تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بات" کے متعقلہ نتائج

آبْرُو

عصمت، عفت، ناسوس، پاکدامنی

آبْرُو مَنْد

باعزت، شریف، مرتبے والا، آبرو دار، عزت دار

آبْرُو دوز

جس سے عزت میں بٹا لگے.

آبْرُو مَنْدی

تعظیم، تعظیم دیا جانا

آبْرُو پَسَنْد

عزت ساکھ اور شہرت وغیرہ کا بہت خیال رکھنے والا.

آبْرُو دار

باعزت، شریف، مرتبے والا

آبْرُو ریْزی

عصمت و عفت کی بربادی، عزت کی بربادی، عصمت دری

آبْرُوئے کار

کام، کام کی شان، مزدوری کی عزت

آبْرُو فَروش

اپنی عزت و حرمت کو خود خاک میں ملانے والا

آبْروئے عِشْق

آبْرُو طَلَب

حصول عزت کا خواہشمند، اپنی عزت برقرار رہنے کا طالب.

آبْرُو مَنْدانَہ

باعزت طور پر، شریفانہ

آبْرُو سے ہیں

اچھے حال میں ہیں، عزت اور شان و شوکت سے بسر کرتے ہیں

آبْرُو ریْخَتہ

بے عزت، ذلیل، خوار

آبْرُو باْختَہ

بازاری، عصمت فروش، بے حیثیت، ذلیل و خوار، رسوا، ذلیل

آبْرُو سَنْبھالنا

عزت بچائے رکھنا، عزت کی نگہداشت کرنا، عزت خطرے میں پڑ جانے پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا.

آبْروئے تَعَلُّق

آبْرُو بَخْشنا

مرتبہ بڑھانا، بزرگی دینا، توقیر بڑھانا

آبْرُو گَنْوانا

عزت، ساکھ یا شہرت برباد کرنا، حرمت گنوانا

آبْروئے‌ فَنِّ شاعِری

آبرو خاک میں مل جانا

بے عزت ہونا آبرو ضائع ہو جانا

آبْروئے عالَمِ خاک

آبْرُو کا پاس

عزت و حرمت اور ساکھ کو محفوظ رکھنے کا لحاظ.

آبْروئے لَعْل و گُہَر

آبْرُو خاک میں مِلنا

آبرو خاک میں ملانا کا لازم، بے عزت ہونا، آبرو ضائع ہو جانا

آبرو جا کے نہیں آتی

عزت ضائع ہو کر پھر حاصل نہیں ہوتی

آبْرُو فَرْمانا

عزت کرنا، خاطر داری کرنا (صاحب عزت کی زیادہ قدر و منزلت کے موقع پر مستعمل)

آبْرُو بَڑْھنا

آبرو بڑھانا کا لازم

آبْرُو ریزی کَرنا

آبْرُو میں بَل آنا

عزت احترام شہرت ساکھ وغیرہ کو نقصان پہنْچنا.

آبْرُو سے پیش آنا

دوسرے کی عزت اور احترام کے مطابق برتاو کرنا

آبْرُو سے مِلنْا

عزت اور وقعت کے ساتھ کوئی چیز حاصل ہونا

آبْرُو خاک میں مِلانا

(اپنی یا دوسرے کی) عزت ضائع کرنا، موجودہ عزت یا ساکھ کو برباد کرنا

آبْرُو میں بَٹّا آنا

عزت، ساکھ، شہرت وغیرہ کو نقصان پہنچانا

آبْرُو کی چِیز

وہ سامان یا لباس جس کے استعمال سے سماج میں آدمی کی عزت بڑھے.

آبْرُو میں بَٹّا لَگْنا

آبرو میں بٹا لگانا کا لازم

آبْرُو بَڑھانا

کسی کے ساتھ عزت یا حترام کا ایسا سلوک کرنا جو اس کی حیثیت سے زیادہ ہو، غیر متوقع اعزاز دینا.

آبْرُو بِگَڑْنا

(خود کو یا کسی دوسرے کو) ذلیل اور بے حیثیت کرنا

آبْرُو بِگاڑنا

(خود کو یا کسی دوسرے کو) ذلیل اور بے حیثیت کرنا

آبْرُو پَر آنْچ آنا

عزت میں کمی واقع ہونا ، قدروقیمت جاتی رہنا.

آبْرُو میں بَٹَّہ لَگْنا

آبْرُو جَگ میں رہے تو بادشاہی جانیے

عزت و حرمت دنیا میں رہے تو بادشاہی چا ہئے

آبْرُو سے رَہْنا

اپنی شان شوکت بَنائے رکھنا ، بھرم قائم رکھتے ہوئے جینا.

آبْرُو کا پِیاسا

جسے عزت اور ناموری حاصل کرنے کا بہت شوق ہو

آبرو آب آب ہونا

عزت جاتی رہنا

آبْرُو میں بَٹّا لَگانا

عزت، ساکھ، شہرت وغیرہ کو نقصان پہنچانا

آبْرُو مِٹّی میں مِلانا

رک: آبرو خاک میں ملانا.

آبْرُو جا کے نَہِیں آئی

عزت ضائع ہوکے پھر حاصل نہیں ہوتی.

آبرو پر حرف آ جانا

آبرو میں فرق آنا، ذلیل ہونا

آبرو اس کے ہاتھ ہے

مصیبت کے موقع پر خدا پر توکل ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

آبْرُو سے دَر گُزَرنا

عزت حرمت کی پروا نہ کرنا

آبرُو حاصِل کَرنا

عہدہ، شہرت یا وقار حاصل کرنا

آبْرُو خَراب کَرنا

شان کے خلاف کوئی کام کرنا، کسی کے عزت اور وقار کو ٹھیس پہیچانا

آبرو سے ہاتھ اٹھانا

آبرو رہنے دینا، ذلیل نہ کرنا

آبْرُو کا صَدْقہ جان

آدمی اپنی عزت و حرمت خصوصاً عصمت بچانے کے لیے جان قربان کردیتا ہے.

آبْرُو بَنائے رَکْھنا

عزت و وقار اور ساکھ کو اپنے عمل رکھ رکھاو سے برقرار رکھنا، ناموری یا شہرت پر حرف نہ آنے دینا

آبرو ساری روپیہ کی ہے

عزت دولتمندی سے ہوتی ہے

آبْرُو کا دُشْمَن

آبرو کا پیاسا، کسی کی عزت کا دشمن

آبرُو دار کی مٹی خراب

ایک معزز شخص کو اپنی نیک نامی بچانے میں پریشانی ہوتی ہے

آبْرُو خَراب ہونا

عزت و قدر جاتی رہنا، ساکھ اور اعتبار میں فرق آنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں بات کے معانیدیکھیے

بات

baatबात

اصل: سنسکرت

وزن : 21

بات کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • لفظ، بول، کلمہ، فقرہ، جملہ، گفتگو، قول
  • مقولہ، کہاوت
  • حسب سیاق و سباق مختلف مفاہیم کے لیےمستعمل، جیسے: امر، معاملہ
  • خیال
  • ذکر، تذکرہ
  • واقعہ، ماجرا، سرگزشت
  • خصوصیت، امتیاز
  • بحث، قیل و قال، حجت
  • سج دھج، ٹھاٹ
  • خوبی، عمدہ صفت
  • حالت، کیفیت
  • طریقہ، روش، دستور، طور
  • آبرو، عزت، ساکھ، بھرم
  • منگنی، لڑکی کی شادی کا پیام سلام، بیاہ کی نسبت (آنا، کرنا، لانا، ہونا کے ساتھ)
  • اصول
  • مقصد
  • بھید، راز، رمز، نکتہ
  • عہد، قول و قرار، قسم، پیمان
  • عادت جاریہ، روز مرہ کا مشغلہ، معمول
  • مال، پھل
  • عندیہ، مافی الضمیر
  • طرز بیان
  • معمولی چیز، ادنیٰ سا کرشمہ، ادنیٰ اور سہل کام
  • مدت قلیل، پلک جھپکنے کی مدت
  • بہانہ، حیلہ
  • امر نازیبا، ناشائستہ عمل، قابل اعتراض فعل

    مثال - اس نے تو ایسی بات کی، جس نے ہمارے خاندان کی عزت کو خاک میں ملا دیا۔

  • نصیحت، پند، مشورہ
  • امراہم، قابل اعتنا (’ہی کیا، اور’کوئی نہ، کے ساتھ)
  • درخواست، التجا، حکم، فرمان
  • کارنمایاں، امرعظیم
  • ثبوت، دلیل، سبب
  • صورت حال (’اور‘ وغیرہ کے ساتھ)
  • لطف، مزہ
  • فعل، کام
  • گلہ، شکوہ، شکایت
  • حاجت، ضرورت
  • خواہش، تمنا، آرزو
  • مرتبہ، حیثیت، منصب
  • حادثہ، کیفیت، واردات
  • تدبیر، علاج
  • معاملہ، مسئلہ، سوال
  • شے، چیز، سامان، اسباب
  • بولی، طعنہ، طنز، تشنیع
  • ضد، اڑ، ہٹ

شعر

English meaning of baat

Noun, Feminine

  • advice, suggestion
  • Affair, Gossip, Matter, News
  • affair, matter, substance
  • aim, purpose
  • cause, reason
  • complaint
  • condition, circumstances
  • distinction, eminence
  • engagement, proposal for marriage
  • gossip, rumour
  • habit, practice, custom
  • happening, occurrence
  • issue, point, topic, subject
  • manner, way, mode
  • need, want
  • obstinacy, stubbornness
  • ostentation, splendour
  • pretext, excuse
  • promise, vow
  • proof, evidence
  • proposition, statement
  • quality, merit, excellence
  • question
  • rank, office
  • request, appeal
  • saying, adage
  • secret, mystery
  • story, tale
  • talk, word, chit-chat, speech, discourse
  • taunt, gibe
  • thought, idea
  • trivial thing or task
  • wish, desire

बात के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • लफ़्ज़, बोल, वाक्य, उक्ति, जुमला, बातचीत, कथन
  • कहावत
  • संदर्भ-प्रसंग के अनुसार अनेक अर्थों अथवा आशयों के लिए प्रयुक्त, जैसे: अम्र, मामला
  • ख़याल
  • ज़िक्र, उल्लेख
  • घटन, प्रसंग, आपबीती
  • विशेषता, अंतर
  • तर्क, तर्क-वितर्क, वाद-विवाद
  • सजधज, ठाट
  • गुण, उत्तम विशेषता
  • दशा, परिस्थिति
  • तरीक़ा, रास्ता, नियम, ढंग
  • सम्मान, इज़्ज़त, साख, भरम
  • मंगनी, लड़की की शादी के लिए दुआ-सलाम, ब्याह के लिए रिश्ता (आना, करना, लाना, होना के साथ)
  • उसूल, उद्देश्य
  • भेद, राज़, रहस्य, मर्म
  • वचन, आपस में प्रतिज्ञा करना, सौगंध, शपथ
  • दैनिक आदत, रोज़मर्रा की व्यस्तता, दिनचर्या
  • माल, फल
  • अभिप्राय, मन की बात
  • वर्णन की शैली
  • साधारण वस्तु, तुच्छ सा चमत्कार, छोटा और आसान काम
  • कम अवधि, पलक झपकने की अवधि
  • बहाना, मिथ्या
  • फूहड़ कार्य, अशिष्टता सूचक काम, आपत्तिजनक काम

    उदाहरण - उसने तो ऐसी बात की, जिसने हमारे ख़ानदान की इज़्ज़त को ख़ाक (मिट्टी) में मिला दिया।

  • नसीहत, सदुपदेश, परामर्श
  • महत्वपूर्ण कार्य, विचार करमे या ध्यान देने योग्य ('ही क्या, और 'कोई न, के साथ)
  • प्रार्थना, विनती, आदेश, फ़रमान
  • विशिष्ट कार्य, महान कार्य
  • प्रमाण, तर्क, कारण
  • परिस्थिति (''और'' इत्यादि के साथ)
  • आनंद, मज़ा
  • कार्य, काम
  • गिला, शिकवा, शिकायत
  • आवश्यकता, ज़रूरत
  • इच्छा, कामना, आरज़ू
  • प्रतिष्ठा, हैसियत, पद
  • हादसा, दशा, वारदात
  • उपाय, ईलाज
  • मामला, समस्या, सवाल
  • वस्तु, चीज़, सामान, कारण
  • बोली, ताना, व्यंग्य, कटाक्ष
  • ज़िद, अड़, हठ

بات سے متعلق دلچسپ معلومات

بات ’’بات ہونا، بات کرنا‘‘عورتوں کی زبان میں ’’ہم بستر ہونا، ہم بستری کرنا‘‘ کے معنی میں ہے: او مورکھ ، بس دیکھ لے، بات کرلے، اور کسی بات کا ارادہ نہ کرنا۔۔۔[سیٹھ جی کو] ابھی تک تو میں نے ہاتھ نہیں لگانے دیا۔۔۔پانچ برس تامل کر۔ پہلے ان سے بات ہو لے پھر تجھ سے بھی سمجھا جائے گا (’’طلسم فتنۂ نورافشاں‘‘، جلد دوم، از احمد حسین قمر، ص ۵۱۲)۔ واہ زہرہ مصری تم نے خوب ہمارا پاس کیا۔ اگر میاں سے اور تھوڑے دن نہ بات کرتیں تو کیا نقصان ہو تا۔ (’’ہومان نامہ‘‘، از احمد حسین قمر، ص۶۰۷)۔ دیکھئے، ’’بولنا، مرد سے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بات)

نام

ای-میل

تبصرہ

بات

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone