تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چاندی" کے متعقلہ نتائج

چاندی

ایک سفید رنگ کی قیمتی دھات جو کان سے نکلتی ہے اور بیشتر زیورات، سکے اور نازک قسم کے برتن وغیرہ بنانے کے کام میں آتی ہے، نقرہ، فضّہ، سیم

چاندی خانَہ

وہ مقام جہاں امیروں کے مکانوں میں زرگر چان٘دی سونے کے ظروف بناتے اور سنار زیور بنایا کرتے ہیں

چاندی کا چَشمہ لَگانا

چاندی کا پَہرْا

وہ نیک ساعت جسے جوتشی سعد اکبر خیال کرتے ہیں . اقبال مندی اور دولتمندی کا زمانہ ۔

چاندی ہو جانا

چاندی کا کُثْتَہ

مقررہ طریقوں سے پھون٘کی ہوئی چان٘دی ، روپ رس ، کشتۂ نقرہ ۔

چاندی کا چَشمَہ لَگاتے ہیں

رشوت لیتے ہیں

چاندی کَرنا

سفید کردینا

چاندی کَٹنا

ایک ذات کا روپیہ لگنا ، بے شمار روپیہ خرچ ہونا ، روپیہ پیدا یا حاصل ہونا.

چاندی گَنْجی ہونا

رک : چان٘ذد گنجی ہونا.

چاندی بَنْنا

چان٘دی بنانا (رک) کا لازم ؛ کام کا حسب مراد ہو جانا ، بہت نفع ہونا ۔

چاندی پُونَم

خالص چان٘دی (مجازاً) گوری چِٹّی ۔

چاندی بَنانا

کیمیائی عمل سے چان٘دی تیار کرنا ؛ دولت سمیٹنا ، کامیابی حاصل کرنا ۔

چاندی کاٹْنا

خوب روپیہ پیدا کرنا ، خوب مال مارنا ۔

چاندی ہے

مزے ہیں

چاندی سُوتْنا

(نیاراگری) کھوٹی چاندی کو صاف کرنا، سیسے کی ایک مقررہ مقدار کھوٹی چاندی کے ساتھ پگھلا کر لوہے کی سلاخ سے گھوٹنا جس سے سیسہ چاندی کی کھوٹ کے ساتھ لوہے کی سلاخ سے لپٹ جاتا ہے اور کھری چاندی رہ جاتی ہے

چاندی پَتَّر

ایک ہندوستانی پہاڑی گھاس جس کا مزہ تلخ ہوتا ہے اکثر پہاڑوں کے تلے اُگتی ہے ، اس کے پتوں کا اوپر کا حصہ سبز اور تلے کا سفید ہوتا ہے ، اس کا پتّا ہنسراج کے پتّے کے مشابہ ہوتا ہے پتّے کی شاخ کا رنگ بین٘جنی (بین٘گنی) ہوتا ہے اور شاخ براق ہوتی ہے ۔

چاندی کا جُوتا

مال و زر کے احسان کا بار جس کے شرم سے سر جھک جائے

چاندی کی جُوتی

چان٘دی کا جوتا کی تانیث

چاندی کا پَیرا

مبارک قدم ۔

چاندی کا مَیل

کثافت جو چان٘دی صاف کرنے کے بعد باقی بچے (اس کی دوقسمیں ہیں : (۱) چان٘دی اول کان سے نکال کر گلاتے ہیں اور جو میل اس سے جدا ہو کر تلے اوپر جم جاتا ہے اس کا رن٘گ سفید ہوتا ہے اور سبزی کی ہلکی سی جھلک بھی ہوتی ہے اور چان٘دی کی سی چمک ہوتی ہے ، عربی میں اس کا نام اقلیمیائے فضیٰ ہے ؛ (۲) دوبارہ گلانے کے بعد جو مَیل گھڑیا میں جمع ہوجاتا ہے ، اس کا رن٘گ تیرہ ہوتا ہے اور اول سے ادنیٰ درجے کا ہے ، عربی میں اسے خبث الفضہ کہتے ہیں) ۔

چاندی کے پَتْرے

(مجازاً) بہت سفید چیز

چاندی چھاپْنا

(کوفت کاری) سونے یا چاندی کے ورق کو برتن پر جما کر اس میں پھول بوٹے کاٹنا اور ان کی کوروں کو آہنی قلم کی نوک سے برتن کی سطح میں پیوست کردینا (اس عمل سے پھول برتن کی سطح پر ابھرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں) زربلند ؛ کرتا بیدی ۔

چاندی کا بادَل

ڈوم ڈھاڑی اہل محفل کو کہا کرتے ہیں ۔

چاندی کا پَتَّر

چان٘دی کا ورق، چان٘دی کا باریک پتلا ٹکڑا

چاندی کے پَتَّر

(مجازاً) بہت سفید چیز

چاندی کی تَخْتی

چان٘دی کا پتر، چاندی کا باریک پتلا ٹکڑا، چاندی کا ورق

چاندی کُھلْوانا

سر من٘ڈوانا ، چان٘د کے اوپر کے بال منڈانا.

چاندی کا تَمْغا

نقرئی تمغہ (مذاقاً) سوزاک ۔

چاندی کا وَرَق

چان٘دی کا اتنا باریک پتر، جو پتن٘گ کے کاغذ سے بھی زیادہ پتلا ہوتا ہے اور بطور جزو دوا یا بطور زینت مختلف طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے

چاندی ہونا

بن آنا

چاندی سی سُودْھنا

(نیاراگری) کھوٹی چاندی کو صاف کرنا، سیسے کی ایک مقررہ مقدار کھوٹی چاندی کے ساتھ پگھلا کر لوہے کی سلاخ سے گھوٹنا جس سے سیسہ چاندی کی کھوٹ کے ساتھ لوہے کی سلاخ سے لپٹ جاتا ہے اور کھری چاندی رہ جاتی ہے

چاندی سونے کے پُھول

وہ پھول جو چان٘دی اور سونے سے بنائے گئے ہوں

چاندی کا جُوتا سَر پَر

پیسے لینے دینے پر کام بنتا ہے، پیسے والوں کی دھونس سہنی پڑتی ہے

چاندی کی رِیت نَہِیں سونے کی توفِیق نَہِیں

نہ یہ ہوسکے نہ وہ، ایک کی رسم نہیں دوسرے کا مقدور نہیں

چاندی کا تار

چان٘دی کابنا ہوا تار (تحقیراً) چان٘دی کا معمولی زیور ۔

چاندی کا چَمْچَہ مُنھ میں لِیے پَیدا نَہِیں ہوتا

کوئی شخص دولت ساتھ لے کر پیدا نہیں ہوتا

چانْدی کَر دینا

سفید کردینا

چاندی کا پانی پھیرنا

سونے چاندی میں لِپا ہونا

کسی شے پر سونے چان٘دی کا بہت زیادہ کام ہونا.

کَچّی چاندی

کھری چان٘دی کا نقیض

نِرسی چاندی

کھوٹی چاندی، چاندی جو خالص نہ ہو

پَتْرے کی چاندی

مختلف قسم کا زری گوٹا اور اسی قسم کا دوسرا سامان زبور اور ظروف گلا کر اور پوری طرح کھوٹ سے صاف کرکے تیار کی ہوئی چان٘دی جو درجہ اول کی چان٘دی کہلاتی ہے ، تھکیا .

ڈَلے کی چاندی

(نیارا گری) زری ، گوٹا اور ظروف گلا کر اور کھوٹ سے صاف کر کے تیّار کی ہوئی چان٘دی ، زیادہ صاف کر کے چوپہل شکل میں بنا لیتے ہیں تو ڈلا یا ڈلے کے چان٘دی کہلاتی ہے.

سونے چاندی میں لِپْنا

کسی شے پر سونے چان٘دی کا بہت زیادہ کام ہونا.

سونا چاندی

(کنایۃً) مال دولت ، روپیہ پیسا ، روپے اشرفیاں زور سیم .

سونے چاندی کے ڈھیر لَگْنا

مال دولت کا جمع ہونا ، بہت زیادہ روپیہ پیسہ ہونا.

سونا چاندی آگ ہی میں پَرکھے جاتے ہیں

انسان کے اوصاف و خُوبیاں آفت مُصیبت میں ظاہر ہوتی ہیں .

مُنہ میں چاندی کا چَمچا لے کَر پَیدا ہونا

نہایت امیر گھرانے میں پیدا ہونا ، نسلاً دولت مند ہونا ، پوتڑوں کا رئیس ہونا ۔

مُفلِس کی جَوانی اور جاڑوں کی چانْدی کِس نے دیکھی

جاڑے کی چاندنی سے لطف نہیں اٹھایا جاسکتا ، بے فائدہ چیز جس سے لطف نہ اٹھا یا جا سکے تو یہ کہاوت کہتے ہیں ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں چاندی کے معانیدیکھیے

چاندی

chaa.ndiiचाँदी

اصل: سنسکرت

وزن : 22

چاندی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایک سفید رنگ کی قیمتی دھات جو کان سے نکلتی ہے اور بیشتر زیورات، سکے اور نازک قسم کے برتن وغیرہ بنانے کے کام میں آتی ہے، نقرہ، فضّہ، سیم
  • مال، دولت روپیہ، سرمایہ
  • نفع، فائدہ، کامیابی، عیش
  • رک: چان٘د، سر کے اوپر کا حصہ، چن٘دیا
  • ایک قسم کی مچھلی جو دو یا تین انچ لمبی ہوتی ہے
  • سفیدی، چمک

شعر

English meaning of chaa.ndii

Noun, Feminine

  • silver
  • wealth, opulence
  • gain, benefit
  • plate, money, the crown of the head

चाँदी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • एक प्रकार की मछली जो दो या तीन इंच लंबी होती है
  • एक प्रसिद्ध सफेद चमकीली कीमती धातु जो अपेक्षया नरम होती है और जिसके गहने, बरतन, सिक्के आदि बनते हैं, इसका गुरुत्व सोने के गुरुत्व का आधा होता है, इससे कई एक ऐसे क्षार सफेदी, चमक, बनाये जाते हैं जिन पर प्रकाश का प्रभाव बहुत विलक्षण पड़ता है, रजत, रौप्य, ज़ेवर, सिक्का, बर्तन आदि बनाने की सफ़ेद मूल्यवान धातु, प्रतीकात्मक: धन-धुलता, रुपया, सरमाया, लाभ, सफलता
  • चांद, सर के ऊपर का हिस्सा, चंदिया, चांदी, चांद से मंसूब, चांदी पूनम

چاندی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چاندی)

نام

ای-میل

تبصرہ

چاندی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words