تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بزرگ" کے متعقلہ نتائج

بزرگ

بُزُرْگ زادَہ

شریف زادہ، عالی خاندان

بُزُرْگانَہ

بزرگوں کی طرح کا

بُزُرْگ مَنِش

عالی فطرت، بلند حوصلہ

بُزُرْگِ قَوم

ذات یا قوم کا معزز شخص

بُزُرْگ سال

سن رسیدہ، معمر، بوڑھا

بُزُرْگی

مقدس، قابل احترام، مربی، سرپرست، عارف، ولی، سن رسیدہ ، بڑی عمر کا

بُزُرْگی بَعَقْل ہے نَہ بَسال

بزرگ وہ ہے جس کی عقل زیادہ ہو نہ کہ عمر

بُزُرْگ کَرنا

خاطر داری ، تعظیم و تکریم سے پیش آنا

بُزُرْگ داشْت

خبرگیری، دیکھ بھال، پرورش، تربیت

بُزُرْگوں

رشتے درجے مرتبے وغیرہ کے اعتبار سے بڑا، مربی، سرپرست

بُزُرْگی بَعَقْل اَسْت نَہ بَسال

..

بُزُرْگِ خانداں

گھر گھرانے اور خاندان کا معزز شخص

بُزُرْگی کَرْنا

تعظیم و تکریم کرنا ، بڑا سمجھنا.

بُزُرْگی فَروش

بڑا پن جتانے والا، خود ساختہ بزرگی کی نمائش کرنے والا، بڑا بننے والا

بُزُرْگانِ دِیْن

دینی پیشوا، مذہبی مسائل اور معاملات میں رہنمائی کرنے والے

بُزُرْگان

بزرگ (رک) کی جمع اور ترکیبات میں مستعمل.

بُزُرْگْواری

بُزُرْگوں کا ٹِھیکْرا

ٹوٹا پھوٹا موروثی مکان

بُزُرْگوار

بزرگ کی مانند، بزرگ، بزرگ یا قابل تعظیم (شخصیت)

بُزُرْگی خُرْدی سَب ڈُوبی

بڑے چھوٹے کا کوئی لحاظ نہیں

بُزُرْگوں کی مِٹّی میں جان ڈالْنا

باپ دادا کا نام روشن کرنا

مِہرگان بُزُرگ

(موسیقی) ایک سُر

کِتْنے بُزُرْگ ہَیں

۔کتنے بھلے آدمی ہیں۔ جس جگہ صاف صاف بے وقوف اور احمق کا لظف کہنے سے بچتے ہیں وہاں آپ بھی بڑے بزرگ ہیں آپ بھی کتنے بزرگ ہیں آپ بھی کتنے بھلے آدمی ہیں کہہ کر مخاطب کی حماقت اور نادانی کا اظہار کرتے ہیں۔

بَڑے بُزُرْگ ہیں

خدا رسیدہ یا کامل ہیں

سَر بُزُرْگ

سردار ، عالی مرتبہ ، سربرآوردہ.

جَشْنِ بُزُرْگ

(پارسی) فروردیں کے مہینے کا چھٹا دن؛ نو روز کا دن، جشن نو روز

مَردِ بُزُرگ

بزرگ اور نیک انسان ، شریف آدمی ، مہذب اور شائستہ انسان ، بزرگ آدمی ۔

دَسْتار بُزُرگ

دلال، بھڑوا، طوائف کا دلال

آپ بھی بَڑے بُزُرْگ ہیں

(مراد) بڑے احمق ہیں

ذاتِ بُزُرگ

(طنزاً) چالاک ، شریر ، بد ذات ، مفسد.

نَو روز بُزُرْگ

نوروز خاصہ جو معروف ہے نیز (موسیقی) ایک ایرانی راگنی کا نام

کارِ بُزُرْگ

بڑا کام ، اہم کام ، عظیم الشان کام.

بَرادَرِ بُزُرْگ

وَالِدِ بُزُرْگ وار

باپ، پدر، والد (تعظیماً مستعمل)

آمْلَہ کا کھایا بُزُرْگ کا فَرمایا پِیچھے مَعْلُوم ہوتا ہے

ابتدامیں تو یہ دونوں چیزیں ہی بد مزہ معلوم ہوتی ہیں نتیجے میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں

ہُنَر بَچَشمِ عَداوَت بُزُرگ تَرعَیب اَسْت

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) عداوت کی آنکھ سے ہنر بھی بڑا عیب معلوم ہوتا ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں بزرگ کے معانیدیکھیے

بزرگ

buzurgबुज़ुर्ग

اصل: فارسی

وزن : 121

موضوعات: تحقیراً

بزرگ کے اردو معانی

صفت

  • شریف، سنجیدہ، عالی ظرف (اکثر ترکیب میں)
  • (شخص غائب کے لئے تعظیماً یا تحقیراً) حضرت، صاحب، بزرگوار
  • جسامت میں بڑا (گاہے ترکیب میں مستعمل)
  • خدا رسیدہ، خدا شناس، عارف، ولی
  • موسیقی کے بارہ مقامات (جو آسمان کے بارہ برجوں کے لحاظ سے مقرر کیے گئے ہیں) میں سے ایک مقام
  • رشتے درجے مرتبے وغیرہ کے اعتبار سے بڑا، مربی، سرپرست
  • سن رسیدہ، بڑی عمر کا
  • اسلاف، پرکھے
  • اہم، عظیم الشان، عجیب و غریب (چیز یا شخص)
  • مقدس، قابل احترام (جگہ وغیرہ)

English meaning of buzurg

Noun, Masculine

  • a holy man, revered, venerable, aged, senior, sacred (place), respected, great
  • ancestor or forefather
  • grandee, noble
  • holy man, saint

बुज़ुर्ग के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वृद्ध और पूज्य व्यक्ति; माननीय व्यक्ति
  • बाप-दादा
  • पुरखा; पूर्वज
  • वृद्ध, बड़े, बूढ़े, ऋषि, पीर
  • गुरुजन
  • संत; महात्मा।
  • श्रेष्ठ प्रतिष्ठित, मुअज्ज़ज़, वयोवृद्ध, बूढ़ा, पूर्वज, बापदादे, महात्मा, पुण्यात्मा, वली, खुदारसीदः, (व्यंग) धूर्त, उत्पाती, शरीर, बदमाश

विशेषण

  • जिसकी अवस्था अधिक हो

بزرگ سے متعلق دلچسپ معلومات

بزرگ بعض لوگ اس لفظ کا تلفظ اول مفتوح کے ساتھ کرتے ہیں۔اس کی کوئی سند نہیں۔ اول مضموم ہی درست ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بزرگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

بزرگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words