تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھا جوڑی" کے متعقلہ نتائج

جوْڑی

ایسی دو جاندار یا بیجان چیزوں کا جوڑا جو ساتھ ساتھ استعمال میں آتا یا کام میں لایا جاتا ہو، جیسے گاڑی میں جتنے والے دو بیل یا گھوڑے

جوڑی گھی

وہ خالص گھی جو ہمارے ملک میں دودھ کو دہی کی شکل دینے کے بعد اس سے حاصل کرتے ہیں .

جوڑی دار

ان دو شخصوں میں سے کوئی ایک جو حفاظت یا پہرے چوکی کے لیے مقرر کیے جائیں، ساتھی، رفیق

جوڑی والا

وہ شخص، جو رنڈیوں کے پیچھے (طبلے) مجیرے بجاتا ہے

جوڑی گاڑی

رک: جوڑی معنی نمبر ۵۔

جوڑی عُنْصَر

مقامی رن٘گ ، معمولی درجہ کا ؛ (مجازاً) دیہاتی اثر .

جوڑی ہانْکْنا

۲۔ ایک ہی طرز پر کہنا، کسی دوسرے کی نقل کرنا یا من گھڑت کہانی کہنا۔

جوڑی بَنی رَہے

(دعا) فقیر دو آدمیوں کو اکھٹا دیکھ کر خصوصاً جنھیں بھائی سمجھیں یہ دعا دیتے ہیں؛ میاں بیوی کو ساتھ دیکھ کر بھی کہتے ہیں.

جوڑی بَلوان ہے

دو مل کر طاقتور ہوتے ہیں

جوڑی گھوڑی مَرَہْٹی چال

غیر موزوں باتیں .

جوڑی گَدھا پُورْبی چال

(طنزاً) اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو دوسروں کی نقل کرے .

جوڑی گَدھا پَنجابی رِیت

(طنزاً) اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو جا و بیجا دوسری زبانیں بولے .

جوڑی مُرْغی وِلایَتی چال

(طنزاً) اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو دوسروں کی نقل کرے .

ہاتھا جوڑی

ہتھیلیاں جوڑ کر زور آزمائی کرنے کا عمل، پنجہ لڑانے کاعمل، پنجہ کشی

ہاتا جوڑی

(طب) ایک روئیدگی جس کے پتے چڑیا کے پنجے اور پانوں سے مشابہ ہوتے ہیں دواًء مستعمل ؛ پنجہء مریم ، پتا کال

ہَتّا جوڑی

ایک قسم کا ناچ جس میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ناچتے ہیں

کُنْدا جوڑی

(دبکئی) پاڑ، تار دبکنے یا بادلا بنانے کے دبکئے کے اوزار، دبکئی کے کام کا پورا سامان.

ہَتّھا جوڑی

ایک قسم کی گھاس یا پودے کا نام جو دوا کے کام آتا ہے، نرکل کی وہ جڑ جو دو ملے پنجوں کے مشابہ ہوتی ہے، پنجۂ مریم، ہاتھا جوڑی، ہتھ جوڑی

گَنٹھ جوڑی

رک : گٹھ جوڑ ، اتحاد ، ملاپ.

ہَتھ جوڑی

ایک قسم کی گھاس جو دواؤں میں استعمال ہوتی ہے، نرکل کی وہ جڑ جو دو ملے ہوئے پنجوں سے مشابہت رکھتی ہے

اَللہ مِلائی جوڑی

دونوں صفات بد میں یکساں.

سَوکَنوں کی جوڑی

دو سوتیں ؛ ایک قِسم کی آتش بازی جو چُھوٹتے وقت ایک دُوسرے کوزمین پر ٹکراتی ہیں .

طَبْلے کی جوڑی

طبلے کے دائیں اور بائیں کو مجموعی طور سے طبلے کی جوڑی کہتے ہیں.

ہَتّھا جوڑی کَرنا

ہاتھ جوڑنا ، گڑگڑانا ، منت سماجت کرنا ۔

عَینَک دار جوڑی

(نجّاری) وہ دِلے دار کواڑ جسکے دِلے میں روشنی آنے کو اوپر کے رخ ایک چوکور شیشہ اور نیچے تختہ لگا ہو

مُگدَر کی جوڑی

دو مگدر جن سے بازوؤں کی ورزش کی جاتی ہے ۔

پَچ بِینی جوڑی

دیسی وضع کی بنی ہوئی کواڑوں کی ایسی جوڑی جس میں ہر کواڑ کی روکار پر خوشنمائی اور مضبوطی کے لیے لکڑی کی پٹیوں کا حاشیہ (پشتی جال) جڑا ہوا ہوتا ہے اور دونوں پٹوں کو سامنے سے روکنے والی خوبصورت بینی لگی ہوتی ہے ، جو حاشیے کی عمودی لکڑیوں سے ملتی جلتی پان٘چویں لکڑی ہوتی ہے ، مغلی جوڑی .

ناکا جوڑی ٹانْکا

(خیاطی) ٹانکے سے ٹانکا ملی ہوئی سلائی ، اس کو پکی سلائی بھی کہتے ہیں اور سب سلائیوں میں اعلیٰ سمجھی جاتی ہے

ناکا جوڑی کا بَخیَہ

(خیاطی) رک : ناکا جوڑی ٹانکا ۔

سارَس کی سی جوڑی

ہروقت اور ہردم ساتھ رہنے والے، ہمزاد کی مانند

رام لَکَھن کی جوڑی

یارِ غار ، جِگری دوست جیسے رام اور لچھمن (لکشمن) دونوں بھائی .

ناکَہ جوڑی کا بَخیَہ

رک : ناکا جوڑی کا بخیہ ۔

ہاتھ بَھر جوڑی سَوا ہاتھ ٹوٹی

تھوڑے کام میں زیادہ نقصان ہو گیا ؛ پہلے سے زیادہ بُری حالت ہو گئی ۔

خالَہ کا دَم اَور کِواڑوں کی جوڑی

اس موقع پر استعمال کرتے ہیں جب تنہائی میں کوئی نہ ہو جس سے بات چیت کرکے دل بہلایا جا سکے

مِیاں کا دَم اور کِواڑ کی جوڑی

بہت غربت ظاہر کرنے کو کہتے ہیں، گھر میں کچھ نہیں ہے، بہت مفلس ہے

رام مِلائی جوڑی ، ایک اَنْدھا ایک کوڑھی

ایسے موقع پر مُستعمل جب دونوں ہی عیبی ہوں یا دو ساتھیوں کے بارے میں یہ کہنا ہو کہ دونوں ہی بدمعاش یا دونوں ہی بُرے ہیں .

سارَس کی سی جوڑی ایک اَنْدھا ایک کوڑی

دونوں نِکمّے ، نِکمّے کا دوس بھی نِکمّا ہوتا ہے

خُدا نے اَپْنے ہاتھ سے جوڑی بَنائی ہے

دولھا دلہن دونوں حسین ہیں.

اندھا سپاہی کانی گھوڑی، بِدھنا نے آپ ملائی جوڑی

علی الاعلان کوئی بات کرنا اور یہ امید رکھنا کہ کسی پر ظاہر نہ ہو

کَوڑی کَوڑی مایا جوڑی کَر باتیں چَھل کی، بھاری بوجھ دَھرا سَر اُوپَر کِس بِدھ ہو ہَلْکی

فریب کاری سے دولت جمع کی اور گناہوں کا بوجھ سر پر لیا، جو کسی طرح ہلکا نہیں ہوتا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاتھا جوڑی کے معانیدیکھیے

ہاتھا جوڑی

haathaa-jo.Diiहाथा-जोड़ी

اصل: ہندی

وزن : 2222

مادہ: ہاتھا

موضوعات: طب

ہاتھا جوڑی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ہتھیلیاں جوڑ کر زور آزمائی کرنے کا عمل، پنجہ لڑانے کاعمل، پنجہ کشی
  • ایک پودے کا نام جو دوا کے کام آتا ہے، نرکل کی وہ جڑ جو دو ملے پنجوں کے مشابہ ہوتی ہے
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of haathaa-jo.Dii

Noun, Feminine

  • the act of hand to hand (of fighting)
  • hand-like branch of the resurrection plant or rose of Jericho, anastatica hierochuntica, lycopodium imbricatum

हाथा-जोड़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • हथेलियाँ जोड़ कर शक्तिपरिक्षण करने की क्रिया, पंजा लड़ाने की क्रिया, हत्थाजोड़ी, पंजाकशी
  • एक पौधा जो औषध के काम में आता है, सरकंडे की वह जड़ जो दो मिले पंजों के आकार की बन जाती है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاتھا جوڑی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاتھا جوڑی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone