تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ڈُوبْنا" کے متعقلہ نتائج

ڈُوبْنا

غرق ہونا، دریا بُرد ہونا (تیرنا کا نقیٰض)

ڈُوبْنا تِرنا

مُصیبت جھیلنا ، تکلیف اُٹھانا.

ڈُوبْنا تَیرْنا

مُصیبت جھیلنا ، تکلیف اُٹھانا.

ڈُوبْنا اُچَھلْنا

سوتے جاگتے ؛ اذیّت میں ، تکلیف میں مُبتلا ہونا.

رُوپَیَہ ڈُوبْنا

روپیہ کا نقصان ہونا، گھاٹا پڑنا، روپیہ مارا جانا

سِتارَہ ڈُوبْنا

ستارہ غروب ہونا ، ستارے چُھپ جانا ؛ صبح ہونا ؛ (کنایۃً) زوال آنا

جَہاز ڈُوبْنا

جہاز کا پانی کی قیہ مین پیٹھ جانا جہاز غرق کرنا یا ہونا ، تباہ و برباد کرنا یا ہونا .

لَہُو میں ڈُوبْنا

انگ نہ لگنا ، جزوِ بدن نہ ہونا .

جَواہِر میں ڈُوبْنا

بہت زیادہ جواہرات ٹکے ہونا.

زِرَہ میں ڈُوبْنا

آمادۂ جنگ ہونا ، حملے اور کڑائی کےلیے تیاریاں کرنا .

عَرْق میں ڈُوبْنا

پسینے سے تر بتر ہونا ، پسینے میں شرابور ہونا.

جا ڈُوبْنا

پھن٘س جانا ، نقصان اٹھانا

گَھر ڈُوبْنا

خانہ ویران ہونا، گھر اجڑنا، گھر تباہ ہونا

دِن ڈُوبْنا

سورج کا غروب ہو جانا ، دن کا رخصت ہونا ، رات کا آغاز ہونا .

چاند ڈُوبْنا

چان٘د غروب ہونا.

تارا ڈُوبْنا

ستارہ غروب ہونا

آفْتاب ڈُوبْنا

سورج کا غروب ہونا، شام ہونا

آبْرُو ڈُوبْنا

آبرو ڈبونا کا لازم

رَقَم ڈُوبْنا

تجارت: ضائع ہو جانا، نُقصان ہونا

بیڑا ڈُوبْنا

رک : بیڑا ڈبونا جس کا یہ لازم ہے.

پَیسا ڈُوبْنا

۱. کسی حادثے یا آفت نا گہانی کے سبب دولت ضائع ہوجانا .

پَتَنگ ڈُوبْنا

پتن٘گ کا فضا ہی میں بہت دور تک چلا جانا .

بَغْلی ڈُوبْنا

چالاکی کرنا ، قریب دینا ، کاوہ دینا ، حریف کو مکاری سے زک دینا

رُوپَیا ڈُوبْنا

روپیہ کا نقصان ہونا ، گھاٹا پڑنا ، روپیہ مارا جانا.

پَنْتھ ڈُوبْنا

دین یا مذہب میں خلل آنا؛ کنبے یا خاندان کا بد چلن ہونا، آوے کا آوا بگڑنا

دُنْیا میں ڈُوبْنا

دنیوی معاملات میں پڑنا، دنیا دار ہو جانا، لالچی ہو جانا

رَنگ میں ڈُوبْنا

رن٘گ میں ڈوبا ہونا

ساتھ لے ڈُوبْنا

کسی کو تباہی میں اپنے ساتھ شریک کرنا.

سوچ میں ڈُوبْنا

رک : سوچ میں پڑنا .

نِینْد میں ڈُوبْنا

گہری نیند میں ہونا ؛ سخت غنودگی میں ہونا ۔

پُھولوں میں ڈُوبْنا

رک : پھولوں سے لدنا.

خُون میں ڈُوبْنا

خون میں بھیگنا ، خون میں تر بتر ہونا ۔

فِکْر میں ڈُوبْنا

خیال میں منہمک ہونا، بحر فکر میں غرق ہونا، نہایت فکر مند ہونا.

حَیرَت میں ڈُوبْنا

متحیّر ہونا ، بہت حیران ہونا ، دن٘گ رہ جانا.

نَشے میں ڈُوبْنا

مخمور ہونا ، سرشار ہونا ، کمال درجہ نشہ ہونا ۔

شَرْم میں ڈُوبْنا

بہت زیادہ شرمندہ ہونا ، شرم سے گڑ جانا .

پَسِینوں میں ڈُوبْنا

بہت پسینا آنا ، پسینے میں شرابور ہو جانا .

خَیالات میں ڈُوبْنا

خیال میں غرق ہونا ، رک : خیال میں پڑنا.

کُنویں میں ڈُوبْنا

ضائع ہو جانا ، تباہ و برباد ہو جانا ، معدوم ہو جانا.

عَرَقِ شَرْم میں ڈُوبْنا

شرم سے پسینے پسینے ہونا، بہت شرمندہ ہونا، شرم کے مارے پسینے پسینے ہو جانا، ندامت سے پانی پانی ہو جانا

ناؤ بَھنْوَر میں ڈُوبْنا

کشتی کا گرداب میں پہنچ کر غرق ہو جانا نیز مصائب کا شکار ہو کر مر جانا ۔

آنکھیں خُون میں ڈُوبْنا

مارے غصے کے آن٘کھیں لال ہو جانا

کھاری کُنویں میں ڈُوبْنا

ضائع ہونا ، برباد ہو جانا.

اردو، انگلش اور ہندی میں ڈُوبْنا کے معانیدیکھیے

ڈُوبْنا

Duubnaaडूबना

اصل: ہندی

وزن : 212

موضوعات: کبوتر بازی

ڈُوبْنا کے اردو معانی

فعل لازم

  • غرق ہونا، دریا بُرد ہونا (تیرنا کا نقیٰض)
  • چُھپنا، غروب ہونا (سُورج وغیرہ کا)
  • اُمید ختم ہونا، اُمید کی کرن باقی نہ رہنا
  • زِندگی ختم ہو جانا، مرنا
  • ضائع ہونا، اکارت جانا، نُقصان ہونا، گھاٹا ہونا
  • آواز بیٹھ جانا، آواز پڑ جانا
  • تباہ ہونا، برباد ہونا
  • کسی چیز میں پُوری طرح گُھس جانا، پیوست ہو جانا
  • کسی گہرے خیال یا فِکر میں محو ہو جانا، سوچنے میں مُستغرِق ہونا
  • دل پر اثر انداز ہونا، متاثر کن ہونا، اثر میں سے بھرپور ہونا
  • گُم ہو جانا، کھو جانا
  • پسینہ میں غرق ہونا، شرابور ہو جانا، بھیگنا
  • کسی گروہ میں گھس جانا
  • (میں کے ساتھ) مملو ہونا، بھرا ہوا ہونا
  • ضائع ہو جانا، نیست و نابود ہونا
  • (کبوتر بازی) کبوتر کا نظر سے غائب ہو جانا
  • نشہ میں چُور ہونا
  • غشی آنا، نِیم بے ہوشی کی سی کیفیّت طاری ہونا
  • مُبہم ہونا، مِٹنا ہوا نظر آنا، دُھندلا نظر آنا
  • ڈھک جانا، چُھپ جانا، لدھ جانا

شعر

English meaning of Duubnaa

Intransitive verb

  • drown, sink
  • (of sun) to set
  • be absorbed (in study, thoughts, etc.)
  • (of reputation, etc.) be ruined, suffer loss
  • to feel nauseated
  • be ambiguous
  • to be drenched in sweat
  • to hide, conceal

डूबना के हिंदी अर्थ

अकर्मक क्रिया

  • डुबाना
  • जल या तरल पदार्थ में व्यक्ति अथका किसी चीज का इस प्रकार स्थित होना कि उसका कोई अंग या अंश उससे बाहर न निकला रहे। जल में पूरी तरह से समाना। जैसे-समुद्र में जहाज डूबना, नदी की बाढ़ से खेत डूबना।
  • जीवों के संबंध में, जल में इस प्रकार समाना कि प्राण निकल जायँ। जैसे-उनका लड़का तालाब में डूब गया था। मुहा०-डूब मरना = निंदनीय आचरण करने के कारण मुंह दिखाने के योग्य न रह जाना। जैसे-तुम्हारे लिए यह डूब मरने की बात है।
  • पानी में मरना, अस्त, छुपना, बाढ़ की चपेट में आना
  • पानी या किसी भी तरल पदार्थ में पूरी तरह समाना; गोता खाना
  • किसी भी चीज़ में तन्मय होना; लीन होना
  • किसी काम लायक न रहना
  • चौपट होना; नष्ट होना
  • बिगड़ना; बरबाद होना; मारा जाना
  • सूर्य, चंद्रमा आदि ग्रहों या नक्षत्रों का अस्त होना
  • व्यवसाय में लगाया धन नष्ट होना

ڈُوبْنا کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ڈُوبْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ڈُوبْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words