تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ڈَنْڈا" کے متعقلہ نتائج

ڈَنْڈا

خُشک لکڑی کی موٹی اور گول شاخ جو مارنے اور کُوٹنے کے لیے اِستعمال ہوتی ہے، سونٹا، لاٹھی، عصا

ڈَنْڈا ہِلانا

چلتے وقت ہاتھ میں ڈنڈا لیے ہونا ، مارنے پر آمادہ ہونا.

ڈَنْڈا سے ہاتھ

خواتین کے خالی ہاتھ ، بغیر چوڑیوں کے ہاتھ

ڈَنْڈا اَیسے ہاتھ

خواتین کے خالی ہاتھ ، بغیر چوڑیوں کے ہاتھ

ڈَنْڈا سا

ڈنڈے کی طرح سیدھا، بے پتّوں کا درخت، سوکھا ہوا

ڈَنْڈا ڈیرا

ڈیرہ تنبو، ساز و سامان، تام تن٘بورا

ڈَنْڈا گولا

ایک طرح کا کھیل ہے جس میں دو لڑکے اپنی بانہوں کو ملا کر اس کو تخت کی شکل دیتے ہیں اور اس پر کسی تیسرے لڑکے کو بٹھا کر ڈولی ڈنڈا پالکی کہہ کر ادھر ادھر گھماتے ہیں، کسی شخص کو اس کے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں پکڑ کراٹھا لے جانا، ڈنڈا گولا بھی بولتے ہیں، ڈولی ڈنڈا

ڈَنْڈا ڈولی

ایک طرح کا کھیل ہے جس میں دو لڑکے اپنی بانہوں کو ملا کر اس کو تخت کی شکل دیتے ہیں اور اس پر کسی تیسرے لڑکے کو بٹھا کر ڈولی ڈنڈا پالکی کہہ کر ادھر ادھر گھماتے ہیں، کسی شخص کو اس کے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں پکڑ کراٹھا لے جانا، ڈنڈا گولا بھی بولتے ہیں، ڈولی ڈنڈا

ڈَنْڈا بازی

لاٹھی چلانے کا فن، مارپیٹ

ڈَنْڈا بیڑی

ایسی بیڑی جو کمر سے پیر تک ایک ڈنڈے کے ذریعہ جُڑی ہوتی ہے اس سے انسان نہ چل سکتا ہے اور نہ بیٹھ سکتا ہے

ڈَنْڈا لَگْنا

ڈنڈا لگانا (رک) کا لازم.

ڈَنْڈا مِلْنا

تعلق ہونا ، ربط ہونا ، حدود ملنا ، ڈان٘ڈا ملنا.

ڈَنْڈا چَرْخ

(معماری) بھاری سامان اُٹھانے کا ایک آلہ جس میں چرخی کے پہیہ پر رسّی بان٘دھ کر وزن اُٹھاتے ہیں ، چرخ پہیہ.

ڈَنْڈا سی پُونچھ، بَڈھانَہ کا راسْتَہ

بے سرو سامانی کے ساتھ کہیں جانے / یا دشوار سفر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں.

ڈَنْڈا سی پُونچھ، بَڈھانَہ کا رَسْتَہ

بے سرو سامانی کے ساتھ کہیں جانے / یا دشوار سفر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں.

ڈَنْڈا چَلْنا

ڈنڈا چلانا (رک) کا لازم ، لڑائی ہو جانا.

ڈَنْڈا مارْنا

(چرم سازی) چرم پر برش سے چربی لگانے کا عمل جس سے اس کی سطح چکنی ہو جاتی ہے

ڈَنْڈا لَگانا

(چرم سازی) چرم پر برش سے چربی لگانے کا عمل جس سے اس کی سطح چکنی ہو جاتی ہے

ڈَنْڈا کھانا

تکلیف کھانا.

ڈَنْڈا جَمانا

ڈنڈے سے مارنا.

ڈَنْڈا پُولِیس

ڈنڈا بردار پولیس ، پولیس کے سپاہی جن کے ہاتھوں میں لاٹھیاں ہوں.

ڈَنْڈا ٹیکْنا

لکڑی کا سہارا لینا ، لاٹھی کے سہارے چلنا.

ڈَنْڈا بانڈی

لاٹھی اور سونٹا، لڑنے کی لکڑی

ڈَنْڈا پونگا

لاٹھی ، اندر سے پولا ہوٹا بان٘س ، لڑنے کی لکڑی.

ڈَنْڈا کُونڈا

کونڈی سون٘ٹا ، مٹی کا چھوٹا کون٘ڈا ؛ بھنگ وغیرہ گھوٹنے کا برتن.

ڈَنْڈا اُٹھانا

(معماری) پردے کی دیوار بنانا یا کسی جگہ کی آڑ کرنا.

ڈَنْڈا بَرَسْنا

مارپیٹ ہونا ، لڑائی ہونا .

ڈَنْڈا چَلانا

سون٘ٹے سے مارپیٹ کرنا ، لٹھ چلانا.

ڈَنْڈا کِھینچْنا

جُدا کر دینا.

ڈَنْڈا سَنبھالْنا

جانے کو تیار ہو جانا ، مارنے کو تیار ہونا.

ڈَنْڈا سِیدھا کَرْنا

ڈنڈے سے مارنے کے لیے تیار ہو جانا

ڈَنْڈا رَسِید کَرْنا

ڈنڈے سے مارنا، پٹائی کرنا، ڈنڈے سے تکلیف دینا

ڈَنْڈا ڈیرا ڈالْنا

مع ساز و سامان کے کسی جگہ قیام کرنا، گھر بار کے ساتھ فروکش ہونا، ڈیرا ڈنڈا ڈالنا

ڈَنْڈا ڈولی کَرنا

جوڑ ڈَنْڈا

جوڑنے یا ملانے والا ڈنڈا، جیسے انجن میں پسٹن اور کرینک پِن وغیرہ کے درمیان کا ڈنڈا یا ریل کے انجن کے پہیوں کے درمیان کا ڈنڈا۔

گولا ڈَنْڈا

رک : گِلّی ڈنڈا

آڑ ڈَنْڈا

وہ لكڑی جو دروازے كے پٹوں كو اندر سے بند ركھنے كے لیے لگائی جاتی ہے اور پاكھے میں اس كا گھر بنا ہوتا ہے، اڑڈنڈا

سِلُّور ڈَنْڈا

ایک کھیل کا نام جس میں کم سے کم چار لڑکے کیھلتے ہیں اس کھیل میں صرف ایک چھوٹے ڈنڈے کی ضرورت پڑتی ہے۔ سب لڑکے اکٹھے ہو کر پہلے ایک لڑکے کو چور بنا لیتے ہیں اور ڈنڈا رکھنے کی جگہ مقرّر کر لیتے ہیں پھر سب لڑکوں میں سے کوئی لڑکا مقررہ جگہ پر کھڑا ہو، ڈنڈا ہاتھ میں لے، ٹانگ کے نیچے سے گھما کر دور پھینک دیتا ہے۔ چور اس ڈنڈے کو اٹھانے جاتا ہے۔ اسی وقت سب لڑکے بھاگ کے درختوں پر چڑھ جاتے ہیں چور وہ ڈنڈا مقرَرہ جگہ پر رکھ کر دوسرے لڑکوں کو چھونے کی کوشش کرتا ہے، لڑکے چھو جانے سے پہلے کسی طرح ڈنڈے کو چھو لیتے ہیں اگر چور نے کسی لڑکے کو اس کے ڈنڈا چھونے سے پہلے ہی چھو لیا تو اس نئے لڑکے پر ہار آ جاتی ہے اور وہ چور بن جاتا ہے۔ جو لڑکا سات بار ڈنڈا پھینکے جانے پر بھی کسی کو چھو نہ سکے تو وہ پکا چور کہلاتا ہے اور اس کی لنگڑی ٹنگری باندھی جاتی ہے اسی طرح یہ کھیل پانی میں بھی کھیلا جاتا ہے۔ لڑکے پانی میں تیرتے ہیں اور چور انہیں پانی میں چھونے کی کوشش کرتا ہے اسے کان پتا بھی کہتے ہیں

عَقْل کے پِیچِھے ڈَنْڈا لِیے گُھومْنا

عقل کا دشمن ہونا، بے عقلی کی باتیں کرنا

جادُو کا ڈَنْڈا

وہ چھڑی یا چھوٹی سی لکڑی جو جادو گر جادو کرنے کے لیے ہاتھ میں رکھتے ہیں . جادو کی لکڑی ، (مجازاً) اعجاز ، غیر معمولی صلاحیت .

جھاڑُو کا ڈَنْڈا

وہ لکڑی یا لکڑی کا گُٹکا جو جھاڑو میں لگا ہوتا ہے.

سِیڑی کا ڈَنْڈا

لکڑی کی سِیڑھی کا ہر پایہ جس پر بان٘و رکھ کر چڑھتے ہیں .

جوڑ پیچ ڈَنْڈا

وہ راڈ یا سلاخ جس پر جوڑ پیچ حرکت کرتے ہیں

گُلّی ڈَنْڈا کھیلْنا

گلی ڈنڈے کا کھیل کھیلنا

خَط اَنْدازی ڈَنْڈا

(معماری) تعمیرات میں استعمال ہونے والا ایک دیسی اوزار

مَیں ہی پال کِیا مُسٹَنْڈا موہے ہی مارے ڈَنْڈا

ماں نافرمان بیٹے کے متعلق کہتی ہے کہ میں نے اسے پال پوس کر بڑا کیا ہے اور اب یہ مجھے مارنے آیا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں ڈَنْڈا کے معانیدیکھیے

ڈَنْڈا

DanDaaडंडा

اصل: ہندی

موضوعات: فحش بازاری ٹھگی

ڈَنْڈا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • خُشک لکڑی کی موٹی اور گول شاخ جو مارنے اور کُوٹنے کے لیے اِستعمال ہوتی ہے، سونٹا، لاٹھی، عصا
  • وہ لکڑی جس پر جھنڈا لگایا جاتا ہے
  • وہ چھوٹی لکڑی جو فقیروں کے دونوں ہاتھوں میں ہوتی ہے اور وہ اُسے ایک دُوسرے پر بجا بجا کر گاتے ہیں
  • لکڑی کا موسل
  • پُختہ زِینے کی ہر ایک سیڑھی‏، لکڑی کا قدمچہ
  • تابوت کے چاروں طرف جو لکڑی لگی ہوتی ہے، اُن میں سے ہر ایک
  • مسہری یا کُرسی میں سرہانے یا ہاتوں کی جگہ لگی ہوئی لکڑی
  • گدگا، چھڑی
  • گوبھی کا جڑ کی طرف کا حصّہ جس میں پُھول اور پتّے لگے ہوں
  • ترازو کی لکڑی، ڈنڈی
  • پولیس کے سپاہیوں کا چھوٹا لکڑی کا سونٹا
  • گول تکیہ جو بچّوں کے دونوں طرف روک کے لیے لگاتے ہیں ، تکینی
  • احاطے کی چار دیواری، پردے کی چھوٹی دیوار
  • ران کی لمبی ہڈّی
  • سُرین کا گوشت
  • پرندے کے پروں کی وہ نازک ہڈّی جو اس کے جسم سے جُڑی ہوتی ہے
  • بازو، ڈن٘ڈ، ڈنڑ
  • ۲ گز یا ۶ فٹ کے مساوی، گز سے بڑا طُولی پیمانہ
  • وقت کی اِکائی، دقیقہ
  • (ٹھگی) گدھے کی آواز کے شگون کا نام جو بہت معتبر سمجھا جاتا ہے
  • (فحش بازاری) عُضوِ تناسل
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of DanDaa

Noun, Masculine

डंडा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कुछ विशिष्ट प्रकार से गढ़कर बनाये हुए उक्त प्रकार के छोटे टुकड़ों का जोड़ा जो प्रायः खेलों में एक दूसरे पर आघात करके बजाने के काम आता है।
  • पेड़ की शाखा, बाँस आदि का टुकड़ा, विशेषतः सीधा और लंबा सूखा तथा छीला और गढ़ा हुआ टुकड़ा। जसे-गुल्ली के साथ खेलने का डंडा.। विशेष-डंडे की लंबाई अपेक्षया अधिक होती है और मोटाई तथा चौड़ाई कम। ALL A मुहा०-डंडा चलाना डंडे से किसी पर आघात या प्रहार करना। डंडे के जोर से डंड या बाहुबल के आधार पर। जैसे-आप तो डंडे के जोर से सब काम कराना चाहते हैं।
  • लकड़ी या बाँस का सीधा, लंबा टुकड़ा
  • लकड़ी, बाँस आदि की सीढ़ी में पैर रखने का आधार
  • किसी चीज़ का लंबोतरा टुकड़ा
  • लाठी, सोंटा

ڈَنْڈا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ڈَنْڈا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ڈَنْڈا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words