تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھا" کے متعقلہ نتائج

ہاتھا

چمچے کی طرح کی ایک لکڑی کی چیز جس میں بڑا دستہ ہوتا ہے ۔

ہاتھا پَھچی

ایک قسم کا مار دھاڑ والا کھیل .

ہاتھا پائی کَرانا

ہاتھا پائی کرنا (رک) کا متعدی ، جھگڑا کروانا ۔

ہاتھا چھانٹی کَرْنا

چوری کرنا ، سرقہ کرنا ، غبن کر نا ؛ لوٹ مار کرنا۔

ہاتھا پائی

وہ لڑائی جو ہاتھ اور پیر کے ساتھ کی جائے، زور آزمائی، مارکٹائی، دھینگا مشتی، دھول دھپا، مارپیٹ، لڑائی بھڑائی

ہاتھا ہاتھی

ہاتھ سے ہاتھ تک جانا، ایک کا دوسرے کو دینا، دست بدستی

ہاتھا جوڑی

ہتھیلیاں جوڑ کر زور آزمائی کرنے کا عمل، پنجہ لڑانے کاعمل، پنجہ کشی

ہاتھا چھانٹی

دغا بازی، بد معاملگی، بد دیانتی

ہاتھا پائی ہونا

دھینگا مشتی ہونا ، مارکٹائی ہونا ،کشتم کشتا ہونا ؛ دست درازی ہونا ، لَپا ڈُگی ہونا نیز نوک جھونک ہونا، چھیڑ خانی ہونا ، تکرار ہونا ؛ جھگڑا ہونا ۔

ہاتھا پائی کرنا

۱۔ لات مکے چلانا ، مارکٹائی کرنا ، دھینگا مشتی کرنا ، کشتم کشتا ہونا ۔

ہاتھا پائی کی لینا

مارکٹائی اختیار کرنا ، لَپا ڈُگی پر اُتر پڑنا ، کشتم کشتا پر آمادہ ہونا ، دھینگا مشتی پر آ جانا.

ہاتھ آنا

۔ ۱۔میسر ہونا ۔ دستیاب ہونا؎۲۔ ملنا ۔حاصل ہونا۔(اختر ۔ شاہ اودھ) مرجانے سے ہوگا فائدہ کیا۔ گھبرانے سے ہاتھ آئے گا کیا۔۳۔قبضہ ہونا۔مسخر ہونا۔ قابو میں آنا۴۔ جاننا۔ دریافت ہونا۔ معلوم ہونا۔(فقرہ) تحقیقات کے بعد یہ قاعدہ ہاتھ آیا۔

ہاتھ اُٹھنا

ہاتھ اونچا ہونا، ہاتھ کھڑا ہونا، ہاتھ پھیلنا، ہاتھ دراز ہونا

ہاتھ اوٹ لینا

دونوں ہاتھ اکھٹے پھیلا کر کوئی چیز لینا

ہاتھ اَوٹنا

رک : ہاتھ پھیلانا ۔

ہاتھ اُدھار

ایسا قرض، جو وقتی ضرورت کے لیے بلا کسی تحریر کے مانگ لیا جائے، دست گرداں (بغیر تحریر کا بہ اقرار جلد واپسی)، قرض

ہاتھ اُڑنا

ہاتھ اڑانا (رک) کا لازم ، ہاتھ کٹنا ۔

ہاتھ اُتَرنا

ہاتھ کے کسی جوڑ کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا ؛ ہاتھ کی کسی ہڈی کا جگہ سے بے جگہ ہو جانا

ہاتھ اُوٹْھنا

رک : ہاتھ اٹھنا ۔

ہاتھ اُٹھائی

خیراتی ، بخشی ہوئی ، عطا کی ہوئی ، محتاجی کی ۔

ہاتھ اُٹھانا

ہاتھ اونچا کرنا، ہاتھ بلند کرنا

ہاتھ اٹھا لینا

تعلق ختم کر لینا ، کنارہ کش ہو جانا ؛ کسی کام سے دست بردار ہو جانا ؛ باز آنا ، چھوڑ دینا

ہاتھ اُتارنا

ہاتھ کے کسی جوڑ کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا

ہاتھ اُوٹھانا

ترک کرنا ، چھوڑنا ، دست بردار ہونا (نیز رک : ہاتھ اٹھانا)

ہاتھ اُٹھایا

پس انداز کیا ہوا ، کمایا ہوا ، بچایا ہوا ، جمع کیا ہوا ، محدود ۔

ہاتھ اُڑانا

(تلوار وغیرہ سے) ہاتھ کاٹنا ، ہاتھ قطع کرنا

ہاتھ اُوتارْنا

ہاتھ پھیرنا ۔

ہاتھ اُمَیٹھنا

ہاتھ کو مروڑنا، ہاتھ پکڑ کر گھمانا

ہاتھ اُٹھا کَر

ہاتھ اونچا کر کے ؛ ہاتھ بڑھا کر ، ہاتھ پھیلا کر ۔

ہاتھ اُٹھ جانا

(دعا کے لیے) ہاتھ پھیل جانا ، دعا کے لیے آمادہ ہو جانا ۔

ہاتھ اُوٹھا کے

ہاتھ اونچا کر کے ؛ ہاتھ بڑھا کر ، ہاتھ پھیلا کر ۔

ہاتھ اُتر جانا

۔لازم ۔ ہاتھ کے جوڑ کا اپنی جگہ سے بے جگہ سے بے جگہ ہوجانا۔(داغ) بوجھ ڈالے نہ بہت دست دعا پر تاثیر۔ مجھ کو ڈرہے کہ مرا ہاتھ اُتر جائے گا۔

ہاتھ اوپر کے تلے ہونا

ہاتھ باندھے جانا، گرفتار ہو جانا، مشکیں کسی جانا

ہاتھ اُکَھڑنا

بازو کی ہڈی کا جگہ سے ہٹ جانا

ہاتھ اُکھاڑنا

ہاتھ کا جوڑ سے جدا کرنا، ہاتھ کا توڑنا

ہاتھ اٹھا کر کے دینا

اپنی خوشی سے کوئی چیز کسی کو دینا

ہاتھ اُٹھا بَیٹھنا

ماربیٹھنا، دست درازی کرنا

ہاتھ اُوٹھا بَیٹھنا

دست بردار ہو جانا ؛ کچھ تعلق نہ رکھنا ؛ باز آنے کا عہد کر لینا ؛ توبہ کرلینا ۔

ہاتھ اُٹھا کے دینا

۔(عو) خوشی کے ساتھ دینا۔ اپنی خوشی سے کوئی چیز کسی کو دینا داغِ اُلفت ہو کہ داغ جدائی۔ لے لیں گے جو دے دو گے ہمیں ہاتھ اٹھاکے۔

ہاتھ اُٹھا کَر دینا

خوشی کے ساتھ دینا ، اپنی خوشی سے کسی کو کوئی چیز دینا ، بدست ِخود عنایت کرنا ۔

ہاتھ اُونچا ہونا

سخی ہونا ؛ آسودہ حال ہونا ؛ دینے کے قابل ہونا

ہاتھ اُونچا رَہنا

بول بالا رہنا؛ ہاتھ بلند رہنا

ہاتھ اُونچا کَرنا

ہاتھ بلند کرنا، (کنایۃً) دعا کرنا، فریاد کرنا

ہاتھ اُونچے کَرنا

دعا یا فاتحہ کے لیے ہاتھ اٹھانا ۔

ہاتھ اُٹھا اُٹھا کَر

شدت سے ، نہایت جذبے سے ؛ آسمان کی طرف ہاتھ کر کے ۔

ہاتھ اُوپَر کے تَلے ہو جانا

مجرموں کے دونوں ہاتھ ملا کر باندھے جانا، گرفتار کیا جانا، مشکیں کسی جانا

ہاتھ اُٹھا کَر کوسنا

۔آسمان کی طرف ہاتھ بڑھا کے بددعا کرنا۔ نہایت بددعائیں دینا۔(مخبر) ہاتھ اٹھاکر وہ کوسنے جو لگے۔ واہ رے ہم اسے دعا سمجھے۔

ہاتھ اُوٹھا کَر کوسْنا

آسمان کی طرف ہاتھ بڑھا کے بد دعا دینا ۔

ہاتھ اُکَھڑ جانا

بازو کی ہڈی کا جگہ سے ہٹ جانا ؛ ہاتھ اُتر جانا ۔

ہاتھ اُڑا دینا

(تلوار وغیرہ سے) ہاتھ کاٹنا ، ہاتھ قطع کرنا

ہاتھ اٹھانا اچھا نہیں

کسی کو مارنا نہیں چاہئے

ہاتھ اُٹھا اُٹھا کَر کوسنا

دلی دکھ کے ساتھ برا بھلا کہنا ، بری طرح کوسنا ، شدت کے ساتھ بددعا کرنا ، آسمان کی طرف ہاتھ اونچا کر کے بددعا دینا

ہاتھ اٹھا اٹھا کر دعا دینا

نہایت خلوص اور شوق کے ساتھ آسمان کی طرف ہاتھ اونچا کر کے دعا دینا

ہاتھ اَدُھورا پَڑنا

چھچلتا ہوا ہاتھ پڑنا ، ہاتھ پوری طرح نہ پڑنا ، بھرپور کے برعکس ۔

ہاتھ اوچھا پَڑنا

پورا وار نہ بیٹھنا، وار کرتے ہوئے ہاتھ کی پوری گرفت نہ ہونا

ہاتھ اُٹھا کَر دُعا مانْگنا

خشوع و خضوع کے ساتھ دعا مانگنا ، آسمان کی طرف ہاتھ بلند کر کے دُعا کرنا ۔

ہاتھ اُٹھا اُٹھاکے دُعا دینا

نہایت خلوص اور جذبے کے ساتھ آسمان کی طرف ہاتھ اونچا کر کے دعا دینا ۔

ہاتھ آنکھوں سے لَگانا

۔۱۔صناعی اوردستکاری کی تعریف کے لئے۔(قدر)ٹوٹی پڑتی ہے خلائق یار کی تصویر پر۔ہاتھ آنکھوںسے لگایا چاہیے بہزاد کا۔۲۔کمال تعظیم کا کنایہ۔

ہاتھ ہے

۔ اختیار میں ہے۔؎

ہاتھ ہونا

اختیار میں ہونا، قابو میں ہونا، بس میں ہونا، قبضے میں ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاتھا کے معانیدیکھیے

ہاتھا

haathaaहाथा

وزن : 22

ہاتھا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • چمچے کی طرح کی ایک لکڑی کی چیز جس میں بڑا دستہ ہوتا ہے ۔
  • ہاتھ (رک) ، تراکیب میں مستعمل
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاتھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاتھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words