تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَوائِیاں" کے متعقلہ نتائج

ہَوائِیاں

ہوائی کی جمع، آتش بازی کے تیر وغیرہ، تراکیب میں مستعمل

ہَوائِیاں چَلانا

آتش بازی چلانا ، پھلجھڑیاں چھوڑنا نیز شوشہ چھوڑنا ؛ شرارت سے یا توجہ حاصل کرنے کے لیے انوکھی بات کہنا ؛ جھوٹی خبریں پھیلانا نیز خیالی یا بے حقیقت باتیں عام کرنا ۔

ہَوائِیاں کَتَرنا

(بادام اور پستے وغیرہ کو) باریک باریک کاٹنا ۔

ہَوائِیاں چُھوٹْنا

(خوف یا شرمندگی سے) چہرے کا رنگ فق ہونا ، منھ سفید پڑ جانا ، ہوش اڑنا ، بدحواس ہونا ۔

ہَوائِیاں چُھٹنا

آتش بازی چلنا

ہَوائِیاں اُڑنا

آتش بازی چلنا ؛ آتش بازی چھوٹنا ، آتش بازی جلنا

ہَوائِیاں اُڑانا

آتش بازی چلانا نیز جھوٹی خبریں مشہور کرنا ۔

ہَوائِیاں اُڑی ہونا

ہوش اُڑے ہوئے ہونا ، چہرے کی رنگت پھیکی پڑی ہونا ۔

ہَوائِیاں چھوڑْنا

آتش بازی کا مظاہرہ کرنا ، آتش بازی کے تیر چلانا

ہَوائِیاں چھوڑی جانا

آتش بازی چلائی جانا ۔

ہَوائِیاں اُڑ گَئیں

خوف یا غم و تردُّد سے حال بدل گیا ، رنگ اڑ گیا ؛ اور شہرہ ہو گیا.

ہَوائِیاں مُنھ پر اُڑنا

چہرہ زرد یا سفید ہوجانا ، چہرہ اتر جانا ۔

ہَوائِیاں مُنْھ سے اوڑنا

رک : ہوائیاں منھ پر اڑنا ۔

ہَوائِیاں مُنْھ پَر اُڑتی ہَیں

۔ چہرہ زرد ہوگیا ہے۔؎

چِہرے پَر ہَوائِیاں چُھوٹنا

چِہرے پَر ہَوائِیاں اُڑنا

صورت سے پریشانی کا ظاہر ہونا، شکل کا بے رونق ہونا، رخ پر الجھن کے آثار ہونا، خوف زدہ ہونا، ڈرا سہما ہونا

مُنہ پَر ہَوائِیاں چُھٹنا

رک : منہ پر ہوائیاں اڑنا ۔

مُنْہ پَر ہَوائِیاں چُھوٹْنا

۔حواس باختہ ہوجانا۔ گھبرا جانا۔ چہرے کا رنگ اڑجانا۔ مُنھ فق ہوجانا۔ ؎

مُنھ پَر ہَوائِیاں پِھر جانا

۔ پُرانا محاورہ اور اب متروک ہے۔ ؎

مُنْھ پَر ہَوائِیاں اُڑْنا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَوائِیاں کے معانیدیکھیے

ہَوائِیاں

havaa.iyaa.nहवाइयाँ

وزن : 1212

ہَوائِیاں کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ہوائی کی جمع، آتش بازی کے تیر وغیرہ، تراکیب میں مستعمل
  • پستے اور بادام وغیرہ کی کترنیں، باریک کترے ہوئے بادام اور پستے وغیرہ جو حلوے یا مٹھائیوں پر یا شربت وغیرہ میں ڈالتے ہیں
  • چہرے کی پھیکی رنگتیں، چہرے کا اڑا ہوا رنگ اور خشک لب (بالعموم جمع میں مستعمل)
  • رک : ہوائی، بیہودہ کلام
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of havaa.iyaa.n

Noun, Feminine

  • senses

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَوائِیاں)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَوائِیاں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone