تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَپْنی" کے متعقلہ نتائج

اَپْنی

اپنا کی تانیت

اَپْنی جَگَہ

انفرادی حیثیت میں ، بجائے خود؛ اپنے مقام پر، اپنی ھحد تک

اَپْنی راہ لو

اَپْنی راہ لے

جاو اپنا کام کرو، اس بات میں دخل نہ دو.

اَپْنی اَپْنی جَگَہ

الگ الگ، جدا جدا، فردا فردا

اَپْنی راہ لَگ

جاو اپنا کام کرو، اس بات میں دخل نہ دو.

اَپْنی اَپْنی کَہنا

ہر شخص کا ایک نئی بات کہنا، سب کا ذاتی سمجھ کے مطابق جدا جدا رائے دینا

اَپْنی ہی گانا

اپنے ہی مطلب کی سننا، اپنی کہنا

اَپْنی اَپْنی نِگاہ

کسی کو کچھ پسند ہے کسی کو کچھ ، کسی کی کچھ رائے ہے کسی کی کچھ.

اَپْنی گِرَہ کا

ذاتی، نج کا، اپنا

اَپْنی اَپْنی طَبِیعَت

اپنا اپنا جی، اپنا اپنا من اور فکر

اَپْنی اَپْنی سی کَہنا

اپنی اپنی کہنا، ہر شخص کا ایک نئی بات کہنا، سب کا ذاتی سمجھ کے مطابق جدا جدا رائے دینا

اَپْنی اَپْنی سَمَجْھ ہے

بہت احمق ہو، (کسی کی ناسمجھی، خام خیالی یا کج فہمی پر بطور حسن کلام یا تجاہل عارفانہ)

اَپْنی اَپْنی ہانکنا

اَپْنی اَپْنی بولی بولنا، کسی گروہ اور ہجوم یا جھنڈ کا مختلف آوازوں میں یا متنوع انداز سے چلانا اور چہکنا، باتیں بنانا یا فقرے اُچھالنا، ہم آواز اور ہم خیال ہونا کی ضد

اَپْنی پَڑی ہے

اپنی ہی فکر ہے، خود غرض ہے

اَپْنی سی نِباہْنا

وضعداری کا برتاو کرنا

اَپْنی اَپْنی

اپنا اپنا جس کی یہ تانیث ہے

اَپْنی خَبَر نَہ ہونا

بے خود ہونا

اَپْنی مِثال آپ ہونا

اَپْنی ہی گائے جانا

اپنی کہنا ، اپنے ہی مطلب کی سننا

اَپْنی اَپْنی راہ پَر ہونا

روش اور وضع کا الگ الگ ہونا

اَپْنی کَرکے نَہ رَکْھنا

ہرجائی ہونا، (کسی چیز کو) سنبھال کر نہ رکھنا، مال کو بحفاظت نہ رکھنا ؛ وقف عام کر دینا

اَپْنی پَت اَپْنے ہاتھ ہے

اپنی آبرو اپنے ہاتھ ہے، اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہے

اَپْنی بات اَپْنے ہاتھ ہے

انسان کو خود اپنی عزت کا پاس کرنا چاہیے، دوسرے کو اس بات کا موقع نہ دے کہ وہ اسے ذلیل کرے

اَپْنی کَہو اَور کی سُنو

گھبرا نہ جاؤ، برہم نہ ہو، ٹھنڈے دل سے دوسرے کی بات پر غور کروپھر بولو

اَپْنی بانی سے نَہ چُوکنا

ہتھکنڈے ، چلتر یا حرکت کو ترک نہ کرنا.

اَپْنی بات کا ایک ہونا

قول پر قائم یا ضد پر اڑا رہنا، دھن کا پکا ہونا

اَپْنی بات کا پَکّا ہونا

جو کہنا کر دکھانا

اَپْنی کَہو نہ اَور کی سُنو

بیکار بک بک لگائی ہے نہ مطلب کی بات کہتے ہو نہ سنتے ہو

اَپْنی کَہِی نہ اور کی سُنِی

دفعۃً مر گئے، چٹ پٹ ہو گئے، مرتے وقت کچھ کہنے سننے کا موقع نہ ملا

اَپْنی چھاتی پَر ہاتھ رَکھنا

دوسرے کی تکلیف دیکھ کر یہ سوچنا کہ ہم پر ایسی پڑے تو کیا گزرے گی.

اَپْنی گِرَہ کا کیا جاتا ہے

اپنا کیا نقصان ہونا ہے، اپنا کوئی نقصان نہیں ہے

اَپْنی بات اَپْنے ہاتھ سے کھونا

خود کوئی ایسا عمل کرنا جس سے عزت میں فرق آ جائے

اَپْنی عُمْر سے مَرنا

عمر طبعی کو پہنچ کر موت آنا

اَپْنی کَہنا اَور کی نہ سُننا

خود ہی کہے جانا، دوسرے کی بات کی طرف کان نہ دھرنا

اَپْنی مُراد کو پَہُنْچنا

اپنا مقصد پورا ہونا، پھل کا خوب پختہ ہونا

اَپْنی آبرُو اَپْنے ہاتھ میں

انسان کو خود اپنی عزت کا پاس کرنا چاہیے، دوسرے کو اس بات کا موقع نہ دے کہ وہ اسے ذلیل کرے

اَپْنی ہَنْڈیا کی خَیر مَنانا

اپنی ہی بھلائی چاہنا، اپنی چیز بچانے اور محفوظ رکھنے کی فکر کرنا

اَپْنی بانی سے باز نَہ آنا

ہتھکنڈے ، چلتر یا حرکت کو ترک نہ کرنا.

اَپْنی سی صُورَت لے کَر رَہنا

خفیف اور نادم ہونا

اَپْنی چھاتی پَر ہاتھ دَھرنا

دوسرے کی تکلیف دیکھ کر یہ سوچنا کہ ہم پر ایسی پڑے تو کیا گزرے گی.

اَپْنی اَپْنی ہَنڈْیا کی خَیر مَنانا

ہر ایک کو ذاتی نفع نقصان کی فکر ہونا

اَپْنی کَرنی

ذاتی فعل، اپنا کیا ہوا، نیز اپنے حسب دلخواہ ذاتی کوشش یا کام

اَپْنی ہائی اَور پَرچھائی

اپنا قصور دوسرے کے سر منڈھ دیا، اپنی برائی اور پر تھوپ دی

اَپْنی آنی بانی سے نَہ چُوکنا

ہتحھکنڈے، چلتر یا حرکت ترک نہ کرنا

اَپْنی تو خَبَر لو پِھر دُوسرے کی کَہْنا

دوسرے پر اعتراض کرنے سئ پہلے اپنے عیب پر نظر کرنا ضروری ہے

اَپْنی آگ

ذاتی غم، غصہ، محبت یا حسد

اَپْنی سی صُورَت لے کر رَہ جانا

خفیف اور نادم ہونا

اَپْنی کھال میں مَسْت ہونا

قانع ہونا، تھوڑی حیثیت میں بھی خوش و خرم رہنا، سب سے بے تعلق رہنا

اَپْنی کَمْلی میں مَسْت ہونا

قانع ہونا، تھوڑی حیثیت میں بھی خوش و خرم رہنا، سب سے بے تعلق رہنا

اَپْنی بانی نہ چھوڑنا

رک: اپنی بانی سے باز نہ آنا

اَپْنی چھاچھ کو کوئی کَھٹّا نَہِیں بَتاتا

اپنی چیز کو سب اچھا بتاتے ہیں

اَپْنی اَیسی

رک: اپنی سی

اَپْنی آنکھ کا شَہتِیردیکھنا

دوسروں کے چھوٹے عیبوں کے بالمقابل اپنے بڑے عیب پر نظر (نہ) کرنا (انجیل کے مشہور مقولے " اپنی آنکھ کا شہتیر نہیں دیکھتا اور دوسروں کی آنکھ کا تنکا دیکھتا ہے" پر مبنی)

اَپْنی پُشْت نَہِیں سُوجْھتی

انسان کو اپنے عیب نظر نہیں آتے

اَپْنی لَگْنا

رک : اپنی پڑی ہے.

اَپْنی ہائی اَور پَر گَنْوائی

اپنا قصور دوسرے کے سر منڈھ دیا، اپنی برائی اور پر تھوپ دی

اَپْنی کَرنی پَروان کیا ہِنْدُو کیا مُسَلْمان

اپنے اعمال کی جزا سزا ہر اچھے برے کو ملے گی

اَپْنی پَت اَپْنے ہاتھوں گَوانا

خود کوئی ایسا عمل کرنا جس سے عزت میں فرق آ جائے

اَپْنی پِیٹھ نَہِیں دِکھائی دیتی

انسان کو اپنے عیب نظر نہیں آتے

اردو، انگلش اور ہندی میں اَپْنی کے معانیدیکھیے

اَپْنی

apniiअपनी

وزن : 22

اَپْنی کے اردو معانی

صفت، مؤنث

  • اپنا کی تانیت

شعر

English meaning of apnii

Adjective, Feminine

  • own, self, of or belonging to self

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَپْنی)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَپْنی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words