تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گھر میں نہ سمانا" کے متعقلہ نتائج

گھر میں نہ سمانا

گھر میں نہ آسکنا ، مکان کا گنجائش سے کم ہونا ؛ گھر میں داخل نہ ہونا ، گھر میں لوٹ کر نہ آنا.

جامہ میں پُھولا نہ سمانا

(فرط خوشی سے) آپے میں نہ رہنا، ازحد خوشی ہونا، نہایت خوش ہونا

اَپْنے میں نہ سَمانا

آپے سے باہر ہونا، از خود رفنہ ہونا، خوشی سے پھولے پھرنا

اَپَس میں نہ سَمانا

قابو میں نہ رہنا، آپے سے باہر ہوجانا، جائے میں نہ سمانا

آپ میں نَہ سَمانا

بیخود ہو جانا، ازخود رفتہ ہو جانا

پَیراہَن میں نَہ سَمانا

(خوشی یا غصے میں) آپے سے باہر ہونا .

تَن میں نَہ سَمانا

بہت زیادہ خوش ہونا ، خوشی کے مارے جامے سے باہر ہوجانا.

جامَہ میں نَہ سَمانا

رک : جامہ (جامے) میں پھولا نہ سمانا.

آپے میں نَہ سَمانا

بیخود ہو جانا (خوشی وغیرہ سے).

نَظَر میں نَہ سَمانا

پسند خاطر نہ ہونا، اچھا نہ لگنا، باوقعت نہ ٹھہرنا

پَیراہَن میں پُھولا نَہ سَمانا

فرط مسرت میں آپے سے باہر ہونا ، نہایت خوش ہونا ، نہایت اترانا .

پیٹ میں بات نَہ سَمانا

۔بھید نہ چھپا سکنا۔ یہ مزاج دار بہو نہ ہوں کہ ان کے پیٹ میں بات نہیں سماتی تھی۔ یہ تمیز دار بہو ہیں کہ کسی کو اپنا بھید نہ دیں۔

اَپْنے آپ میں نَہ سَمانا

جامے سے باہر ہو جانا (عموماً خوشی میں)

جامے میں پُھولا نَہ سَمانا

بہت خوش ہونا

پیٹ میں دَم نَہ سَمانا

بے حد گھبراہٹ ظاہر کرنا.

جی بَدَن میں نَہ سَمانا

خوشی سے پھولا نہ سمانا ، دل بے قابو ہونا.

دَم سِینے میں نَہ سَمانا

ہان٘پنا، زیادہ مشقّت سے سان٘س پُھولنا

کَپْڑوں میں نَہ سَمانا

خوشی کے مارے پھول جانا نیز مٹاپے کے باعث پھٹے پڑنا

پیٹ میں سانْس نَہ سَمانا

۔۱۔اصلی معنوں میں۔۲۔بیحد گھبراہٹ ظاہر کرنے کو کہتے ہیں (طرحدار لونڈی) کہیں اڑتی اڑتی خبر سن آئے ہیں۔ کوئی رنڈی لونڈی خریدنے پر جوابہدی میں گرفتار ہے۔ اب میاں کے پیٹ میں سانس نہیں سماتی۔

خُوشی سے پَیرَہَن میں نَہ سَمانا

وفور مسّرت کے باعث بے قابو ہو جانا ، بیحد خُوش ہونا ۔

ہار میں ہار نَہ گَھر میں کھیتی

نقصان ہی نقصان ہے

گَھر میں بُھونی بھانگ تَک نَہ ہونا

ناک کَٹی بازار میں میرے گَھر خَبَر نَہ کَرنا

مشہور بات کو چھپانا ، اپنی رسوائی اور بدنامی پر پردہ ڈالنے کی بے سود کوشش کرنا

بازار میں سَر مُنڈا گَھر نَہ کَہنا

بات مشہور ہوگئی اب چھپانے سے کیا فائدہ

گاؤں میں گَھر نَہ جَنگَل میں کھیتی

کچھ پاس نہیں ہے، سخت مفلسی ہے، ناداری ہے

گَھر میں ہَل نَہ بَلْدِیَہ مانگے ایک ہَلْدِیَہ

مفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں.

گَھر میں ہَل نَہ بَلایا، یہ مانْگے اِیکھ ہَلایا

مفلسی میں بڑی بڑی خواہشیں کرنا.

گَھر میں دھان نَہ پان بیٹی کو بَڑا گُمان

۔مثل (عو) مفلسی میں غرور کرنے اور شیخی بگھارنے والی کی نسبت بلوتی ہیں۔

گَھر میں سُوت نَہ کَپاس جُلاہے سے لَٹَھم لَٹھا

اس کے متعلق کہتے ہیں جو خواہ مخواہ لوگوں سے جھگڑا کرے

آئی نہ گئی چھو چھو گھر ہی میں رہی

اتفاق سے گھر میں آئی اب نکلتی ہی نہیں، مہمان جو گھر میں آکر بیٹھ رہے، اس کے متعلق کہتے ہیں

گَھر میں دھان نَہ پان بی بی کو بَڑا گُمان

عورتیں مفلسی میں غرور کرنے اور شیخی بگھارنے والی کی نسبت بولتی ہیں.

گھر میں دان نہ پان، بی بی کو بڑا گمان

مفلسی میں غرور کرنے اور شیخی بگھارنے والے کے متعلق کہتے ہیں

تَوا چَڑھا بیٹھی مِس رانی گَھر میں ناج اَگَن نَہ پانی

ہے تو غریب مگر دکھاوے کو امیرانہ کام کرتی ہے

گَھر میں دیکھو چھلْنی نَہ چھاج، باہَر مِیاں تِیر اَنداز

غریب شیخی خورے کے متعلق کہتے ہیں

گَھر میں رَہے نَہ تِیرَتھ گَئے، مُونڈ مُنڈا کَر جوگی بَھئے

مفت کی بدنامی اٹھائی

زَر دار مَرد نا ہَر گَھر میں رَہے کہ بَاہَر

زر سے مرد کی حکومت اور رعب ہے گھر میں بھی اور باہر بھی

اردو، انگلش اور ہندی میں گھر میں نہ سمانا کے معانیدیکھیے

گھر میں نہ سمانا

ghar me.n na samaanaaघर में न समाना

مادہ: گَھر

گھر میں نہ سمانا کے اردو معانی

  • ۔ گھر میں نہ آسکنا۔ مکان کی گنجائش سے زیادہ ہوجانا۔
  • گھر میں نہ آسکنا ، مکان کا گنجائش سے کم ہونا ؛ گھر میں داخل نہ ہونا ، گھر میں لوٹ کر نہ آنا.

English meaning of ghar me.n na samaanaa

  • to have more than one's place to keep

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گھر میں نہ سمانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گھر میں نہ سمانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words