تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَنس کے" کے متعقلہ نتائج

ہَنس کے

رک : ہنس کر ؛ خوش مزاجی سے ، خوش دلی سے ۔

ہَنس کے مِلنا

خوش دلی سے پیش آنا ، خوش اخلاقی برتنا ۔

ہَنس کے بولنا

خوش دلی سے بات کرنا ، خوش مزاجی سے پیش آنا۔

ہَنس کے ٹال جانا

کسی بات کو ُسنی اَن ُسنی کردینا ، خاطر میں نہ لانا ، مسکرا کر نظرانداز کر دینا۔

ہَنس کے ٹال دینا

کسی بات کو دل لگی میں اُڑا دینا ، اہمیت نہ دینا۔

ہَنس ہَنس کے

ہنسی ہنسی میں ، مذاق میں ؛ بہت ہنستے ہوئے ، مسلسل ہنستے ہوئے ، مسکراتے ہوئے ۔

ہَنس کھیل کے

آسانی کے ساتھ ؛ محنت اور مشقت کے بغیر ۔

ہَنس بول کے

رک : ہنس بول کر ؛ ہنسی خوشی بات کر کے ۔

ہَنس ہَنس کے گَلے مِلنا

خوش دلی کے ساتھ پیش آنا ۔

ہَنس ہَنس کے ٹال دینا

دل لگی میں اُڑانا ؛ ہنس کر نظر انداز کر نا ۔

بات ہَنس کے ٹال دینا

کسی بات کو بے وقعت یا ناقابل اعتنا سمجھ کر جواب نہ دینا، رنج کو خاطر میں نہ لانا

ہَنس ہَنْس کے ٹالنا

دل لگی میں اُڑانا ؛ ہنس کر نظر انداز کر نا ۔

ہَنس ہنَس کے اُڑانا

تمسخر سے تکلیف پہنچانا ، تنگ کرنا ؛ مذاق اڑانا ، ٹھٹھول کرنا

رو رو کے پُوچھ لے ہَنس کے اُڑا دے

غدّار دوست کے متعلق کہتے ہیں جو دوست کا راز معلوم کرنے کے لیے تو مِنّت خوشامد کرے مگر معلوم ہونے پر پرواہ نہ کرے.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَنس کے کے معانیدیکھیے

ہَنس کے

ha.ns keहँस के

دیکھیے: ہَنس کَر

ہَنس کے کے اردو معانی

فعل متعلق

  • رک : ہنس کر ؛ خوش مزاجی سے ، خوش دلی سے ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَنس کے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَنس کے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words