تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ڈومنی" کے متعقلہ نتائج

ڈومنی

ڈوم کی تانیث، ڈوم ذات کی لڑکی، ڈوم کی بیوی

ڈومنی کا پُوت چَپْنی بجائے، اپنی ذات آپ ہی بتائے

اعمال سے اصلیت ظاہر ہوتی ہے

ڈومنی کی لَونڈی

بہت کمینی عورت

ڈومْنی پَن

ناچنے گانے کا کام ، حرکاتِ معشوقانہ ، ناز نخرے

ڈومْنی پَنا

ناچنے گانے کا کام ، حرکاتِ معشوقانہ ، ناز نخرے

ڈومْنی کا یار سَدا خوار

ہرجائی طبیعت ہمیشہ ہی نُقصان اٹھاتی ہے .

ڈومْنی کا یار سَدا کا خوار

ہرجائی طبیعت ہمیشہ ہی نُقصان اٹھاتی ہے .

مُنہ لَگائی ڈومنی کُنْبَہ ساتھ لائی

اس وقت کہتے ہیں جب کوئی ذرا سا بے تکلف کرنے پر سر پر چڑھ جائے.

مُنہ لَگائی ڈومنی بال بَچّوں سَمَیت آئی

رک : منہ لگائی ڈومنی گاوے / ناچے ، تال بے تال.

گَھبْرائی ڈومْنی پِھر سُہیلے گائے

گھبراہٹ میں عقل ٹھکانے نہیں رہتی یعنی جب ڈومنی گاتے گاتے یا بیل لیتے لیتے گھبرا جاتی ہے تو ہر پھر کر ایک ہی گیت گانے لگتی ہے اور اسے یہ بھی خبر نہیں ہوتی کہ ابھی تو میں اس گیت کو گا چکی ہوں.

گَھبْرائے ڈومْنی پِھر پِھر سِہْرے گائے

گھبراہٹ میں موقع بے موقع کچھ نہیں سوجھتا

مُنہ لَگائی ڈومْنی ناچے تال بے تال

مصاحب یا بے تکلف دوست یا عزیز خواہ کتنی ہی فضول بکواس کرے اسے ٹوکا نہیں جاتا ؛ ذرا سی مہربانی سے آدمی سر چڑھنے لگتا ہے ۔

بِن بُلائی ڈومنی لَڑکوں بالوں ساتھ آئی

بے پوچھے کسی معاملے میں دخل دینے والے اور بے بلائے کسی کے گھر جانے والے کے لیے مستعمل

مُنْھ لَگائی ڈومنی گاوے تال بے تال

۔ مثل۔ وہاں بولتے ہیں جب کوئی ذرا سی مہربانی کے سبب بہت سر چڑھے۔ (رویائے صادقہ) بی بی ہاں ہاں دیا اور سو دفعہ دیں گے ہزار دفعہ دیں گے۔ تم ہمارے آدمی سے بولنے والے کون ہو۔ مُنھ لگائی ڈومنی الخ۔

مُنہ لَگائی ڈومْنی گاوے تال بے تال

مصاحب یا بے تکلف دوست یا عزیز خواہ کتنی ہی فضول بکواس کرے اسے ٹوکا نہیں جاتا ؛ ذرا سی مہربانی سے آدمی سر چڑھنے لگتا ہے ۔

ماں بیٹی گانے والی ، دِھی ڈومنی باپ پُوت بَراتی

بے سرو سامانی کی کیفیت، غریبوں کی شادی کے متعلق کہتے ہیں.

اَوسَر چُوکی ڈومْنی گائے تال بے تال

جو وقت پر چوک جائے اسے پچھتانا پڑتا ہے

اَوسَر چُوکی ڈومْنی گاوے تال بے تال

اردو، انگلش اور ہندی میں ڈومنی کے معانیدیکھیے

ڈومنی

Domniiडोमनी

اصل: ہندی

وزن : 212

موضوعات: ہندو

ڈومنی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ڈوم کی تانیث، ڈوم ذات کی لڑکی، ڈوم کی بیوی
  • ڈومنی نیز ایک ذات کی لڑکی یا عورت جو صرف عورتوں کے سامنے گاتی ہے، مغنی، میراثن، مطربہ
  • (ہندو) لاش کا داہ سنسکار (نذر آتش) کرنے والی ذات کی لڑکی یا عورت
  • غلیظ اور حقیر کام کرنے والی، ادنیٰ اور اوچھا کام کرنے والی عورت
  • پرندوں کی قسم سے ایک چڑیا، بٹیرسے ذرا بڑی، رن٘گ خاکی آنکھ قدرے سیاہ، غوغائی، اس کی چھوٹی قسم کوگلیر بھی کھتے ہیں، لیکن اس کی آن٘کھ سفید ہوتی ہے

English meaning of Domnii

Noun, Feminine

  • a woman or girl of the ḍom caste, the wife of a ḍom
  • female dom who sings in female company only, professional dancing girl
  • a kind of bird
  • (Hindu) the women is belong to the cast

डोमनी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • डोम जाति की स्त्री, डोम की स्त्री
  • गायिका व नर्तकी, उस नीच जाति की स्त्री जो उत्सवों पर गाने बजाने का काम करती है । ये स्त्रियाँ गाने बजाने के अतिरिक्त कहीं कहीं वेश्यावृत्ति भी करती हैं
  • (हिंदू) शव दाह करने वाली जाति की महिला
  • गंदे तथा घृणित काम करने वाली स्त्री
  • एक पक्षी, बटेर से थोड़ा बड़ा, खाकी आंखों वाला, थोड़े गहरे रंग का, और कोगुलेरे की एक छोटी प्रजाति, लेकिन सफेद आंखों वाला

ڈومنی کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ڈومنی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ڈومنی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words