تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جوْڑی" کے متعقلہ نتائج

جوْڑی

ایسی دو جاندار یا بیجان چیزوں کا جوڑا جو ساتھ ساتھ استعمال میں آتا یا کام میں لایا جاتا ہو، جیسے گاڑی میں جتنے والے دو بیل یا گھوڑے

اردو، انگلش اور ہندی میں جوْڑی کے معانیدیکھیے

جوْڑی

jo.Diiजोड़ी

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: نجاری

جوْڑی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ایسی دو جاندار یا بیجان چیزوں کا جوڑا جو ساتھ ساتھ استعمال میں آتا یا کام میں لایا جاتا ہو، جیسے گاڑی میں جتنے والے دو بیل یا گھوڑے
  • (نجّاری) ہندوستانی ساخت کے کِواڑ
  • کان ہاتھ اور پاؤں میں پہننے کے زیور جو دو دو ہوتے ہیں
  • ایک قسم کی بانسری جس میں دو نے جڑی ہوں، یا ایک ساتھ بجائی جانے والی دو بانسریاں
  • سلیپر چپل یا کھڑاؤں کے دونوں پاؤں یا پیر
  • کواڑ کے دونوں پٹ
  • نر و مادہ کا جوڑا یا ان میں سے کوئی ایک، میاں بیوی
  • برابر کے دو شخص یا دو چیزیں، یا ان میں سے کوئی ایک
  • شاعروں یا مرثیہ خوانوں کی جماعت (جس میں دو کی قید نہیں ہے)
  • نظیر، مثل، جواب
  • گاڑی جس میں دو گھوڑے جتے ہوں
  • طبلہ جو دو اکھٹے بجائے جاتے ہیں، دایاں اور بایاں مل کر جوڑی کہلاتا ہے
  • سینے اور بازؤں کی ورزش کرنے کے گاجر کی شکل (مخروطی) کے چوبی ڈنڈے جو پورے قد کے آدمی کے لیے انچ لمبے اور عام طور سے سات سیر سے دس سیر تک وزنی ہوتے ہیں، مگدر
  • کُشتی کی مشق کرنے والے دو حلیف پہلوان
  • (نان بائی) تنور سے روٹی نکالنے کی دونوں آہنی سیخوں (ارا، طوطا) کا مجموعہ
  • ڈولی، فنس
  • ہمراہی، ساتھ والا
  • وہ دونوں لکڑیاں جو ہل یا گھوڑا گاڑی یا بیل گاڑی چلانے والے بیلوں کے کندھے پر رکھتے ہیں

شعر

English meaning of jo.Dii

Noun, Feminine

  • pair, couple, match, mate, equal, consort, counterpart
  • double door
  • ague, a shivering fit
  • small bundle of sugar cane
  • a triangular coop-like covering used by shepherds for protection from sun
  • pair of shoes
  • small cakes of dried cow-dung strung together
  • pair of tambourines, cymbals, dumb-bells

जोड़ी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • एक ही तरह की दो चीज़ें; जोड़ा
  • तबला की जोड़ी, किवाड़ के दोपट, बराबर के दो शख़्स या दो चीज़ें
  • नर-ओ-माद्दा का जोड़ा या उन में से कोई एक, मियां बीवी
  • एक ही आकार-प्रकार, गुण और धर्मवाली दो चीजें
  • कान हाथ और पान में पहनने के ज़ेवर जो दो दो होते हैं
  • नज़ीर, मिसल, जवाब
  • बराबर के दो शख़्स या दो चीज़ें, या उन में से कोई एक
  • स्लीपर चप्पल या खड़ाऊं के दोनों पान या पैर
  • हमराही, साथ वाला
  • ऐसी दो जानदार या बेजान चीज़ों का जोड़ा जो साथ साथ इस्तिमाल में आता या काम में लाया जाता हो, जैसे गाड़ी में जुतने वाले दो बैल या घोड़े

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جوْڑی)

نام

ای-میل

تبصرہ

جوْڑی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words