تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہِجْر" کے متعقلہ نتائج

ہِجرَت

کسی علاقے شہر یا ملک کو چھوڑ دینا، وطن کو خیرباد کہنا، وطن کو چھوڑ کر کہیں اور چلا جانا، ترک وطن

ہِجرَتی

ہجرت کرنے والا، مہاجر

ہِجرَت گاہ

جس جگہ ہجرت کی جائے ، مقام یا شہر جہاں کوئی ہجرت کر کے جائے ۔

ہِجرَت ہونا

جدائی ہو جانا ، علیحدگی ہو جانا ، مفارقت پیش آنا

ہِجرَت کَرنا

جان یا ایمان کی سلامتی کی خاطر کسی علاقے کو چھوڑ دینا

ہِجرَت اِلی الحَق

خدا کی طرف رجوع کرنا

ہِجرَت نَصِیب

جس کی قسمت میں وطن چھوڑ دینا ہو، ہجرت جس کا مقدر ہو

ہِجرَت مَکانی

مکان یا علاقے کو چھوڑ کر کہیں اور جا بسنے کا عمل ۔

ہِجرَت ہو جانا

جدائی ہو جانا ، علیحدگی ہو جانا ، مفارقت پیش آنا

ہِجرَت اِلَی اللّٰہ

رک : ہجرت الی الحق ۔

ہِجرَتِ اُولٰی

پہلی ہجرت جو مسلمانوں نے نبوت کے پانچویں سال ماہ رجب میں مکے سے حبشہ کو کی تھی ۔

ہِجرَتی سَفَر

سفر جو پرندے علاقہ چھوڑنے کے لیے کرتے ہیں ۔

ہِجرَتِ نَبوی

اللہ تعالیٰ کے حکم سے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کی مکے سے مدینے کو نقل مکانی جو ۶۲۲ء؁ عیسوی میں ہوئی اور یہیں سے ہجری تقویم کا شمار شروع کیا گیا (نیز رک : ہجرت معنی ۲) ۔

ہِجرَتی پَرِندَہ

ہجرت کرنے والا پرندہ ، پرندہ جو موسم کے زیر اثر ایک علاقے سے دوسرے علاقے کو چلا جائے ، کوچ کرنے والا پرندہ ، مہاجر پرندہ (انگ : Migratory bird) ۔

واپَس ہِجرَت

ایک جگہ یا علاقے سے ہجرت کر کے واپس وہیں آنا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہِجْر کے معانیدیکھیے

ہِجْر

hijrहिज्र

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: کنایۃً تصوف

اشتقاق: ہَجَرَ

ہِجْر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • محبوب سے دوری، جدائی، فراق، مفارقت، علیٰحدگی
  • (مراداً) ہجرت
  • (کنایتاً) ہجرت نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
  • (تصوف) مشاہدۂ حق سے بوجہِ حجاب و موانع خلقیہ کے باعث محجوب و محروم رہنا
  • ملک بحرین کا قدیم نام جہاں کی ٹکسال کے درہم معیاری خیال کیے جاتے تھے
  • علاقہ جو اپنی کھجوروں کے لیے مشہور تھا
  • (مراداً) شہر، جنوبی عرب کے اکثر علاقوں کے نام کا حصہ
  • چھوڑنا، کسی چیز کو رنج و ملال یا بیزاری کے ساتھ ترک کرنا
  • (لفظاً) جدا کرنا
  • (مجازاً) ترک تعلق
  • تیز گرمی، دوپہر
  • بکواس، ہذیان
  • قابل حفاظت چیز کو چھوڑنا
  • الگ کرنا (خصوصاً عورت کو)
  • پاس نہ آنے دینا، ترک کرنا (خصوصاً جماع)
  • علیٰحدگی
  • رسی کے ایک سرے کو اونٹ کے پا نو کے گرد اور دوسرے سرے کو زین سے کس کر باندھنا
  • فحش کلامی
  • فحش بات، بیہودہ بات

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of hijr

Noun, Masculine

हिज्र के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • अकेलापन, जुदाई, विरह, वियोग, विछोह, त्याग
  • (अर्थात) हिजरत अर्थात पलायन
  • (संकेतात्मक) हिजरत-ए-नबवी सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम अर्थात पैग़ंबर मोहम्मद की हिजरत
  • (सूफ़ीवाद) मुशाहदा-ए-हक़ से लज्जा और लोक की बाधा के कारण छुपा रहना और वंचित रहना

    विशेष - मुशाहदा-ए-हक़= बाह्य वस्तुओं को दूर करके अंतरदृष्टि को परमसत्ता पर केंद्रित करना

  • बहरीन देश का प्राचीन नाम जहाँ की टकसाल के दिरहम मूल्यवान विचार किए जाते थे
  • क्षेत्र जो अपनी ख़जूरों के लिए प्रसिद्ध था
  • (अर्थात) शहर, दक्षिणी अरब के अधिकतर क्षेत्रों के नाम का भाग
  • छोड़ना, किसी चीज़ को दुख और कष्ट या ऊब के साथ त्याग देना
  • (शाब्दिक) अलग करना
  • (लाक्षणिक) रिश्ता-नाता तोड़ लेना
  • तेज़ गर्मी, दोपहर
  • बकवास, बड़बड़ाहट
  • सुरक्षा करने योग्य चीज़ को छोड़ना
  • अलग करना (विशेषतः स्त्री को)
  • पास ना आने देना, त्याग करना (विशेषतः संभोग)
  • अलग होना
  • रस्सी के एक सिरे को ऊँट के पाँव के चारों ओर और दूसरे सिरे को ज़ीन से कस कर बाँधना

ہِجْر کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہِجْر)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہِجْر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone