تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دوزَخ" کے متعقلہ نتائج

دوزَخ

تحت الثریٰ کے ساتوں طبقے یا آگ کے وہ طبق جو گنہ گاروں کی سزا کے لیے مقرر کئے گئے ہیں مرنے کے بعد گنہ گاروں کو عذاب یا سزا دینے کے لیے ان میں رکھا جائے گا، جہنم

دوزَخ کا چارَہ

(مجازاً) بڑا گہنگار؛ دوزخ میں جلنے والا ایندھن.

دوزَخ کا نَمُونَہ

بڑی تکلیف کی جگہ.

دوزَخ کا کُندَہ

دوزَخی

جہنمی، پاپی، سخت گنہگار، سخت سزا کا مستحق

دوزَخ کا اَنگارَہ

دوزخ میں جلائے جانے کے قابل، مراد؛ گنہگار ، عذابِ آخرت کا مستحق.

دوزَخ میں گَھر ہونا

جہنمی ہونا، گنہگار ہونا

دوزَخ میں پَڑے

(بد دُعا) بھاڑ میں جائے

دوزَخ والا

رک: دوزخی.

دوزَخِسْتان

تکلیف دہ مقام، عذاب اور پریشانی کی جگہ.

دوزَخ کے فَرِشْتے

(مجازاً) عذاب دینے والے، تکلیف پہنچانے والے.

دوزَخ بَھرْنا

پیٹ بھرنا، پیٹ پالنا

دوزَخ پالْنا

رک: دوزخ بھرنا.

دوزَخ کی لَگی

پیٹ کی فکر

دوزَخ کی آنچ

آتشِ جہنم، جہنم کی آگ، دوزخ کی تپش.

دوزَخ میں جانا

جہنم میں جانا، واصلِ جَہَنم ہونا

دوزَخ میں جائے

(بددعا) بھاڑ میں پڑے، جہنم میں جائے

دوزَخ کا کُنْدا

(مجازاً) سخت گنہگار، جہنمی.

دوزَخی رُو

(مجازاً) سیاہ رو، گنہ گار.

دوزَخ میں پَڑنا

جہنم میں جانا، واصلِ جَہَنم ہونا

دوزَخ میں ڈالْنا

مصیبت میں گرفتار کرنا، تکلیف دینا.

دوزَخ میں گَھر کَرْنا

ایسے کام کرنا جس کے عوض میں دوزخ نصیب ہو. برے کاموں سے نہ ڈرنا، گناہ کرنا.

دوزَخ میں جھونکْنا

عذاب میں ڈالنا، پریشانی میں مبتلا کرنا.

ہَفْت دوزَخ

سات دوزخوں والا، دوزخ کے ساتوں طبقوں کا

گَھر دوزَخ ہے

گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر مصیبت کی جگہ ہے

دَہْلِیزِ دوزَخ

(مجازاً) جہنم جیسی جَگہ، مراد : خطرناک اور خوف ناک جگہ

قَعْرِ دوزَخ

رک : قعرِ جہنّم .

سات دوزَخ

مسلمانوں کے عقیدے کے بموجب سات دوزخ ہیں جن میں مختلف قسم کے گناہگاروں کو سزا ملے گی

نار دوزَخ

دوزخ کی آگ، نارِ جحیم، نارِ جہنم

جَنَّت کے ہُوئے نَہ دوزَخ کے

کسی طرف کے نہ ہوئے

چاہے مُردَہ دوزَخ میں جائے چاہے بَہِشْت میں ، اَپْنے حَلْوے مَانڈے سے غَرَض

کسی دوسرے کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنی بہتری پر نظر رکھنا ، خود غرضی دکھانے کے موقع پر کہتے ہیں.

مُردَہ دوزَخ میں جائے یا بِہِشْت میں ، ہَمیں اَپنے حَلْوے مانْڈے سے کام

خود غرض کو اپنے مطلب سے کام ہوتا ہے خواہ کوئی جیے یا مرے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں دوزَخ کے معانیدیکھیے

دوزَخ

dozaKHदोज़ख़

اصل: فارسی

وزن : 22

دوزَخ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • تحت الثریٰ کے ساتوں طبقے یا آگ کے وہ طبق جو گنہ گاروں کی سزا کے لیے مقرر کئے گئے ہیں مرنے کے بعد گنہ گاروں کو عذاب یا سزا دینے کے لیے ان میں رکھا جائے گا، جہنم
  • وہ جگہ، تجربہ یا کیفیت جو نہایت ہی تکلیف دہ ہو، بری جگہ
  • (مجازاً) آدمی کا پیٹ، معدہ، شکم (بھوک کی وجہ سے)
  • (تصوّف) نفس امَارہ، طبیعت انسانی کا وہ میلان جو بُرے کاموں کی طرف ہوتا ہے

شعر

English meaning of dozaKH

Noun, Masculine

  • in some religions, the place where some people are believed to go after death to be punished for ever for the bad things they have done during their lives, hell

    Example - Jannat ya dozakh aadami ko apne amal ki wajah se milti hai

  • an extremely unpleasant or difficult place, situation, or experience, trouble, affliction
  • (Metaphorically) the belly
  • ( Mystic) the soul that commands to the indulgence of pleasures and sensual appetites, the carnal soul, inordinate appetite, concupiscence

दोज़ख़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • धर्मशास्त्रों के अनुसार वह स्थान जहाँ पापी मनुष्यों की आत्मा पाप का फल भोगने के लिये भेजी जाती है, वह स्थान जहाँ दुष्कर्म करने वालों की आत्मा दंड देने के लिये रखी जाती है, नरक, जहन्नुम

    उदाहरण - जन्नत या दोज़ख़ आदमी को अपने अमल की वजह से मिलती है

  • वो स्थान, अनुभव, स्थिती जो अत्यंत कष्टदायक या अप्रीय हो, मुश्किल, मुसीबत, आफ़त, जनजाल
  • (लाक्षणिक) पेट
  • (तसव्वुफ़) बुरे कर्मों के प्रति मानव स्वभाव की प्रवृत्ति

دوزَخ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دوزَخ)

نام

ای-میل

تبصرہ

دوزَخ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words