تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھوں میں ہاتھ دینا" کے متعقلہ نتائج

ہاتھوں میں ہاتھ دینا

کسی کو ہاتھ پکڑانا ؛ ساتھ دینا ؛ ایک راستے پر چلنا ؛ ہم مزاج ہونا ؛ متحد و متفق ہونا نیز مرید ہونا ، بیعت کرنا ، (رک : ہاتھ میں ہاتھ دینا)۔

ہاتھوں میں ہاتھ ڈالْنا

اپنے دوست یا ساتھی کا ہاتھ پکڑنا ؛ انتہائی خلوص اور محبت کا اظہار کرنا.

ہاتھ میں ٹِھیکرا دینا

مفلس بنا دینا، بھیک منگوا دینا، گدا بنا دینا

گَرْدَن میں ہاتھ دینا

پیار کرنا، محبت ظاہر کرنا

ہاتھ گَردَن میں دینا

گردن پکڑنا نیز گردن میں ہاتھ حمائل کرنا ؛ پیار کرنا ، محبت ظاہر کرنا .

ٹُھڈّی میں ہاتھ دینا

(کنایۃً) خوشامد کرنا ، منت کرنا ، قب : ٹھڈی پکڑنا.

ہاتھ ٹُھڈّی میں دینا

رک : ہاتھ ٹھڈی میں ڈالنا .

ہاتھ میں ہاتھ پَکڑا دینا

عورت کو (بغیر سوچے سمجھے) بیاہ دینا ، بعجلت شادی کردینا ؛ کسی کے سپرد کرنا ، سونپنا ، حوالے کرنا۔

ہاتھ میں شِفا دینا

اللہ تعالیٰ کا کسی طبیب کو شفا بخشی کی صلاحیت سے نوازنا (اس وقت مستعمل جب کسی طبیب کی دوا سے مریض جلد صحت یاب ہو جاتا ہے) ۔

بَغلوں میں ہاتھ دینا

بیکار بیٹھے رہنا

ہاتھوں میں دینا

ہاتھوں میں تھمانا ۔

چُوتْڑوں میں ہاتھ دینا

گرانے کی غرض سے کولھوں کے بیچ میں ہاتھ ڈالنا ، الٹ دینا

بُھوت کے ہاتھ میں نارِیَل دینا

نا اہل کو ذمہ داری سپرد کرنا

ہاتھ ہاتھ میں دینا

ہاتھ میں ہاتھ تھمانا ؛ مراد : سپرد کرنا ، کسی کو کسی کے حوالے کرنا ؛ ذمّے لگانا ۔

ہاتھوں میں ہاتھ ہونا

ایک دوسرے کے ہاتھوں کو پکڑے ہونا نیز ساتھ دینا .

ہاتھ میں ہاتھ دینا

ایک دوسرے کو ہاتھ پکڑانا، ہاتھ میں ہاتھ تھمانا

ہاتھ میں دینا

ہاتھ میں پکڑانا ، ہاتھ میں تھمانا ؛ ہاتھ پر رکھنا

کالے کے مُنہ میں ہاتھ دینا

ایسا کام کرنا جس میں جان کا خطرہ ہو، جان بوجھ کرخطرہ مول لینا .

ہاتھوں میں دے دینا

ہاتھوں میں تھمانا ۔

ہاتھ گَردَن میں دے کَر نِکال دینا

گردن پکڑ کے کسی جگہ سے باہر نکال دینا ، بے عزتی سے نکالنا .

شیر کے مُنہ میں ہاتھ دینا

اپنی جان خطرے میں ڈالنا .

باگ ہاتھ میں دینا

(کوئی کام ، کسی کو) سونْپ دینا ، سیاہ و سفید کا ملک بنا دینا (کسی امر کا).

ہاتھ میں دے دینا

ہاتھ میں پکڑانا ، ہاتھ میں تھمانا ؛ ہاتھ پر رکھنا

اَژْدَہے کے مُنْہ میں ہاتھ دینا

لَکْڑی ہاتھ میں پکْڑا دینا

سہارا دینا

ٹھوڑی میں ہاتھ دینا

رک : ٹھوڑی پکڑنا .

موت کا چلو ہاتھ میں دینا

برائی پلے بندھنا، بھلائی کا نتیجہ برائی ملنا

ٹُکْڑا سا توڑ کے ہاتھ میں دے دینا

لگی لپٹی نہ رکھنا، صاف جواب دینا، دو ٹوک جواب دینا، انکار کردینا.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاتھوں میں ہاتھ دینا کے معانیدیکھیے

ہاتھوں میں ہاتھ دینا

haatho.n me.n haath denaaहाथों में हाथ देना

محاورہ

ہاتھوں میں ہاتھ دینا کے اردو معانی

  • کسی کو ہاتھ پکڑانا ؛ ساتھ دینا ؛ ایک راستے پر چلنا ؛ ہم مزاج ہونا ؛ متحد و متفق ہونا نیز مرید ہونا ، بیعت کرنا ، (رک : ہاتھ میں ہاتھ دینا)۔

हाथों में हाथ देना के हिंदी अर्थ

  • किसी को हाथ पकड़ाना , साथ देना , एक रास्ते पर चलना , हम मिज़ाज होना , मुत्तहिद-ओ-मुत्तफ़िक़ होना नीज़ मुरीद होना, बैअत करना, (रुक : हाथ में हाथ देना)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاتھوں میں ہاتھ دینا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاتھوں میں ہاتھ دینا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words