تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری اَور رَن٘گ چوکھا آئے" کے متعقلہ نتائج

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری اَور رَن٘گ چوکھا آئے

بغیر محنت اور بغیر خرچ کیے کام ہو جانا اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر خرچ اور محنت کے کام خاطر خواہ ہو جائے ۔

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری، رَن٘گ چوکھا

رک : ہلدی لگی نہ پھٹکری (اور) رنگ چوکھا آوے / آئے ۔

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری رَن٘گ چوکھا آئے

رک : ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ بھی چوکھا الخ

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَڑی اَور رَن٘گ چوکھا آئے

بغیر محنت اور بغیر خرچ کیے کام ہو جانا اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر خرچ اور محنت کے کام خاطر خواہ ہو جائے ۔

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری رَن٘گ چوکھا آیا

رک : ہلدی لگی نہ پھٹکری اور رنگ چوکھا آوے / آئے ؛ مفت کام بن گیا ۔

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری رَن٘گ چوکھا آوے

رک : ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ بھی چوکھا الخ

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَڑی رَن٘گ بھی چوکھا آئے

رک : ہلدی لگے نہ پھٹکری/پھٹکڑی اور رنگ چوکھا آئے

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری

رک : ہلدی لگی نہ پھٹکری الخ ۔

نَہ ہَر لَگے ، نَہ پِھٹکَری اَور رَنگ چوکھا آئے

رک : نہ ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا آئے

نون لَگے نَہ پِھٹکَری اَور رَنگ چوکھا

کام بھی ہو جائے اور نقصان یا خرچ بھی نہ ہو

ہَلْدی نَہ لَگی نَہ پِھٹْکَری

رک : ہلدی لگی نہ پھٹکری / پھٹکڑی جو فصیح ہے ۔

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری

بلاوجہ ، بلاجواز ۔

ہَلْدی لَگْتی ہے نَہ پِھٹْکَری

محنت نہیں کرنی پڑتی ، کاوش نہیں کرنی پڑتی ۔

نَہ ہَلدی لَگے ، نَہ پِھٹکَری ، رَنْگ چوکھا آئے

کچھ خرچ نہ ہو مگر فائدہ خوب ہو تو کہتے ہیں ۔

ہَلدی لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ بھی چوکھا آئے

۔مثل۔ اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر کچھ خرچ کئے خاطر خواہ کام نکل آئے۔

ہَڑ لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ چوکھا آئے

مفت کام ہو اور عمدہ ہو ؛ خرچے اور زحمت کے بغیر کام بن جائے ۔

ہَلْدی پِھٹْکَری

(لفظا ً) ہلدی اور پھٹکری ؛ (کنایتہ) کوتاہی ، خامی ، برائی ، عیب ۔

ہَلْدی پِھٹْکَری لَگانا

محنت کرنا ، کاوش کرنا ، کھکھیڑ اٹھانا ۔

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَڑی

رک : ہلدی لگی نہ پھٹکری الخ ۔

رَن٘گ چوکھا رَہنا

رک : رن٘گ چوکھا آنا.

رَن٘گ چوکھا ہونا

رن٘گ کا نکھر جانا ، خوبصورتی پیدا ہونا .

ہِینْگ لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ آئے چوکھا

بغیر محنت یا خرچے کے خاطر خواہ کام نکل آنا ، کچھ خرچ نہ کرنا پڑے اور کام اچھا بن جائے ۔

ہَڑ لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ چوکھا ہو

مفت کام ہو اور عمدہ ہو ؛ خرچے اور زحمت کے بغیر کام بن جائے ۔

نَہ ہِینگ لَگے نَہ پِھٹکَری ، رَنْگ چوکھا آئے

رک : نہ ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا آئے

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری پَٹاک بَہُو آن پَڑی

بے مشقت یا بلا کوشش کام بن گیا ، بغیر محنت یا کوشش کے مطلب حاصل ہو گیا ، بن خرچے کام بن جانا ۔

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَری پَٹاخ بَہُو آن پَڑی

بے مشقت یا بلا کوشش کام بن گیا ، بغیر محنت یا کوشش کے مطلب حاصل ہو گیا ، بن خرچے کام بن جانا ۔

کان٘ٹا نَہ لَگے

کوئی تکلیف نہ پہنچے

رَن٘گ اَور ہونا

تبدیلی آنا، کیفیت یا حالت کا بدل جانا، تغیر، آ جانا، صورتِ حال یکسر مختلف ہو جانا.

آئے تھے ہَر بَھجْنے کو اور اَوٹَن لَگے کَپاس

جو کرنا چاہیے تھا اس کے خلاف کرنے لگے، دین کے بہانے دُنیا کمانے لگے

ہَرّا لَگے نَہ پِھٹکَری اور رَنْگَت چوکھی آئے

رک : ہینگ لگے نہ پھٹکری الخ ۔

نَظَر نَہ لَگے

اﷲ تعالیٰ نظربد سے محفوظ رکھے ، چشم بددور (بالعموم کسی کی تعریف کے وقت بولا جاتا ہے) ۔

نَہ آئے کی ، نَہ گَئے کی

آنے جانے والوں کی ، کسی کی کوئی عزت نہیں

رَن٘گ چوکھا کَر دینا

دوچند کرنا ، بہتر بنانا.

رَن٘گ کُچْھ اَور ہونا

انداز بدل جانا ، طور طریقے میں تبدیلی آنا .

ہَلْدی پِھٹْکِری نَہ لَگْنا

کچھ خرچ نہ ہونا ، مفت حاصل ہونا ۔

رَن٘گ ڈَھن٘گ کُچھ اَور ہونا

حالت دوسری ہونا ، نقشہ دوسرا ہونا ، نیا انداز ہونا.

نَہ ہَڑا لَگے ، نَہ پِھٹکَری

رک : نہ ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا آئے

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے

جو شخص گھر آئے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن ہی کیوں نہ ہو

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا

قابو کے وقت کام نہ کرے پھر تدبیر کرتا پھرے ، وقت پر کام نہ کرنا پھر تدبیریں کرتے پھرنا ، گھر آئی دولت کو چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کرنا.

رَن٘گ چوکھا کَرنا

دوچند کرنا ، بہتر بنانا.

رَن٘گ چوکھا آنا

گہرا رن٘گ آنا.

ہِینْگ لَگی نَہ پِھٹکَری رَنگ آئے چوکھا

بغیر محنت یا خرچے کے خاطر خواہ کام نکل آنا ، کچھ خرچ نہ کرنا پڑے اور کام اچھا بن جائے ۔

ہَماہَمی پاس نَہ آئے

ملاقات کے وقت ایک دوسرے سے اشتیاق اور شکایت کے اظہار کے لیے اس قسم کی عبارت مستعمل ہے.

نَہ اَپنی خُوشی آئے ، نَہ اَپنی خُوشی چَلے

اپنا بس نہ چلنا ، دوسروں کے بس میں ہونا (اپنی مجبوری یا بے بسی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں) ۔

گَھر آئے ناگ نَہ پُوجے بانی پُوجَن جائے

گھر آئی دولت چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش میں جانا ، موجودہ نفع چھوڑ کر غائب کی امید پر جانا

گانا نَہ آئے آنگَن ٹیڑھا

رک : ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا جو فصیح ہے ۔

ہَلْدی لَگی نَہ پِھٹْکَڑی

بلاوجہ ، بلاجواز ۔

ہونا اَور نَہ ہونا

عدم اور وجود، موجودگی اور غیر موجودگی، ہست و نیست، زندگی اور موت

نَہ دھوبی کو اَور پَروہَن، نَہ گَدھے کو اَور کِسان

نہ آقا کو دوسرا نوکر میسر ، نہ نوکر کو دوسرا آقا نصیب ، دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر گزارہ نہیں (

ہَلْدی

ایک چھوٹا سا پودا نیز اس کی جڑ جو ڈیڑھ دو ہاتھ اونچا ہوتا ہے، اس کی کئی قسمیں ہیں، عموماً دو مشہور ہیں، ایک بالکل پیلی اور دوسری لال یا سرخی مائل، دال ترکاری وغیرہ میں ڈالا جاتا ہے اس کا رنگ بھی بنتا ہے اور بیرونی طور پر چوٹ، موچ وغیرہ اور داخلاً کھانسی دمہ نزلہ زکام کے علاج کے لیے بھی مستعمل ہے، زرد چوبہ

کِیا اَور کَر نَہ جانا

کام کو انجام دیا مگر سلیقے سے نہیں .

آپ کی ٹِکّی یَہاں نَہ لَگے گی

آپ کا قابو یہاں نہیں چلے گا

ساکھ گَئی پِھر ہاتھ نَہ آئے

اعتبار ایک دفعہ جاتا ہے تو پھر نہیں آتا

گَئے کا غَم، نَہ آئے کی خُوشی

کسی کے آنے جانے کی کوئی پروا نہیں ، بے پروائی یا لاتعلقی ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں.

کِسی اَور بَھروسے نَہ رَہْنا

یہ مت سمجھنا کہ کوئی اور تمہاری مدد کرے گا ، بہت نہ اترانا ، بہت نہ گھمند کرنا

کِسی اَور بَھروسے نَہ بُھولْنا

یہ مت سمجھنا کہ کوئی اور تمہاری مدد کرے گا ، بہت نہ اترانا ، بہت نہ گھمند کرنا

سان٘پ بھی مَرے اَور لاٹھی نَہ ٹُوٹے

کام ہوجائے اور الزام بھی نہ آئے یا نقصان بھی نہ ہو.

نَہ مِیاں کو اَور ، نَہ نَوکَر کو ٹھور

کسی کو چین نہیں ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری اَور رَن٘گ چوکھا آئے کے معانیدیکھیے

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری اَور رَن٘گ چوکھا آئے

haldii lage na phiTkarii aur rang chokhaa aa.eहल्दी लगे न फिटकरी और रंग चोखा आए

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری اَور رَن٘گ چوکھا آئے کے اردو معانی

  • بغیر محنت اور بغیر خرچ کیے کام ہو جانا اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر خرچ اور محنت کے کام خاطر خواہ ہو جائے ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

हल्दी लगे न फिटकरी और रंग चोखा आए के हिंदी अर्थ

  • बगै़र मेहनत और बगै़र ख़र्च किए काम हो जाना उस जगह बोलते हैं जहां बगै़र ख़र्च और मेहनत के काम ख़ातिरख़वाह हो जाये

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری اَور رَن٘گ چوکھا آئے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَری اَور رَن٘گ چوکھا آئے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words