تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کِلِین چِٹ" کے متعقلہ نتائج

جِگَر

وہ خون بستہ جو کل ذی روح کے پہلو میں ہوتا ہے جسے مخزن خون بھی کہتے ہیں، اعضائے رئیسہ میں سے ایک عضو کا نام، کلیجا، کلیجی

جِگَرنَہ

ایک قسم کا بگلا، آبی پرندہ بر وزن درمنہ، بعض نے اسے کلنگ کی جنس سے بتا یا ہے، گردن لمبی ہوتی ہے اور گردن پر بال سیاہ ہو تے ہیں، جن کو سلاطین اپنی ٹوپی میں لگاتے تھے

جِگَر گوشَہ

کلیجے کا ٹکڑا، لخت جگر

جِگَر خَسْتَہ

جِگَر گاہ

جگرکی جگہ، وہ جگہ جہاں کلیجہ ہوتا ہے

جِگَر ہونا

حوصلہ ہونا، ہمت ہونا

جِگَر پارَہ

کلیجے کا ٹکڑا، لخت جگر

جِگَر سُوخْتَہ

جگر تفتہ، دل جلا، غم گین

جِگَر دَہَلنا

کانپنا، خوف کرنا، ڈونا، بہت خوف کھانا

جِگَر خوارَہ

جگر کھانے والا، جگر خور

جِگَر جِگَر ہے دِگَر دِگَر ہے

اپنا اپنا ہی ہے غیر غیر ہی ہے ،بیگانہ کبھی یگانہ کے برابرنہیں ہو سکتا۔

جِگَر سَراہنا

تاب و تحمل کی تعریف کرنا، قوت برداشت کی داد دینا

جِگَر آب ہونا

جگر پانی ہونا

جِگَر ہِل جانا

کمال صدمہ ہونا، ڈرجانا

جِگَر پانی ہونا

بہت زیادہ صدمہ ہونا

جِگَر لَہُو کَرنا

۔ہمّت توڑ دینا۔ کمال صدمہ پہنچانا۔ ؎

جِگَر چاک ہونا

دل دہل جانا، ہیبت سے بِتّہ پانی ہونا۔

جِگَر لَہُو ہونا

دلی صدمہ ہونا، ہمت ٹوٹنا، جگر کاتحلیل ہونا

جِگَر خُون ہونا

دلی صدمہ ہونا، ہمت ٹوٹنا، جگر کاتحلیل ہونا

جِگَر دَہَل جانا

سخت ڈرنا یا خوف کھانا

جِگَر سَرْد ہونا

رک : جگرٹھنڈاہونا ، کلیجہ ٹھنڈا ہونا .

جِگَر کَباب ہونا

جگر جلنا

جِگَر کا پَرکالَہ

کلیجے کا ٹکڑا۔

جِگَر سے

حوصلہ سے، دم خم کے ساتھ

جِگَر ناسُوْرْ ہُونا

جگر پر ایسا صدمہ ہونا جو کبھی کم نہ ہونے میں آئے

جِگَر داغ ہونا

کلیجے پر داغ ہونا، بہت زیادہ رنجیدہ ہونا

جِگَر کے پار ہونا

رک : جگر سے پار ہونا۔

جِگَر چاک ہو جانا

سخت صدمہ ہونا

جِگَر چَھلْنی ہونا

بہت زیادہ غم ہونا، بہت دکھ پہنچنا

جِگَر شَق ہونا

رک : جگر پھٹ جانا۔

جِگَر پَر ہاتھ رَکھنا

بے قراری کی حالت میں کلیجا تھام لینا

جِگَر سے پار ہونا

(تیر یا نظر وغیرہ کا) کلیجے کے دوسری طرف نکل جانا

جِگَر کا خُوْن ہونا

رک : جگر خون ہونا۔

جِگَر ٹَھنْڈا ہونا

کلیجہ ٹھنڈا ہونا

جِگَر میں چوٹ ہونا

زخمی ہونا، رنجیدہ ہونا

جِگَر دِل

جِگَر ٹُکْڑے ہونا

۔کلیجا پاش پاش ہونا۔ رنج یا صدمہ یا کسی چیز کی تیزی سی۔ ؎

جِگَر تَہ و بالا ہونا

کلیجا الٹ پلٹ ہونا، سخت صدمہ ہونا

جِگَر پانی پانی ہونا

رک : جگر پانی ہونا

جِگَر کے ٹُکْڑے ہونا

۔جگر پاش پاش ہونا۔

جِگَر سوز

(کسی کی خیر خواہی میں) دل جلانے والا، ہمدرد، دل سوز، غم خوار، مشفق

جِگَر دوز

دل پر اثر کرنے والا، دل میں پیوست ہونے والا، کرب انگیز، تکلیف دہ

جِگَر پارَہ پارَہ ہو جانا

رک : جگر پاش پاش ہونا .

جِگَر بَند

(لفظی) دل تلّی پھیپھڑے اور کلیجے کا مجموعہ

جِگَر خور

جادوگر، ڈائن، بلا

جِگَر پاش پاش ہونا

(کنایۃً) (رنج و غم وغیرہ سے) کلیجے کے ٹکڑے ہونا، بہت زیادہ صدمہ ہونا

جِگَر کا گھاؤ بَن کَر رَہنا

کلیجے کا زخم بن جانا، خلش ہونا

جِگَر میں چھید ہونا

جگرچھلنی ہونا، سخت ایذا پہنچنا

جِگَر میں ناسُور ہونا

ایسا صدمہ ہونا جو ہمیشہ رہے

جِگَر سا

جگر چھیلنے والا، تکلیف اور رنج دینے والا

جِگَری آعُور

وسطی آنت کےاگلے سرے پر ایک دو جوڑی عطفیے ہوتے ہیں جنھیں جگری آعور (Caecae Pyloric )کہتے ہیں۔یہ جگری آعور جذب اور افروز کا کام کرتے ہیں۔

جِگَرْ آب ہونا

سخت صدمہ پہنچنا

جِگَر شِکَن

جگر توڑنے والا

جِگَر دو ٹُکْڑے ہونا

کمال روحی صدمہ ہونا

جِگَر میں کاوِشْ ہونا

ایسا صدمہ ہونا جو ہمیشہ رہے

جِگَر تاب

کلیجہ گرم کرنے والا، کلیجے کی روشنی

جِگَر دار

دل گردے والا، جری، بہادر

جِگَر گِیر

جگرپکڑنے والا، دل موہ لینے والا، دل چسپ

جِگَر گُوں

کلیجی کے رنگ کا، سیاہی مائل سرخ، کلیجیہ

جِگَر جَلی

اردو، انگلش اور ہندی میں کِلِین چِٹ کے معانیدیکھیے

کِلِین چِٹ

clean-chitक्लीन-चिट

اصل: انگریزی

کِلِین چِٹ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کسی بھی جرم سے بے قصور ہونے کا تصدیق نامہ، عدالت کے ذریعہ پوری طرح سے بے قصور قرار دیا جانا

English meaning of clean-chit

Noun, Feminine

  • to give a clean chit, to absolve, exonerate

क्लीन-चिट के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी के दोषमुक्त होने का अभिप्रमाणन, न्यायालय द्वारा पूर्णतः निर्दोष करार दिया जाना

کِلِین چِٹ سے متعلق دلچسپ معلومات

کلین چٹ یہ ہندوستانی انگریزی کاعامیانہ روز مرہ ہے: To give a clean chit to someone، بمعنی الزام سے بری یا شک سے بالاتر قرار دینا۔ ہندوستانی انگریزی اخبار اس کے موجد ہیں۔ انگریزی کے جدید و قدیم لغات اس سے بے خبر ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ اردو والے بھی اس سے بے خبر نہ رہیں، خصوصاً جب اس کے اردو مرادف موجود ہیں۔ سب سے آسان تو یہ ہے کہ clean chit کی جگہ ’’صاف نامہ‘‘ کہیں، لیکن اور بھی فقرے ممکن ہیں: غلط اور قبیح: کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی گئی۔ صحیح : کھلاڑیوں کو شک/ الزام سے بری کردیا گیا/بری قرار دیا گیا/صاف نامہ دے دیا گیا/کھلاڑیوں کے عمل کو غیر مشکوک بتایا گیا۔ غلط اور قبیح: پارلیمنٹ کی کمیٹی نے وزیر کو کلین چٹ دے دی۔ صحیح:۔۔۔ کو شک سے بالاتر گردانا/صاف نامہ دے دیا۔۔۔ کے کردار کو غیر مشکوک بتایا۔ غلط اور قبیح: جانچ کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دے دی۔ صحیح:۔۔۔ کو شبہات سے بری قرار دیا/صاف نامہ دے دیا۔ صحیح: حکومت کا کردار مشکوک نہیں، جانچ کمیشن کی رائے/ جانچ کمیشن کی طرف سے حکومت کوصاف نامہ۔ ملحوظ رہے کہ انگریزی میں انھیں معنی میں To give a clean bill ضرورایک محاورہ ہے، ہندوستانی اخبار نویسوں نے غلطی سے اسے clean chit سمجھ لیا اور اردو والے ان کی نقل میں چل پڑے۔ چونکہ chit اورbill دونوں کے معنی میں’’نامہ‘‘ کا عنصر ہے، بلکہ انگریزی chit دراصل اردو ’’چٹھی‘‘ کا انگریزی روپ ہے، لہٰذا ہم نے clean chit/clean bill کا اردو مرادف ’’صاف نامہ‘‘ تجویز کیا ہے۔ حال ہی میں ایک اخبار میں سرخی نظر پڑی: بگ بی کو کلین چٹ اس کی قباحت، بلکہ غلاظت سے قطع نظر، یہ دیکھئے کہ کوئی اردو والا اس سرخی کے معنی نہیں سمجھ سکتا جب تک وہ ہندوستانی انگریزی اخبار نہ پڑھتا ہو اورہندوستانی ٹی وی نہ دیکھتا ہو۔ پھر ایسی اردو سے کیا فائدہ جسے اردو والے سمجھ ہی نہ سکیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کِلِین چِٹ)

نام

ای-میل

تبصرہ

کِلِین چِٹ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone