تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَکْھنا" کے متعقلہ نتائج

چَکْھنا

کسی چیز کو زبان پر رکھنا، چاشنی دیکھنا، چکھنے کا عمل، ذائقہ لینا

چوبَہ چَکْھنا

میٹھے چاول کھانا

ذَائِقَہ چَکْھنا

مزہ چکھنا، لذت حاصل کرنا، لطف اٹھانا

مَوت کا پیالَہ چَکْھنا

رک : موت کا پیالہ پینا

مَوت کا ذائِقَہ چَکْھنا

موت کا مزا چکھنا ، موت کی تکلیف اٹھانا ، مر جانا

بِیس ہَنڈْیوں کا مَزَہ چَکْھنا

ہر جائی ہونا، کتنے ہی آشنائوں کے ساتھ رہنا.

مَزے چَکْھنا

۔لذّت پانا۔؎

مَزا چَکْھنا

مزا چکھانا (رک) کا لازم ، حظ اُٹھانا ، لطف لینا ؛ سزا پانا ۔

مار چَکْھنا

مار کھانا ، سزا پانا .

لَذَّت چَکْھنا

مزہ لینا ، سواد پانا ، لطف حاصل کرنا.

ثَمَر چَکْھنا

رک : پھل چکھنا .

پَھل چَکْھنا

۰۱ مزا چکھنا ؛ نتیجہ بھگتنا .

مال چَکْھنا

کسی کا روپیہ اپنے کھانے پینے میں خرچ کرنا، پرایا روپیہ اپنے صرف میں لانا، دوسرے کی بدولت مزے اڑانا

نَذْر چَکْھنا

نذر میں رکھی ہوئی چیز کو دوسروں کا کھانا ، نذر میں شرکت کرنا

تان چَکْھنا

(پتن٘گ بازی) پتن٘گ اُڑانے والے سے اڑتی ہوئی پتن٘گ کی ڈور ذرا سی دیر کے لیے لے کر پتن٘گ اُڑانے کا لطف اُٹھانا ، (مجازاً) پتن٘گ کی ڈور پکڑ کر پتن٘گ بازی سے واقف ہونا.

چاشْنی چَکْھنا

لذّت چکھنا ، مزا چکھنا ؛ تھوڑا بہت اثر قبول کرنا ؛ خمیازہ بھگتنا .

چوبا چَکْھنا

میٹھے چاول کھانا

پرَشاد چَکْھنا

کھانا کھانا، پرساد چکھنا، دیوی دیوتاؤں کو چڑھائی گئی چیز چکھنا

بھوجَن چَکْھنا

کھانا، روٹی کھانا .

زِنْدَگی میں مَوت کا مَزَہ چَکْھنا

بے حد تکلیف ہونا، سخت مصیبت ہونا

چَکْچَک لَونْدے چَکْھنا

ترترائے اور گھی میں تر بتر نوالے کھانا

زَمانے کا گَرْم و سَرْد چَکْھنا

اچھا بُرا دور دیکھنا، تجربہ کار ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں چَکْھنا کے معانیدیکھیے

چَکْھنا

chakhnaaचखना

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

چَکْھنا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • کسی چیز کو زبان پر رکھنا، چاشنی دیکھنا، چکھنے کا عمل، ذائقہ لینا
  • کھانا، پینا، نوش کرنا
  • لذت اُٹھانا، مزہ لینا
  • (کنایتاً) مرغ کے انڈے کو دانتوں پر اس غرض سے مارنا کہ انڈے کی مضبوطی معلوم ہو
  • (مجازاً) کسی چیز کا تجربہ کرنا، جیسے: لڑائی کا مزہ چکھنا

شعر

English meaning of chakhnaa

Transitive verb

  • have experience, to taste, relish, enjoy, suffer, taste, eat

चखना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • किसी खाद्य वस्तु का स्वाद जानने के लिए उसका थोड़ा-सा अंश मुंह में रखना या खाना, स्वाद लेने के उद्देश्य से किसी चीज़ को थोड़ा-सा लेकर खाना, आस्वादन करना, रसास्वादन करना, चखने की क्रिया, स्वाद लेना, ज़ायका लेना
  • खाना, पीना, नोश करना
  • आनंद लेना, स्वाद लेना, मज़ा लेना
  • (संकेतात्मक) मुर्ग़ के अण्डे को दाँतो पर इस वजह से मारना कि अण्डे की मज़बूती मालूम हो
  • (लाक्षणिक) किसी चीज़ का अनुभव करना, जैसेः लड़ाई का मज़ा चखना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَکْھنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَکْھنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words