تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حاتِم" کے متعقلہ نتائج

حاتِم

وہ شخص جو فیصلہ دے، قاضی، جج، حاکم، وہ شخص یا چیز جو کسی چیز کو ضروری کردے

حاتِمانَہ

حاتم جیسا، فیاضانہ، پُرسخاوت

حاتِمی

حاتم جیسی فیاضی، بخشش، سخاوت

حاتِمِ زَمانَہ

اپنے زمانہ کا بہت برا سخی، سخاوت میں مشہور

حاتِم طائی

عرب کے ایک مشہور سخی کا نام جسے حاتم طائی بھی کہتے ہیں، اواخر دورِ جاہلیت میں تھا اور قبیلہ طے کے عبداللہ بن سعد کا بیٹا تھا، اس کی سخاوت و جوانمردی ضرب المثل ہے، یہ نام بطور تلمیح مستعمل ہے

حاتِمِ دَوراں

رک: حاتمِ زمانہ .

حاتِمِ زَمانَہ ہونا

اپنے زمانہ میں سخاوت میں مشہور ہونا

حاتِمِ وَقْت ہونا

اپنے زمانے میں سخاوت میں مشہور ہونا

حاتِمِ وَقَْت

اپنے زمانہ کا بہت بڑا سخی، سخاوت میں مشہور

حاتِم کی قَبْر پَر لات مارْنا

سخت فیاضی کرنا، سخاوت میں حاتم سے بڑھ جانا، بخیل سےاتفاقیہ سخاوت ہوجائے تو مذاقاً کہتے ہیں

حاتِم کی گور پَر لات مارْنا

حاتم سے بڑھ کر سخاوت کرنا، کسی بخیل سے اتفاقیہ معمولی درجے کی سخاوت ہوجانے پر طنزیہ بھی بولتے ہیں

یِہ بھی اَپنے وَقت کے حاتِم طائی ہَیں

(طنزاً) بہت فیاض ہیں

بَقَولِ حَضْرتِ حاتِم

حضرت حاتم کے قول کے مطابق

اردو، انگلش اور ہندی میں حاتِم کے معانیدیکھیے

حاتِم

haatimहातिम

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: حَتَمَ

حاتِم کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ شخص جو فیصلہ دے، قاضی، جج، حاکم، وہ شخص یا چیز جو کسی چیز کو ضروری کردے
  • بڑا سخی، فیّاض، کریم، بلند حوصلہ شخص
  • عرب کے ایک مشہور سخی کا نام جسے حاتم طائی بھی کہتے ہیں، اواخر دورِ جاہلیت میں تھا اور قبیلہ طے کے عبداللہ بن سعد کا بیٹا تھا. اس کی سخاوت و جوانمردی ضرب المثل ہے، یہ نام بطور تلمیح مستعمل ہے
  • ایک نوع کا کالا کوّا، خیال ہے کہ اس کے بولنے سے جُدائی یا روانگی ہو جاتی ہے

شعر

English meaning of haatim

Noun, Masculine

  • a generous person, a big-hearted person
  • one who decrees or ordains, one who pronounces a judicial order
  • legendary chief of the Arab tribe Tayy, famous for his boundless generosity

हातिम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • न्यायाधीश, जज, क़ाज़ी, एक बड़ा कव्वा, दे.हातम' दोनों शुद्ध हैं।
  • परोपकारी व्यक्ति, दानी, उदार, बड़े दिल वाला
  • प्राचीन काल का एक प्रसिद्ध अरब सरदार जो बहुत बड़ा दानी और परोपकारी था। मुहा०-हातिम की कब्र पर लात मारना = बहुत अधिक परोपकार करना। (व्यंग्य)
  • न्यायाधीश, जज;काज़ी, हाकिम

حاتِم کے متضادات

حاتِم سے متعلق دلچسپ معلومات

حاتم اس لفظ کا تلفظ سوم مفتوح کے ساتھ بروزن ’’جانم‘‘ بھی درست ہے اور بروزن ’’ہاشم‘‘ بھی۔ اغلب ہے کہ مشہور شاعر شاہ حاتم اپنا نام بروزن’’ جانم ‘‘ بولتے رہے ہوں۔ لیکن اب بروزن ’’ہاشم‘‘ تلفظ دوسرے تلفظ پر غالب آرہا ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حاتِم)

نام

ای-میل

تبصرہ

حاتِم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone