تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گُزَرنا" کے متعقلہ نتائج

گُزَرنا

جانا ، چلنا.

ہو گُزَرنا

واقع ہونا، وارد ہونا، بیتنا

مَہینے گُزَرنا

بہت مہینے گزرنا ، عرصہ گزرنا ، مدت بیت جانا

پَرچَہ گُزَرنا

۔ مخبری ہونا۔ حاکم یا بادشاہ کو کسی بات کی خبر پہنچنا۔ عرضی دی جانا۔ ؎

لَمْحَہ گُزَرنا

وقت گزرنا ، پل گزرنا ، وقت کٹنا .

رَن٘ج گُزَرنا

صدمہ ہونا دُکھ ہونا

مَظِنَّہ گُزَرنا

گمان گزرنا ، شبہ ہونا ۔

فاقَہ گُزَرنا

مِیعاد گُزَرنا

وقت ِمقررہ ختم ہونا ، وعدے کا وقت پورا ہونا ، میعاد پوری ہونا ۔

پَہاڑ گُزَرنا

دوبھر دکھائی دینا ، مشکل سے گذرنا یا بسر ہرنا .

واقِعَہ گُزَرنا

واقعہ پیش آنا ؛ معاملے سے دوچار ہونا ؛ سانحہ گزرنا ۔

ہو کَر گُزَرنا

(کسی مقام سے) ہوتے ہوئے جانا ، قریب سے گزرنا ۔

جَہان سے گُزَرنا

دنیا سے چلا جانا ، مر جانا.

نِگاہ سے گُزَرنا

نظر سے گزرنا ، دیکھا جانا ۔

مُلاحَظَہ سے گُزَرنا

۔نظرسےگزرنا۔دیکھنے میں آنا۔

جَہاں سے گُزَرنا

دنیا سے چلا جانا ، مر جانا.

ہَنس بول کَر گُزَرنا

ہنسی خوشی اور چہل پہل میں بسر ہونا ۔

سَت ہی سَت پَر گُزَرنا

جان پر بنی ہونا

دِن ہَوا کی طَرَح گُزَرنا

وقت تیزی سے گزرنا ، کوئی خاص دور جلدی سے ختم ہونا .

نَظَر گُزَرنا

نگاہ کے سامنے آنا، نظر پڑنا

زِنْدَگی گُزَرنا

عمر بسر ہونا

رات گُزَرنا

رات بسر کرنا ، رات ختم ہونا .

دُنْیا گُزَرنا

لوگوں کا سامنے سے گزرنا، دنیا کے واقعات ہونا

وَقت گُزَرنا

موقع نکل جانا ، موقع ٹل جانا نیز کسی کام کے کرنے کی مقررہ مدت کا نکل جانا ، ساعت بیت جانا ؛ وقت بسر ہونا ، وقت کٹنا۔

مَر گُزَرنا

مر جانا ، مرنے کے قریب پہنچ جانا ۔

مَوسَم گُزَرنا

وقت گزرنا ؛ موقع نکل جانا ۔

خوش گُزَرنا

اچّھی گزر بسر ہونا .

گَھڑی گُزَرنا

ایک ساعت گزر جانا.

قَیامَت گُزَرنا

پار گُزَرنا

کسی جسم یا چیز کو چھید یا توڑ کر کسی چیز کا دوسری طرف نکل جانا .

سَنّاٹا گُزَرنا

حیرت ہونا

حالَت گُزَرنا

صدمے سے دوچار ہونا ، بُری حالت ہونا ، کیفیت طاری ہونا .

مُدَّتیں گُزَرنا

عرصہء دراز گزر جانا ، اک زمانہ بیت جانا

مَحْشَر گُزَرنا

قیامت گزرنا ، نہایت تکلیف اور پریشانی ہونا ، سخت مصیبت نازل ہونا ۔

نَظِیر گُزَرنا

مثال قائم ہونا ؛ نظیر بننا ۔

تَکْلِیف گُزَرنا

مصیبت میں بسر ہونا ، دکھ ہونا .

نَذر گُزَرنا

نذر پیش ہونا ، (کوئی چیز) بطور ہدیہ کسی حاکم کے سامنے پیش ہونا ۔

قَلَق گُزَرنا

رنج ہونا ، افسوس ہونا بے قراری ہونا ۔

واقا گُزَرنا

وقت آپڑنا ، مصیبت آنا ۔

ناگَوار گُزَرنا

بُرا لگنا، پسند نہ آنا، خلافِ طبع ہونا، ناگوار ہونا، بُرا معلوم ہونا، اچھا نہ لگنا

ووٹ گُزَرنا

مراد : انتخابات کا مرحلہ طے ہو جانا ۔

ناگَوارا گُزَرنا

رک : ناگوار گزرنا ۔

بَد گُزَرنا

برا لگنا ، ناگوار ہونا .

وَسواس گُزَرنا

برا خیال آنا ؛ وہم ہونا ، شک و شبہ ہونا ۔

وارِدات گُزَرنا

(تصوف) روحانی کیفیت طاری ہونا ، باطنی مشاہدے سے دو چار ہونا

مَرحَلےسے گُزَرنا

منزلوں سے واسطہ پڑنا ، مراحل طے کرنا ۔

نَظَر سے گُزَرنا

تجربے میں آنا ۔

اَپْنی کَر گُزَرنا

رک : اپنی سی (کرنا کے ساتھ)

سَر سے گُزَرنا

زِندگی بان٘کی گلی میں ہم گُزر کے سر سے بیٹھے ہیں خدا وہ دن کرے قاتل کہ تُو اس راہ پر آوے

دَریا سے گُزَرنا

دریا عبور کرنا

مَنزِل سے گُزَرنا

کسی مرحلے یا مقام سے گزرنا ۔

وَفا سے گُزَرنا

وفا سے باز آنا، وفا کے بغیر ہی گزارا کرنا

مَزے سے گُزَرنا

عیش و آرام سے بسر ہونا ، سکھ چین سے بسر ہونا ۔

مَزے میں گُزَرنا

۔عیش وآرام سے بسر ہونا۔؎

آسْمان سے گُزَرنا

آسمان كے پار ہوجانا، خلا میں بہت دور تک جانا

جَفا سے گُزَرنا

جفا ترک کرنا.

نِشان سے گُزَرنا

ناموری کی خواہش نہ رہنا

سَراں تے گُزَرنا

جان سے گُزرنا ، مرجانا ، سرسے گُزرنا ، سراں تے گُزرتے، جیوں پر اُٹھ تے.

میں وَسوَسے گُزَرنا

بُرے بُرے خیالات آنا، کوئی کام کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس ہونا

مُلاحَظے میں گُزَرنا

۔۱۔ نظرسے گزرنا۔کسی حاکم یا افسر کی نظر سے گزرنا۔

اردو، انگلش اور ہندی میں گُزَرنا کے معانیدیکھیے

گُزَرنا

guzarnaaगुज़रना

نیز - گُذَرنا

وزن : 122

محاورہ

گُزَرنا کے اردو معانی

  • جانا ، چلنا.
  • بیتنا ، بپتا پڑنا ، تکلیف یا رنج وغیرہ پہنچنا ، اذیت پہنچنا ، دلی رنج پہنچنچا (پر کے ساتھ) .
  • مخبری ہونا ، حاکم یا بادشاہ کو کسی بات کی خبر پہنچانا ؛ عرضی دینا.
  • معاف کرنا ، درگذر کرنا ، بخشنا ، اعراض کرنا .
  • دنیا سے کوچ کر جانا .
  • مرنا ، اِنتقال کرنا.
  • زندگی یا عمر بسر ہونا ، کٹنا .
  • بیتنا ، مصیبت پڑنا.
  • گزرے ہوئے زمانے میں ہونا.
  • وقت کٹنا یا فاصلہ طے ہونا .
  • در آنا ، سمانا.
  • بہت دن ہوجانا ، مدت ہونا .
  • گھاٹے کا سودا کرنا ، نکّما ہو جانا ، کسی کام کے لائق نہ رہ جانا.
  • (تیر وغیرہ) آرہا ہونا ، اُترنا .
  • باز آنا ، ترک کرنا.
  • جانا ، چلاجانا ، جا نکلنا .
  • بسر ہونا ، وقت بیتنا.
  • جانا ، نکلنا ، آگے نکلنا ، سیقت لے جانا .
  • ختم ہونا ، ہو چکنا.
  • گھسنا ، داخل ہونا .
  • کھسکنا ، جانا ، رخصت ہونا ، دفع ہونا .
  • . سامنے آنا ، مطالعے میں آنا.
  • تجاوز کرنا ، آگے جانا.
  • . پہن٘چا ، موصول ہونا ، معلوم ہونا (اطلاع وغیرہ) .
  • وقوع میں آنا ، آتے جاتے رہنا ، پیش آنا.
  • ہوچکنا ، ختم ہوجانا ، گزرے ہوئے زمانے میں ہونا .
  • مفہوم کی تکمیل کے لیے بطور امدادی فعل مستعمل (جیسے کر گزرنا وغیرہ).
  • . واقع ہونا ، ہونا پیش آنا .
  • معلوم ہونا ، افشا ہونا ، کھلنا ، لگنا ، محسوس ہونا ، خیال گزرنا ، اندازہ ہونا.
  • کسی بات کا بیان کیا جانا ، کہا جا چُکنا .
  • (شک ، خیال ، ارداہ ، کوف وغیرہ) پیدا ہونا ، خیال آنا یا تازہ ہونا .
  • مرضی ہونا ، دل میں سمانا .
  • . اگے نکل جانا یا پڑھ جانا (بے کے ساتھ) .
  • پیچھے چلے جانا ، پیچھے رہ جانا (مقام ، علاقہ وغیرہ) .
  • باز آنا ، چھوڑنا ، ترک کرنا .
  • بطور امدادی فعل کے بھی مستعمل ہے جیسے کہہ گزرنا ، کر گزرنا وغیرہ .
  • شامل ہوجانا ، شریک ہوجانا .
  • نبھنا ، نباہ ہونا ، موافقت ہونا .
  • . محسوس ہونا .
  • مصائب برداشت کرنا ، قیامتوں سے گزرنا مصیبت سہنا .
  • ضائع ہونا ، رائگاں جانا ، جیسے : لہو لعب میں عمر گزرنا .
  • ۔لازم ۱۔ بیتنا۔(پر کے ساتھ)؎

شعر

English meaning of guzarnaa

गुज़रना के हिंदी अर्थ

  • महसूस होना
  • एक स्थिति से होकर दूसरी स्थिति में पहुँचना।। मुहा०-(किसी का) गुजर जाना मृत होना। मरना। जैसे-उनके चाचा आज गुजर गये।
  • मुख़्बिरी होना, हाकिम या बादशाह को किसी बात की ख़बर पहुंचाना , अर्ज़ी देना
  • किसी स्थान से होते हुए आगे बढ़ना। जैसे-यह सड़क बनारस से गुजरती है।
  • दुनिया से कूच कर जाना
  • (तीर वग़ैरा) आरहा होना, उतरना
  • बीतना; कटना; किसी जगह से आगे बढ़ना
  • (शक, ख़्याल, अरदाह, कूफ़ वग़ैरा) पैदा होना, ख़्याल आना या ताज़ा होना
  • माफ़ करना, दरगुज़र करना, बख्शना, आराज़ करना
  • ۔लाज़िम १। बीतना।(पर के साथ)
  • पहुँचना; एक स्थिति से दूसरी में जाना; पेश होना
  • (कहीं होते हुए) जाना; निकलना
  • उगे निकल जाना या पढ़ जाना (बे के साथ)
  • किसी बात का बयान किया जाना, कहा जा चुकना
  • निभना; निर्वाह होना
  • खिसक्ना, जाना, रुख़स्त होना, दफ़ा होना
  • पार होना
  • घटित होना
  • घिसना, दाख़िल होना
  • (भावों-विचारों का) आना
  • ज़ाए होना, राइगां जाना, जैसे : लहू लाब में उम्र गुज़रना
  • जाना, चला जाना, जा निकलना
  • मृत्यु होना।
  • जाना, निकलना, आगे निकलना, सयुक्त ले जाना
  • ज़िंदगी या उम्र बसर होना, कटना
  • निभना, निबाह होना, मुवाफ़िक़त होना
  • पहुंचा, मौसूल होना, मालूम होना (इत्तिला वग़ैरा)
  • पीछे चले जाना, पीछे रह जाना (मुक़ाम, इलाक़ा वग़ैरा)
  • बतौर इमदादी फे़अल के भी मुस्तामल है जैसे कह गुज़रना, कर गुज़रना वग़ैरा
  • बहुत दिन होजाना, मुद्दत होना
  • बाज़ आना, छोड़ना, तर्क करना
  • बीतना, बिप्ता पड़ना, तकलीफ़ या रंज वग़ैरा पहुंचना, अज़ीयत पहुंचना, दिली रंज पहनचनचा (पर के साथ)
  • मर्ज़ी होना, दिल में समाना
  • मसाइब बर्दाश्त करना, क़यामतों से गुज़रना मुसीबत सहना
  • वक़्त कटना या फ़ासिला तै होना
  • वाक़्य होना, होना पेश आना
  • शामिल होजाना, शरीक होजाना
  • हो चिकना, ख़त्म होजाना, गुज़रे हुए ज़माने में होना

گُزَرنا کے مرکب الفاظ

گُزَرنا سے متعلق دلچسپ معلومات

گزرنا بعض لوگ اس لفظ کو بالکل بے ضرورت زائے ہوز سے لکھتے ہیں۔ اسے ذال سے لکھنا بہتر ہے۔ مفصل بحث کے لئے دیکھئے، ’’گذارنا‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گُزَرنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گُزَرنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words