تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَولَت" کے متعقلہ نتائج

دَولَت

دھن، مال، زرِ نقد، سرمایہ

دَولَت کَدَہ

محل سرا، تعظیماً دوسرے کا گھر

دَولَت گَن٘ج

محلہ ، بستی ؛ (مجازاً) حُسن کدہ

دَولَت ہارْنا

روپیہ جوئے میں اُڑا دینا

دَولَت خانَہ

(تعظیماً) محل سرا، رہنے کا مکان

دَولَت پَناہ

(مجازاً) محافظ حکومت

دَولَت خواہی

خیر خواہی ، خیر سگالی

دَولَت ہاتھ آنا

روپیہ پیسہ مال و زر ملنا

دَولَتِ مَہْد

(مجازاً) خاندانی دولت ، بنگوڑے سے رئیس ہونے کا عمل

دَولَت مَنْد

امیر، مال دار، روپیے پیسے والا، تونگر، خوش نصیب

دَولَت لُٹے کوئِلوں پَر مُہْر

بجا اور باموقع خرچ کے موقع پر کفایت شعاری کرنے اور بے جا خرچ کی پروا نہ کرنے کو موقع پر بولتے ہیں

دَولَت غُلام ہونا

روپیہ پیسہ آسانی سے میسّر ہونا

دَولَت کا بُھوکا ہونا

لالچی ہونا ، حِرص و ہوس کا غلام ہونا

دَولَتی

۱. دولت مند ، مال دار

دَولَت مُن٘ڈیر کا کَوّا ہے

دولت ہمیشہ نہیں رہتی، دولت کو ثبات نہیں

دَولَت خانَہ کَہاں ہے

آپ کہاں کے رہنے والے ہیں

دَولَت گَڑی ہونا

دولت کا ذخیرہ ہونا ، دولت کی کان ہونا

دَولَت کی گَنْگا بَہانا

افراط سے روپیہ خرچ کرنا

دَولَت کی گَنگار بَہانا

افراط سے روپیہ خرچ کرنا

دَولَت کی گَنگار بَہْنا

بہت زیادہ روپیہ پیسہ ہونا ، مال و زرِ کثیر دستیاب ہونا

دَولَت قَدَم

لون٘ڈی یا باندیوں کے نام جو اچھا شگون سمجھ کر رکھتے ہیں ، مبارک قدم

دَولَت کا مینہ بَرَسْنا

زر و مال کی افراط ہونا ، روپیے پیسے کی کثرت ہونا

دَولَت پَرَسْت

روپیہ پیسے سے محبت کرنے والا، زر کا پُجاری، دولت کا طالب، دولت مند

دَولَت جُو

روپیہ پیسہ کا متلائی ، (مجازاً) لالچی

دَولَتِ مُشْتَرَکَہ

تاج برطانیہ کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی اتحاد جس میں برطانیہ اور اس سے وابستہ ممالک محروسہ (Domenion) کے علاوہ چند سابق نوآبادیات شامل ہیں جو اب آزاد (Domenion) ممالک کی حیثیت رکھتی ہیں

دَولَت آفرِیں طَبْقَہ

(معاشیات) محنت کش طبقہ

دَولَتِ شاہی

دَولَت ڈَھلْتی پِھرتی چھاؤں ہے

دولت زوال پذیر چیز ہے

دَولَت خَرْچ کے واسْطے دی گئی ہے

جب کوئی امیر آدمی کنجوسی کرے تو اسے کہتے ہیں

دَولَتِ عُلْیا

زبردَست سلطنت ، اشارہ ہے تیموری خاندان کی سلطنت کے متعلق

دَولَت دار

معتمد ، مددگار ، نجی سکتر

دَولَتِ عُقْبیٰ

آخرت کا سامان ، نیک اعمال

دَولَتِ عُظْمیٰ

بڑی دولت، (مراد) عقیدہ، ایمان، نیک اعمال وغیرہ

دَولَت والا

رئیس ، زردار ، نمبر

دَولَت مَآب

روپیہ پیسہ والا ، زر و مال سے بھرا ہوا ؛ (مجازاً) خوش حال

دَولَتِ مَشْرُوطَہ

ایران کا ایک خاص دورِ حکومت

دَولَتِ خوابِیدَہ

سوتا ہوا اقبال، بد ںصیبی

دَولَت اُڑْنا

دولت اُڑانا کا تعدیہ

دَولَت مَنْدی

مال داری، تونگری

دَولَت مَدار

اقتدار کا مرکز، حکومت

دَولَت چھاؤں کی طَرَح ڈَھلْتی ہے

دولت زوال پذیر چیز ہے

دَولَت پِھرْنا

قسمت کا پِھر جانا ، بدقسمتی کا شکار ہونا

دَولَت مارْنا

دولت چھین لینا یا دغا سے حاصل کرنا

دَولَت کھونا

دولت ضائع کرنا

دَولَت اُڑانا

تباہ کر دینا، برباد کرنا، اسراف بے جا کرنا

دَولَت لُوٹنا

دل کھول کر دولت حاصل کرنا

دَولَت دُبونا

پانی کے لیے واہ تمہیں ہاتھ سے کھوؤں میں قبلۂ کونین کی دولت کو ڈبوؤں

دَولَت سَرائے

محل سرا حرمِ خاص

دَولَت آفْرِیں

(معاشیات) مال و زر اور اشیائے صرف پیدا کرنے والا

دَولَت زِیاد

(دعائیہ کلمہ) خدا خوش رکھے ، دولت زیادہ ہو ، مراتب بڑھتے رہیں

دَولَتِ آصَفِیَّہ

مراد : حیدرآباد دکن جو آصف جاہی مملکت تھا میر عثمان علی خاں آصف جاہ نظام دکن کے آخری حکمراں تھے ، تقسیم برصغیر کے بعد حیدرآباد کئی صوبوں میں بٹ گیا

دَولَتِ حُسن

دولت کے ساتھ استعارہ ہے، خوبصورتی، خوبصورتی کی دولت

دَولَت و اِقْبال غَم گُسار رَہیں

(دعائیہ کلمہ) ہمیشہ صاحبِ اقبال اور دولت مند رہو ، ہمیشہ عزت اور دولت مندی رہے

دَولَت بَنانا

روپیہ پیسہ کمانا (بیشتر ناجائز ذرائع سے)

دَولَت بَڑْھنا

روپیہ پیسے کی فراوانی ہونا

دَولَت بَرَسْنا

کثرت سے روپیہ پیسہ حاصل ہونا ، زرِ کئیر حاصل ہونا

دَولَت جَگانا

دفینہ یا دولت کو کام میں لانا ، فائدہ اُلھانا ، فیض پانا

دَولَت سَمیٹْنا

جانائز طریقے سے روپیہ کمانا ، دولت کی ہوس میں گرفتار ہونا

دَولَت لُٹانا

بے دریغ روپیہ پیسہ خرچ کرنا

دَولَت اُگَلْنا

(مجازاً) غیر معمولی پیدا وار دینا ، مہیا کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں دَولَت کے معانیدیکھیے

دَولَت

daulatदौलत

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: دَالَ

دَولَت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • دھن، مال، زرِ نقد، سرمایہ
  • اقبال مندی، نصیبا، خوش بختی
  • مہربانی، لطف، عنایت
  • طفیل، بدولت، سبب
  • حکومت، مملکت

    مثال - وہ لڑائی اس سبب سے ہوئی کہ بادشاہ اپنی دولت کے مخالفوں کو نہ پہچانے

  • (تصوّف) یاد خدا
  • (مجازاً) اولاد، بچے، بیٹا بیٹی
  • قناعت، صبر و شکر

شعر

English meaning of daulat

Noun, Feminine

दौलत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • धन, संपत्ति, धन, माल, धन और संपत्ति, देश, सरकार, राज्य, सत्ता, हुकूमत
  • समृद्धि, भाग्य, सौभाग्य
  • कृपा, अनुकंपा, मेहरबानी
  • माध्यम, कारण, स्त्रोत
  • राष्ट्र, देश, राज्य, सत्ता, सरकार, हुकूमत

    उदाहरण - वह लड़ाई इस सबब से हुई कि बादशाह अपनी दौलत के मुख़ालिफ़ों को न पहचाने

  • (सूफ़ीवाद) ख़ुदा की याद
  • (लाक्षणिक) संतान, बच्चे, बेटा-बेटी
  • संतोष, धैर्य

دَولَت کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَولَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَولَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words