تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہوتا آیا ہے" کے متعقلہ نتائج

ہوتا آیا ہے

زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے ۔

ہوتا چَلا آیا ہے

ہوتا آیا ہے ، زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے۔

کُچْھ خَرْچ ہوتا ہے !

اختیار آنے نہ آنے میں ہے جبر اس میں نہیں کچھ خرچ ہوتا ہے ہاں منہ سے فرماتے ہوئے

ہوتا ہی کیا ہے

کچھ نہیں ہوتا ، بالکل گزارا نہیں ہوتا ۔

کِرایَہ دار آیا ہُوا ہے

(عم) عورت حاملہ ہے.

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

کَل بھی آیا ہی داخِل ہے

کل کا دن بھی دور نہیں.

دُودْھ کا سا اُبال ہے، آیا اور چَلا گیا

غصہ بہت آتا ہے مگر جلد اتر جاتا ہے

کیا ہوتا ہے

کچھ نہیں ہوتا ، کچھ فرق نہیں پڑتا ، کچھ نہیں بگڑتا.

کَون ہوتا ہے

کیا تعلق ہے ، کیا رشتہ ہے.

کَن٘جا بھاگْْوان ہوتا ہے

کرنجا یعنی نیلی آنکھوں والا خوش قسمت ہوتا ہے

مَعْلُوم ہوتا ہے

۔خیال گزرتا ہے۔نظر آتا ہے۔دکھائی دیتا ہے۔

اَب کیا ہوتا ہے

موقع ہاتھ سے جاتا رہا، تدارک ممکن نہیں

دیکھو کیا ہوتا ہے

اچھا ہوتا ہے یا بُرا ، قسمت کیا دَکھائی ہے.

یُوں بھی ہوتا ہے

یوں بھی ہے ، ایسے بھی ہوتا ہے ، اس طرح بھی ہوتا ہے ۔

کَنْجا بَھگْوان ہوتا ہے

کرنجا یعنی نیلی آنکھوں والا خوش قسمت ہوتا ہے

یِہ آیا وہ آیا

ابھی آیا، بہت جلد آئوں گا ، ابھی ابھی آیا

وَہی ہوتا ہے جو مَنْظُورِ خُدا ہوتا ہے

(مصرع بطور فقرہ مستعمل) قسمت کی بات ہر حال میں واقع ہوکر رہتی ہے، مقدر کا لکھا ٹلتا نہیں، جب کوئی آدمی کسی کے ساتھ برائی کرتا ہے اور دوسرا اس آنچ سے محفوظ رہتا ہے تو اس وقت بھی یہ مصرع پڑھتے ہیں.

رُوپے کا نَشَہ ہوتا ہے

دولت غافل اور متکبّر بنا دیتی ہے

مان کا پان بَہُت ہوتا ہے

۔مثل۔عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتاہے۔

ہَم ہی کو کَرنا سِکھانے آیا ہے

ہم سے چالاکی کرتا ہے

صَبْر کا پَھل مِیٹھا ہوتا ہے

صبر کا انجام اچھا ہوتا ہے.

مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے

بیٹے سے بیٹے کی اولاد زیادہ پیاری ہوتی ہے ، اولاد سے پوتا پوتی زیادہ عزیز ہوتے ہیں ۔

مُول سے بِیاج پِیارا ہوتا ہے

اصل زر یا مال سے زیادہ اس کی آمدنی بھلی معلوم ہوتی ہے

مَچھْلی کے بھی پِتّا ہوتا ہے

بے کس مظلوم کو بھی بعض وقت غصہ آجاتا ہے

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

چِیل کے گھر پارَس ہوتا ہے

چالاکوں کے پاس مال ضرور ہوتا ہے، یعنی قیمتی چیزیں ایسی جگہ سے نکل آتی ہیں جہاں بالکل امید نہیں ہوتی

صُحْبَت کا اَثَر ہوتا ہے

پاس بیٹھنے سے کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا ہے ، جب کسی کا چال چلن کسی کے پاس بیٹھنے سے خراب ہو جائے تو کہتے ہیں.

آیا گَیا ہونا

آیا گیا کرنا (رک) کا لازم ، جیسے زیور رہن رکھے ہوئے دو برس ہوگئے نہ کبھی سود ادا کیا نہ اصل رقم دی ، نتیجہ یہ ہوا کہ پانچ ہزار کا زیور دو ہزار کے قرضے میں آیا گیا ہوگیا.

ڈَر دو طَرَف ہوتا ہے

جب آدمی اپنے دشمن پر کسی طرح وار کرتا ہے تو اس کو بھی اپنی جان کا اندیشہ ہے کہ خدا جانے کس کا وار چل جائے، دشمنی میں دونوں ہی ایک دوسرے سے ڈرتے ہیں

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

آیا ہوش جانا

رک : آئے حواس غائب ہونا.

گَھر والی سے گَھر ہوتا ہے

عورت سے گھر بنتا ہے

مارے سے ٹَکا پَیدا ہوتا ہے

محنت سے روپیہ حاصل ہوتا ہے

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

سونا چُھوئے مِٹی ہوتا ہے

نہایت بدبخت اور بد اقبال کی نِسبت بولتے ہیں بھلائی کرنے بُرائی گلے پڑتی ہے، ہر کام میں نُقصان ہوتا ہے

اَن ہوتا

معمول کے خلاف ، غیر معمولی .

جَہاں نَشیب ہوتا ہے وَہیں پانی مَرتا ہے

رک : جہاں گڑھا الخ.

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا.

دَم کا بَھروسا نَہِیں آیا آیا گَیا گَیا

زندگی کا اعتبار نہیں، بہت ضعیفی کا عالم ہے، آخری وقت ہے.

کوئی آیا نَہ گَیا

کسی غیر کو آتے جاتے نہیں دیکھا ، دو کے سوا تیسرا شخص آیا نہ گیا ، عموماً جب مال چوری ہو جائے اور چور کا پتہ نہ چلے تب یہ فقرہ کہتے ہیں.

جان مارے سے ٹَکا پَیدا ہوتا ہے

محنت سے روپیہ حاصل ہوتا ہے .

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

ایک ڈَر دو طَرَف ہوتا ہے

خصومت کا ڈر جانبین کو ہوتا ہے، دشمنی میں دونوں ہی ایک دوسرے سے ڈرتے ہیں

پَتَّھر اَپنی ہی جَگَہ بھاری ہوتا ہے

انسان کی وقعت اپنی جگہ یا مقام پر ہی ہوتی ہے .

ہوتا ہی ہوگا

ہونے ہی والا ہے ، جلد ہوگا.

ہوتا رَہے گا

تجھ پر وبال پڑے گا، تو ہی ایسا رہے گا، تجھ پر ہی یہ بات پڑے گی، گالی کے ’’جواب‘‘ میں یہ کلمہ زبان پر لاتے ہیں یعنی ہمیں برا کہے گا تو تو ہی برا ہوگا ؛ کسی کام یا بات کو ٹالنے کے لیے مستعمل

جَہاں نَشیب ہوتا ہے وَہیں پانی مَرے گا

رک : جہاں گڑھا الخ.

گُڑ ہَر بار مِیٹھا ہوتا ہے

نیک کا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے.

ہوتا

ہونے والا، رشتے دار، قرابت دار

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

ہوتا سوتا رَہے گا

رک : ہوتا رہے گا ؛ تجھ پر وبال پڑے گا ، تو ہی ایسا رہے گا.

ہوتا ہُواتا نَہِیں

نہیں ہوتا ، کچھ نہیں ہوتا (عموماً کچھ کے ساتھ مستعمل) ۔

کیا پانی مَتْھنے سے بھی گِھی پَیدا ہوتا ہے

فضول کام سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، بلا وجہ خوش فہمی میں مبتلا رہنا مناسب نہیں

رُومال آدھا خِدْمَت گار ہوتا ہے

بڑے کام کی چیز ہے ، سودا سلف ، ہاتھ مُنْھ پوچھنا ، دوپٹہ یا چادر کا کام دینا ہے .

مِٹّی پَکْڑے سونا ہوتا ہے

۔ایسا صاحب اقبال ہے کہ اگر مٹی پر بھی ہاتھ ڈالتا ہے تو وہ سونا جیسا فائدہ دیتی ہے۔

مَشعَلچی اندھا ہوتا ہے

مشعل دکھانے والے کو اس کی قربت کے سبب دکھائی نہیں دیتا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہوتا آیا ہے کے معانیدیکھیے

ہوتا آیا ہے

hotaa aayaa haiहोता आया है

عبارت

ہوتا آیا ہے کے اردو معانی

  • زمانہء قدیم سے ایسا ہوا ہے ، ہمیشہ سے ایسا ہو رہا ہے ، رواج ہے ، دستور ہے ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

होता आया है के हिंदी अर्थ

  • ज़माना-ए-क़दीम से ऐसा हुआ है, हमेशा से ऐसा हो रहा है, रिवाज है, दस्तूर है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہوتا آیا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہوتا آیا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words