

اَنگارے پھانکنا

مزاج کے خلاف کام کرنا، ایسا کام کرنا جس کی پاداش سخت ہو، مشکل کام کرنا

مُنہ سے اَنگارے بَرَسنا

تلخ اور غضب آلود گفتگو کرنا

کور اَنگارے بَھرْنا

غصے سے آگ بھبھوکا ہونا .

اَپَس گوروں اَنگارے بَھرنا

خود اپنی عاقبت خراب کرنا.

قَبْر میں اَنگارے بَھرْنا

گناہ کا مرتکب ہونا ، مستوجبِ عذاب ہونا.

چور کو اَنگارے مِیٹھ

چور اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہر قسم کی تکلیف برداشت کرتا ہے

پیٹ میں اَنگارے بَھرْنا

مال حرام کھانا.

اَپْنی گور میں اَنگارے بَھرنا

ایسا کام کرنا جس کی سزا مرنے کے بعد بھگتنا پڑے، عاقبت بگاڑنا

بارُوت کھانا اَن٘گارے اُگَلْنا

بات بات پر غصہ کرنا

بارُود کھانا اَن٘گارے اُگَلْنا

بات بات پر غصہ کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں اَنگارے کے معانیدیکھیے

اَنگارے

a.ngaareअंगारे

اصل: سنسکرت

وزن : 222

دیکھیے: اَنگارَہ

اَنگارے کے اردو معانی

اسم، جمع

  • انگارا جس کی یہ جمع یا مغیرہ حالت ہے
  • شعلے

شعر

English meaning of a.ngaare

Noun, Plural

अंगारे के हिंदी अर्थ

संज्ञा, बहुवचन

اَنگارے سے متعلق دلچسپ معلومات

1932 میں شائع ہونے والی کتاب انگارے اپنے مشمولات کے سبب متنازع ترین کتاب بن گئی ۔ اس افسانوی مجموعے میں سجاد ظہیر، احمد علی ، محمود الظفر اور رشید جہاں کی کہانیاں شامل ہیں۔ ان کہانیوں میں مسلمان مذہبی رہنماوؑں پر تنقید کی گئی ہے اور اس زمانے کے معاشرتی جبر کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ کتاب کی اشاعت کے بعد اتنا واویلا مچا کہ برطانوی نو آبادیاتی حکومت کی طرف سے پابندی عاءد کر دی گئی ۔ اردو ادب میں اس کتاب کی اشاعت کے بعد نیا رجحان شروع ہوا، جس کے زیر اثر اظہار کی بے باکی کے ساتھ افسانے لکھے گۓ ۔ اور اسی کے بعد اردو ادب میں ترقی پسند تحریک کا آغاز بھی ہوتا ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کتاب ترقی پسند تحریک کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوئی

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَنگارے)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَنگارے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words