تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گُلابی اُرْدُو" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں گُلابی اُرْدُو کے معانیدیکھیے
گُلابی اُرْدُو کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- جو عربی و فارسی کے ثقیل و غریب الفاظ اور دور ازکار تشبیہ و استعارات سے پاک ہو
English meaning of gulaabii-urduu
Noun, Feminine
- easy Urdu
گُلابی اُرْدُو سے متعلق دلچسپ معلومات
"گلابی اردو " کیا ہے اور ملا رموزی،(1896-1952) سے اس کا کیا رشتہ ہے ؟ گلابی اردو ملا رموزی کا دلچسپ طرز تحریر تھا, جو دراصل پرانے انداز کے لفظ بہ لفظ ، ثقیل قسم کے اردو ترجموں کی شگفتہ پیروڈی تھا۔ ملا رموزی یعنی بھوپال کے صدیق ارشاد، مشہور صحافی، طنز نگار اور شاعر تھے۔ وہ اخباروں میں سیاسی اور سماجی موضوعات پر اپنی گلابی اردو میں اس انداز سے لکھتے تھے کہ برٹش حکومت کے پریس ایکٹ کی پابندی کی گرفت میں بھی نہیں آتے تھے، اور اردو دانوں تک ان کی بات پہنچ بھی جاتی تھی۔ لیکن وہ اس انداز کے علاوہ عام آسان زبان میں عام لوگوں کے مسائل اور موضوعات پر بھی طنزیہ اور مزاحیہ مضامین لکھتے تھے جو بہت پسند کئے جاتے تھے۔بھوپال میں مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا دفتر 'ملارموزی سانسکرتی بھون' نامی عمارت میں ہے۔ آجکل گلابی اردو کی اصطلاح اردو میں علاقائ الفاظ و لہجے کی آمیزش کے لئے بھی استعمال ہونے لگی ہے۔
مصنف: عذرا نقوی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (گُلابی اُرْدُو)
گُلابی اُرْدُو
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔