تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گُودَڑ" کے متعقلہ نتائج

گُودَڑ

کپڑے کے ٹکڑے جو بُننے میں ناکارہ ہوجائیں یا کسی اور طرح کٹ پھٹ جائیں

گُودَڑ کا لَعل

۔۱۔ وہ شریف اور نجیب شخص جو مفلسی میں مبتلا ہو۔ وہ حسین جو پھٹے پُرانے لباس میں ہو۔ ۲۔وہ صاحب کمال یا اہل جوہر جس کا حال معلوم نہ ہو۔ ؎ ۴۔ وہ عمدہ چیز جو خراب مقام میں ہو۔ ؎

گُودَڑ سے لَعْل بَنانا

ادنیٰ سے اعلیٰ بنا دینا، بے کار چیز کو کارآمد کرنا، غیراہم کو اہم بنا دینا

گُودَڑ خَیل

گھٹیا، نکمّی چیز

گُودَڑ گادَڑ

۔مذکر۔ پھٹے پُرانے کپڑے۔

گُودَڑ کا لال

مراد : ایسا شخص جو شریف اور نجیب ہو کر مفلسی میں گرفتار ہو یا وہ حسین یا صاحبِ کمال جو پھٹے پُرانے لباس میں ہو ، چُھپا رستم.

گُودَڑ گانْٹْھنا

پھٹے پرانے کپڑے جوڑ جاڑ کے سینا، پیوند لگانا

گُودَڑ میں لال نَہِیں چُھپْتا

قابل آدمی چاہے غریب ہی ہو شہرت پا جاتا ہے ، سچائی چھپ نہیں سکتی

گُودَڑ کی پوٹْلی

پھٹے پرانے کپڑوں کی پوٹلی ؛ مراد : فضول ، گندی چیزوں کا ڈھیر.

گُودَڑ میں گِندوڑا

رک : گُودڑ کا لعل ، وہ شخص جس کی ظاہری حالت سے اس کا عالی خاندان ، عالم یا صاحبِ کمال ہونا نہ معلوم ہو ، ادنیٰ لوگوں میں لائق آدمی ، بُروں میں اچھا

گُودَڑ میں لَعْل نَہیں چُھپْتا

گُودَڑ میں گِندوڑا نِکلا

جاہلوں کے ہاں عالم پیدا ہوا، حقیر جگہ بڑی چیز ملی

گُودَڑ سے گِندوڑا نِکلا

جاہلوں کے ہاں عالم پیدا ہوا ، حقیر جگہ بڑی چیز ملی

گُودَڑسے پیٹ بَھر دِیا

حیلے حوالے سے باتیں بنا کر راضی کر دیا

گِلَہْری کا گُودَڑ

کوئی چیھتڑے لگی چیز، خراب و خستہ چیز جو ٹکڑے ہو جائے.

لال گُودَڑ میں نَہِیں چُھْپتا

شرافت یا کمال وغیرہ کو تنگ دستی نہیں چھپا سکتی ، ظاہرا خرابی یا خامی سے خوبی نہیں چھپتی ظاہر ہو کر رہتی ہے ، اچھی چیز کی خوبی ہر حال میں ظاہر ہوتی ہے .

لَعْل گُودَڑ میں نَہیں چُھپْتا

عمدہ وصف کبھی پوشیدہ نہیں رہتا ؛ رک : گودڑی میں لَعل نہیں چھپتا جو زیادہ مستعمل ہے.

ماں کے گَھر بیٹی گُودَڑ لپیٹی

والدین بیٹی سے زیادہ بیٹوں کو چاہتے ہیں، بیٹی کی قدروالدین سے زیادہ سسرال میں ہوتی ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں گُودَڑ کے معانیدیکھیے

گُودَڑ

guuda.Dगूदड़

اصل: ہندی

وزن : 22

گُودَڑ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کپڑے کے ٹکڑے جو بُننے میں ناکارہ ہوجائیں یا کسی اور طرح کٹ پھٹ جائیں
  • پھٹے پرانے بوسیدہ کپڑے، چیتھڑے
  • پُرانی روئی جو لحاف، گدّے یا تکیے وغیرہ سے نکالی جائے
  • (کنایۃً) وہ میل جو نیند کے خمار کی حالت میں آنکھوں سے برآمد ہوتا ہے
  • (کنایۃً) نکمّی اور ناکارہ یا ردّی چیز، فضول چیز
  • ایک قسم کا نہایت نرم ریشمی کپڑا

شعر

English meaning of guuda.D

Noun, Masculine

  • cotton taken out from old quilt, worn out quilt
  • old tattered rags or clothes
  • rubbish
  • a kind of very soft silk stuff

गूदड़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • जीर्ण-शीर्ण या फटा-पुराना कपड़ा जो काम में आने के योग्य न रह गया हो
  • फटा-पुराना कपड़ा जो उपयोग के योग्य न हो; चीथड़ा।

گُودَڑ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گُودَڑ)

نام

ای-میل

تبصرہ

گُودَڑ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words