تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہووے" کے متعقلہ نتائج

ہووے

ہوونا (رک) کی تمنائی شکل، بجائے ہو، ہوئے

ہووے گی

کسی بات میں شک ہو، تو بولتے ہیں، ہوگی، ضرور ہوگی

ہووے گا

ہوگا، ہوئے گا

ہووے نَہ ہووے

رک : ہو نہ ہو ؛ یقینا ۔

جوتے ہَل تو ہووے پھل

جو شخص محنت کرتا ہے اسے ہی اس کا پھل ملتا ہے

جِس گھر ہووے پُرْکھ کُچَلْیا، اُس گھر ہووے کِھیر کا دَلْیا

جہاں خاوند خراب ہو وہاں ہر بات خراب ہوتی ہے

بِیسا سَو بَرَس کی عُمْر ہووے

ہزاروں برس جیو، بڑی عمر، ہو، ہزاری عمر ہو

ٹال بَتا اُس کو نَہ تو جس سے کیا قرار، چاہے ہووے بَیری تیرا چاہے ہووے یار

وعدہ کرکے پورا کرنا چاہئے خواہ دوست سے ہو خواہ دشمن سے

سُتاسار نہ اُبھرے اَور بِیسْوا رانڈْ نَہ ہووے

بے حیا کا کچھ نہیں بگڑتا

ٹھیکا لے اُس کام کا جو تُجھ سے ہووے ٹِھیک

جس کام کو آدمی اچھی طرح کرسکتا ہے اس کا ٹھیکا یا ذمہ لینا چاہئے

اُت تیْرا جانا نِپَٹ بَھلیْرا، جِت ہووے تیرے مِیْت کا ڈھیْرا

دوست کے گھر جانا بہتر ہے، جہاں تیرے دوست کا مقام ہے وہاں تیرا جانا اچھا ہے یعنی انسان کو دوست احباب سے ملنا چاہیے

چِلَّڑ چُنْنے سے بَھگوا ہلکا ہووے

جُوئیں چُننے سے کُرتا ہلکا نہیں ہوتا، سخت کنجوسی سے بہت بچت نہیں ہوتی

اَللہ کا دِیا نُور کَبھی نَہ ہووے دُور

بالوں کی سفیدی خضاب کے باوجود جھلکتی رہتی ہے

ضامِن نَہ ہووے باپ کا، یہ ضامِنی گَھر پاپ کا

ضامن ہونا یا ضمانت دینا بہت برا ہے، اس سے انکار کر دینا بہتر ہے

اُت تو بوا باجرا بھائی، جت ہووے تھل کی مکتائی

باجرا نرم زمین پر بونا چاہیے یعنی نصیحت اسی کو کرنی چاہیے جس میں قبول کرنے کی صلاحیت ہو

ڈھائی اَکْشَر پَریم کے پَڑھے سو پَنْڈِت ہووے

بامَن مَنْتَری بھاٹ خَواص اِس راجا کا ہووے ناس

لالچی وزیر اور خوشامدی مشیر حکومت کے زوال کا باعث ہوتے ہیں

ڈھائی اَنْچَھر پَریم کے پَڑھے سو پَنْڈِت ہووے

جِس کو نَہ ہووے بُوائی ، وہ کیا جانے پِیر پَرائی

رک : جس کی نہ پھٹی ہو بوائی وہ کیا جانے پیر پرائی.

تُرَت فتح ہو اس کے تائیں، جِس کا حامی ہووے سائیں

جس کا خدا مددگار ہو اسے فوراََ کامیابی ملتی ہے

جو ساون میں برکھا ہووے، کھوج کال کا بالکل کھووے

ساون کی بارش مالا مال کر دیتی ہے

اُرَد کَہَے مرے ماتھے ٹِیْکا، مو بِن بِیاہ نہ ہووَے نِیْکا

ہر ایک اپنے آپ کو بڑا خیال کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر کام نہیں ہو سکتا

جو بیری ہوں بہت سے اور تُو ہووے ایک، مِیٹھا بَن کر نِکَس جا یِہی جَتن ہے نیک

اگر دشمن بہت ہوں اور تو اکیلا ہو تو ان سے میٹھی باتیں کر کے اپنے آپ کو بچا

پِیت تو اَیسی کِیجئے جَیسے رُوئی کَپاس، جِیتے جی تو سن٘گ رَہے موئے پَہ ہووے ساتھ

محبت ایسی ہونی چاہیے جیسے روئی جیتے جی پہنی جاتی ہے اور مرنے پر کفن بنایا جاتا ہے

بَھینس کَہے گُن میرا پُورا میرا دُودھ پی ہووے سُورا، جِس کے گَھر مَیں بَندھ جاؤُں دُودھ دَہی کی نال بَہاؤُں

بھینس کی تعریف ہے کہ جس گھر میں بھینس ہوتی ہے وہاں دودھ دہی کی فراوانی ہوتی ہے

کام کرودھ، مدھ، لوبھ کی جب من میں ہووے کھان، کا پنڈت کیا مورکھا، دوؤ ایک سمان

شہوت، غصہ،غرور اور حرص اگر دل میں ہوں تو عالم اور جاہل برابر ہیں

ان ہوتی کو ہوت کو تاکت ہے سب کو، ان ہونی ہونی نہیں ہونی، ہووے سو ہوئے

جو قسمت میں ہے ضرور ہوگا، جو قسمت میں نہیں وہ کبھی نہیں ہوگا، اگرچہ بہت سے لوگ ناممکن بات کی امید رکھتے ہیں، مگر ناممکن بات ہوتی نہیں

اُس دِن بُھولیْں چَوْکْڑِی، وَلِی، نَبِی اَوْر پِیْر، لیْکَھا ہوْوے جِن دِناں قادِر پاک قَدِیْر

قیامت کے دن جب خدا حساب کرے گا تو ولی، نبی، پیر سب فکر مند ہوں گے

اردو، انگلش اور ہندی میں ہووے کے معانیدیکھیے

ہووے

hoveहोवे

وزن : 22

ہووے کے اردو معانی

  • ہوونا (رک) کی تمنائی شکل، بجائے ہو، ہوئے
  • ہوگا، ہوگی
  • (ھ) ہو، باشد۱اس زمانے کے فصحا اپنے کلام میں نہیں لاتے اور فقط ہوپر اکتفا کرتے ہیں

شعر

English meaning of hove

  • happen

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہووے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہووے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone