تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حَکِیْم" کے متعقلہ نتائج

طَبِیب

(کسی بھی) طریق علاج کا جاننے والا، ہرمرض یا عیب کا چارہ ساز، علم طب کا جانے والا، معالج، ڈاکٹر

طَبِیبُ الْاَرْواح

روحانی یا اخلاقی بیماریوں کا معالج.

طَبِیبُ الْاَبْدان

جسم انسانی کے امراض کا معالج ، جسمانی بیماریوں کا علاج کرنے والا.

طَبِیبَہ

طبیب (رک) کی تانیث ، معالج عورت ، لیڈی ڈاکٹر.

طَبِیبِ حاذِق

نہایت تجربہ کار اور کامل طبیب، دانا اور زیرک طبیب، وہ طبیب جو تشخیصِ مرض اور تجویزِ دوا میں پوری دست گاہ رکھتا ہو

طَبِیبی

طبیب کا کام یا پیشہ، علاج معالجہ، ڈاکٹری

طَبِیبِ کامِل

رک : طبیبِ حاذق.

طَبِیبِ رُوحانی

(تصوّف) وہ شیخِ کامل اور عالم عارف جو کمالات اور آفات اور امراض اور ادویہ اور کیفیت اور صحت کو جانتا ہو اور امراضِ قلوب کو دفع کرتا ہے اور ارشاد اور تکمیلِ طالبین کے واسطے مامور ہو .

طَبْعی بِالْکَوائِف

(لسانیات) طبعی زبان (رک) کی ایک قسم جس میں انسانی چہرہ چہرہ مہرہ کی رنگت اور کیفیت سے دلی جذبات کا ظاہر ہونا شامل ہے .

طَبْعی بِالصَّوت

(لسانیات) طبعی زبان (رک) کی ایک قسم جس میں انسان کا آہ بھرنا ، واہ وا کرنا شامل ہے .

طَبْعی بِالْحَرکات

(لسانیات) طبعی زبان (رک) کی ایک قسم جس میں انسان کا آنکھ اور ہاتھ وغیرہ سے اشارہ کرنا شامل ہے .

تَبابِع

یمن کے حاکم جو اس لقب سے موسوم تھے .

تُبَّع

یمن کے قدیم بادشاہو کا لقب .

طَبّاع

بہت تیز طبیعت والا، ذہین، زکی, ہنرمند

نَفس طَبِیب

نفسیاتی علاج کرنے والا ، ماہر نفسیات (Psychiatrist) ۔

یُونانی طَبِیب

ماٹی کے طَبِیب

(کنایتہً) بیوقوف ، احمق.

چُوں قَضا آیَد طبیب اَبْلَہ شَوَد

جب موت آتی ہے طبیب اندھا ہو جاتا ہے یعنی جب موت کا وقت آجاتا ہے تو طبیب کی بھی عقل ناکارہ ہو جاتی ہے، موت کا کوئی علاج نہیں اس وقت حکیم بھی بے وقوف بن جاتا ہے

طِبِّ تَغائِزی

علاج بالضد، ایلوپیتھی طریقِ علاج، ڈاکٹری معالجہ

طِبّی مُعائِنَہ

کسی جسم یا چیز کی طبّی جان٘چ پڑتال، ڈاکٹری جانچ

طِبّی دَرْس گاہ

وہ تعلیمی ادارہ جس میں طِب کی تعلیم دی جائے، میڈیکل کالج ، طبیّہ کالج

طِبِّ مَشْرِق

مشرقی طریقۂ علاج جو جڑی بوٹیوں سے بنائی ہوئی دواؤں سے کیا جاتا ہے.

طِبّی اَفِیم

(طِب) طبّی طریقوں پر تیّار کردہ افیم جو ٹِکیوں اور سفوف پر دو صورت میں ہوتی ہے.

طِبّی تَصْدِیق نامَہ

طبیب یا ڈاکٹر کا جاری کردہ صداقت نامہ جو کسی شخص کی بیماری، شفایابی، صحت مندی یا انتقال کی تصدیق کرتا ہے، میڈیکل سرٹیفکیٹ

طِبّی سَنَد

رک : طبّی تصدیق نامہ.

طَبّاعی

ذہانت، ذکاوت، طبیعت کی تیزی

طِبّی شورَہ

وہ شورہ جو کھانے کی دواؤں میں استعمال ہوتا ہے.

طِبِّ قانُونی

طب کا وہ حصّہ، جو قانون سے تعلق رکھتا ہے، علمِ قانون، اصولِ قانون

طِبِّ مَغْرِب

ایلوپیتھی طریقۂ علاج ، علاج بالضد.

طِبّی مَدْرَسَہ

وہ اسکول جہاں طبابت سکھائی جائے، طبّی درس گاہ

طِبِّی سَرٹِیفِکیٹ

رک : طبّی تصدیق نامہ .

طِبّی سَماجی رَضاکار

ہر اس ناخواندہ یا کسی بھی شعبے میں تعلیم یافتہ مرد یا عورت ، لڑکے یا لڑکی کو کہا جاتا ہے جو اپنے آپ کو بِلامعاوضہ ہسپتال سے متعلق کسی معروف خدمت کے لیے خود کو ہسپتال کی انتظامیہ کے سپرد کر دے.

طِبِّ نَفْس

علم النفس ، نفسیاتی علاج ، دماغی اور اعصابی امراج کا طریقِ علاج.

طِبّی سَماجی بَہْبُود

سماجی بہبود کا ایک شعبہ یا علم جو مریض کی غیر طبّی پریشانیوں کو حل کرنے میں پیشہ ورانہ طریقوں سے مدد دیتا ہے تاکہ مریض یکسوئی سے اپنا علاجِ جاری رکھ سکے.

طِبِّ نَفْسانی

رک : طبِّ روحانی ، علم الاخلاق.

طِبِّ نَفْسِیّات

رک : طبِّ نفس.

طِبّی عَکَاس

(طب) مریض کا ایکسرے لینے والا شخص.

تَبَّڑ

خاندان، کنبہ

نِیْم طَبِیْب خَطْرَۂ جان نِیْم مُلَّا خَطْرَۂ اِیْمان

ناتجربہ کار سے کام بگڑ جانے کا خدشہ رہتا ہے، جب کوئی کم علم اپنے علم کا اپنے انداز میں اظہار کرتا ہے تو کہتے ہیں

طِبِّ رُوحانی

(تصوّف) ایک علم ہے کمالات اور آفات اور امراض اور ادویہ اور کیفیتِ صحت اور اعتدال اور رد امراضِ قلوب کے واسطے .

طِبِّ یُونانی

وہ طریقِ علاج جسے یونانی حکما نے رائج کیا اور مسلمانوں نے اختیار کر کے اسے بہت ترقی دی

طِبّی رُخْصَت

رخصت بیماری، بیماری کی چھٹی، وہ چُھٹّی جو کسی ادارے سے بیماری کے سبب لی جائے

طَبّاخِ فَلَک کو داغ دینا

رک : سورج کو چراغ دکھانا ، فعلِ عبث کرنا.

طِبّی سَماجی کارْکُن

ایسے تربیت یافتہ افراد کی جماعت کا ایک کارکن جو مریض کے سماجی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی اعانت کرے.

تَبَّتْ یَدا

(قرآن مجید کے سورۂ لہب کے ابتدائی کلمات) ٹوٹ گئے دونوں ہاتھ (بطور تلمیح مستعمل ، مراد : سورہ لہب) .

tabbed

تکمہ

تَوبَہ بُلوا دینا

أ(عو) دق کرنا۔ تنگ کرنا۔ پناہ منگوانا۔

tabbouleh

عرب کا ترکاریوں اور دلے ہوئے گیہوں کے ساتھ بنایا ہوا مسالے دار کھانا [ع: تبولہ].

طِبابَت کَرنا

طب کا پیشہ اختیار کرنا، یونانی طریقۂ علاج سے علاج کرنا

طُبّاق

ایک درخت کا نام جو مکّہ کے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے اور جس کی چھوٹی بڑی دو قسمیں ہیں بڑی قسم قدِّ آدم تک بڑھتی ہے پتّے اس کے زیتون کے پتّوں کی طرح اور ان سے کچھ لمبے ، پتلے اور نازک ہوتے ہیں اُن پر رواں ہوتا ہے چھوٹی قسم کی درازی ایک بالشت اور پتّے اس کے نرم ہوتے ہیں پھول میں ہلکی سی زردی ہوتی ہیں .

تَعَبُّدی

عبادت کے طور پر ، عبادت سے متعلق ، عبادتی ، تعبد (رک) سے منسوب یا متعلق.

طِبِّ تَماثُلی

ہومیو پیتھی طریق ، علاج ، علاج بالمثل.

طِبِّ جِسْمانی

جسم کی بیماریوں کے علاج کا طریقہ یا علم.

ٹَبَّر چَلنا

تَعَبُّد

بندگی، عبادت

ٹِبّا

تودہ، ٹیلا

طِبّی

طب سے منسوب، طب کا، حکیم یا ڈاکٹر سے تعلق رکھنے والا (امر)، علمِ طب سے متعلق

تَعَبُّدی اَحْکام

وہ احکام جن میں نیت عبادت شرط ہو جیسے نماز روزہ وغیرہ

تِبَّتْی

تَوبَہ بُلْوانا

عاجز کردینا، پناہ منگوانا، چیں بلوانا، ستا مارنا، دق کرنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں حَکِیْم کے معانیدیکھیے

حَکِیْم

hakiimहकीम

اصل: عربی

وزن : 121

اشتقاق: حَكَمَ

حَکِیْم کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • صاحبِ حکمت، فلسفی، عالم، دانا، دانشور، باشعور
  • علم طبات جاننے والا، یونانی اور دیسی طریقہ طب سے علاج کرنے والا، طبیب
  • اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام
  • حکمت والا، قرآن کی صفت (اس کی صفات میں سے)

شعر

English meaning of hakiim

Noun, Masculine

हकीम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • जड़ी-बूटियों से तैयार की गई औषधि से रोगी का इलाज करने वाला वैद्य या डॉक्टर
  • वैद्य, तबीब, चिकित्सक, मुआलिज, वैज्ञानिक, साइंसदाँ, मीमांसक, फ्लासफ़र ।।
  • अनेक विषयों, विशेषतः तत्त्वज्ञान या दर्शन-शास्त्र का अच्छा ज्ञाता और पंडित। जैसे-हकीम लुकमान।
  • यूनानी चिकित्सा शास्त्र का ज्ञाता।
  • बुद्धिमान, होशियार, वैद्य, उपचारक, रोग का निदान करने वाले
  • यूनानी चिकित्सा पद्धति से चिकित्सा करनेवाला वैद्य। जैसे-हकीम अजमल खाँ।
  • वैद्य, तबीब, चिकित्सक, मुआलिज, वैज्ञानिक, साइंसदाँ, मीमांसक, फ्लासफ़र ।।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حَکِیْم)

نام

ای-میل

تبصرہ

حَکِیْم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone