تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَپْنی گَلی میں کُتّا بھی شیر ہوتا ہے" کے متعقلہ نتائج

اَپْنی گَلی میں کُتّا بھی شیر ہوتا ہے

اپنے علاقے میں ہر شخص کی جرات و ہمت بڑھ جاتی ہے، بزدل بھی حمایتی کے بھروسے پر بہادر ہو جاتا ہے (ایسے شخص کے لیے بولتے ہیں جو دوسرے کی حمایت کے بل پر دھمکائے یا اینٹھے)

کُتّا بھی اَپنی گَلی میں شیر ہوتا ہے

اہنے علاقے میں ہر شخص کی جرأت بڑھ جاتی ہے ؛ حمایتوں کو دیکھ کر سب کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں ، اپنے ٹھکانے پر موجود ہو تو انسان کا حوصلہ بڑھا ہوا ہوتا ہے.

کُتّا بھی اَپْنے گَھر میں شیر ہوتا ہے

اہنے علاقے میں ہر شخص کی جرأت بڑھ جاتی ہے ؛ حمایتوں کو دیکھ کر سب کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں ، اپنے ٹھکانے پر موجود ہو تو انسان کا حوصلہ بڑھا ہوا ہوتا ہے.

یُوں بھی ہوتا ہے

یوں بھی ہے ، ایسے بھی ہوتا ہے ، اس طرح بھی ہوتا ہے ۔

اَپْنے گَھر میں کُتّا شیر ہے

رک : اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہے

پیٹ پالنا کُتّا بھی جانتا ہے

دنیا میں اپنا پیٹ پالنا ہی مقصد نہیں کیونکہ یہ کام تو کتا بھی کرلیتا ہے، انسان کو کوئی بڑا کام کرنا چاہیئے

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آجاتا ہے

اَپْنا پیٹ تو کُتّا بھی پالْتا ہے

تن پروری کوئی خوبی نہیں، دوسروں کے کام آنا بڑی بات ہے

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

کُتّا بھی بَیٹْھتا ہے تو دُم ہلا کَر بَیٹْھتا ہے

جو شخص اپنے مکان کو میلا کچیلا اور گندہ رکھتا ہے اس کی نسبت صفائی کرنے کی تاکید میں بولتے ہیں

کُتّا بھی دُم ہِلا کَر بَیٹْھتا ہے

کُتّے تک میں صفائی کا اتنا مادّہ ہے کہ بیٹھنے سے پہلے اپنی دم سے زمین جھاڑ لیتا ہے، کوئی شخص صفائی کا خیال نہ رکھے تو کہتے ہیں

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

کیا پانی مَتْھنے سے بھی گِھی پَیدا ہوتا ہے

فضول کام سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، بلا وجہ خوش فہمی میں مبتلا رہنا مناسب نہیں

جُنُون میں بھی لُطْف ہے

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

اَمِیر کا پاد بھی خُوشبُودار ہوتا ہے

دولت جملہ عیوب کی پردہ پوشی کرتی ہے

لُوٹ میں چَرْخَہ بھی غَنِیمَت ہے

مُفت کی معمولی چیز بھی اچھی لگتی ہے

کُچْھ خَرْچ ہوتا ہے !

اختیار آنے نہ آنے میں ہے جبر اس میں نہیں کچھ خرچ ہوتا ہے ہاں منہ سے فرماتے ہوئے

ہوتا آیا ہے

زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے ۔

جُوے میں بَیل بھی تَھک جاتا ہے

محنت کے کام می٘ں مضبوط بھی رہ جاتا ہے .

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے

بہت احمق ہو، (کسی کی ناسمجھی، خام خیالی یا کج فہمی پر بطور حسن کلام یا تجاہل عارفانہ)

ہوتا ہی کیا ہے

کچھ نہیں ہوتا ، بالکل گزارا نہیں ہوتا ۔

ہوتا چَلا آیا ہے

ہوتا آیا ہے ، زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے۔

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہوتا ہے

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

گَدھی بھی جَوانی میں بَھلی لَگتی ہے

جوانی میں بدصورت شخص بھی خوبصورت لگتا ہے

رات تو اَپْنی اَپْنی ہے

فلاں وقت یا کام تو اپنا ہے ، یہ وقت تو قابو کا ہے

راہ گَلی میں

راستے میں ، ادھر ادھر کہیں.

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، برے مقام پر جانے سے لوگ شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ بھی برائی میں ملوث ہے

گَدھا کھرسا میں موٹا ہوتا ہے

بیوقوف کو رنج کے موقع پر خوشی اور خوشی میں رنج ہوتا ہے، احمق مفلسی میں بھی دبلا نہیں ہوتا، احمقوں کو خراب حالت کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی

گَدھا کُھرسے میں موٹا ہوتا ہے

بیوقوف کو رنج کے موقع پر خوشی اور خوشی میں رنج ہوتا ہے ، احمق مفلسی میں بھی دبلا نہیں ہوتا.

کُچھ گِرَہ میں بھی ہے

۔کچھ رقم پاس بھیہے۔ ؎

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

کِسی کے نام کا کُتّا بھی نَہ پالْنا

(عو) کسی کی صورت سے بیزار اور متنفر ہونا ، کسی کی شکل دیکھنے کا روادار نہ ہونا

نَیا دھوبی گَٹھری میں بھی صابُن لَگاتا ہے

دکھاوے کے لیے زیادہ محنت کرنے والے کے متعلق کہتے ہیں ۔

رات اَپْنی ہے

فرصت کافی ہے

نَکْٹوں میں ایک ناک والا بھی ناکُو ہوتا ہے

بہت سے بے ہنروں میں ایک ہنرور بھی انگشت نما ہو جاتا ہے ، بہت سے نقص والوں میں ایک بے عیب بھی گویا عیبی خیال کیا جاتا / بن کر رہ جاتا ہے ، اندھوں میں کانا راجا

ہَماہَمی مُنْہ میں بھی زَبان ہے

رک : ہمارے بھی منھ میں زبان ہے ؛ ہم بھی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ، ہم بھی بات کرنے کی قدرت رکھتے ہیں.

ہَمارا مُنْھ میں بھی زَبان ہے

ہم بھی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ، ہم بھی بات کرنے کی قدرت رکھتے ہیں.

ہَماہَمی بھی مُنْہ میں زَبان ہے

ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے ؛ رک : ہمارے منھ میں بھی زبان ہے ۔

تیرے جِیئے کُتّا بھی نَہ جِیئے

(عو) تیری زندگی سے کُتّے کی زندگی بھی بہتر ہے.

راگ بھی اَپْنے وَقْت کا اچّھا ہوتا ہے

ہر چیز اپنے موقع پر اچّھی ہوتی ہے

کیا ہوتا ہے

کچھ نہیں ہوتا ، کچھ فرق نہیں پڑتا ، کچھ نہیں بگڑتا.

کَون ہوتا ہے

کیا تعلق ہے ، کیا رشتہ ہے.

کَن٘جا بھاگْْوان ہوتا ہے

کرنجا یعنی نیلی آنکھوں والا خوش قسمت ہوتا ہے

یُوں بھی ہے اَور یُوں بھی

اس طرح بھی ہے اُس طرح بھی (ذو معنی بات کہنے کے موقع پر مستعمل) ۔

ہَرَج بھی کیا ہے

کوئی نقصان نہیں ، کوئی مضائقہ نہیں ، کوئی برائی نہیں ۔

مَعْلُوم ہوتا ہے

۔خیال گزرتا ہے۔نظر آتا ہے۔دکھائی دیتا ہے۔

جو چوری کَرتا ہے وہ موری بھی رَکھتا ہے

۔مثل۔ انجام کی فکر پہلے کرلینا چاہئے۔

جو چوری کَرْنا ہے وہ موری بھی رَکْھتا ہے

ہر کام میں انجام کا فکر ضرور رکھا جاتا ہے یا جو عیب کرتا ہے وہ اس سے بچاو کی تدیبر سوچ لیتا ہے

یِہ بھی دَم ہے

یہ بھی ّہمت ہے ، یہ طاقت بھی ہے ۔

اَپْنا بھی خُدا ہے

کوئی ساتھ دے یا نہ دے مضائقہ نہیں، خدا ہمارا مالک و مددگار ہے (سب کی طرف سے مایوس ہونے کے موقع مستعمل)

ہَمارا بھی خُدا ہے

خدا ہماری مدد کرے گا ؛ صبر ظاہر کرنے کو کہتے ہیں ۔

اَپْنی پَڑی ہے

اپنی ہی فکر ہے، خود غرض ہے

اب بھی سویرا ہے

ابھی موقع ہاتھ سے نہیں نکلا، ابھی زیادہ تاخیر نہیں ہوئی ہے

فَقِیر اَپْنی کَمْلی ہی میں مَسْت ہے

غریب تھوڑے ہی سامان میں خوش ہے(قناعت پسندی کے موقع پر کہتے ہیں).

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

اَب کیا ہوتا ہے

موقع ہاتھ سے جاتا رہا، تدارک ممکن نہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں اَپْنی گَلی میں کُتّا بھی شیر ہوتا ہے کے معانیدیکھیے

اَپْنی گَلی میں کُتّا بھی شیر ہوتا ہے

apnii galii me.n kutta bhii sher hotaa haiअपनी गली में कुत्ता भी शेर होता है

ضرب المثل

مادہ: اَپْنی

اَپْنی گَلی میں کُتّا بھی شیر ہوتا ہے کے اردو معانی

  • اپنے علاقے میں ہر شخص کی جرات و ہمت بڑھ جاتی ہے، بزدل بھی حمایتی کے بھروسے پر بہادر ہو جاتا ہے (ایسے شخص کے لیے بولتے ہیں جو دوسرے کی حمایت کے بل پر دھمکائے یا اینٹھے)
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of apnii galii me.n kutta bhii sher hotaa hai

  • one is brave in one's own territory, even a coward becomes brave when he gets support

अपनी गली में कुत्ता भी शेर होता है के हिंदी अर्थ

  • अपने क्षेत्र में हर व्यक्ति की बहादुरी और साहस बढ़ जाता है, समर्थन मिलने पर कायर भी बहादुर हो जाता है (ऐसे व्यक्ति के लिए बोलते हैं जो दूसरे की हिमायत के बल पर धमकाए या ऐंठे

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَپْنی گَلی میں کُتّا بھی شیر ہوتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَپْنی گَلی میں کُتّا بھی شیر ہوتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words