تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حُرُوف" کے متعقلہ نتائج

حُرُوف

بہت سارے حرف، احرف

حُرُوفِیَّہ

رک : حروفی معنی نمبر ۲ .

حُرُوفی

حدیث بیان کرنے والا ، محدّث .

حُرُوفِ ہِجا

حُرُوفِ عَطْف

رک : حرفِ عطف .

حُرُوفِ مُہْمَل

(قواعد) وہ حروف جن پر نقطہ نہ ہو .

حُرُوفِ مَدَّہ

(قواعد) وہ حروف جو دوسرے حروف کی آوازوں کو لمبا کردیں : ا ، و ، ی ، ماقبل مفتوح ، مضموم ، مکسور ، علی الترتیب .

حُرُوفِ تَن٘بِیہ

(قواعد) وہ حروف جو دھمکانے اور خبردار کرنے کے موقع پر بولے جاتے ہیں ، جیسے : دیکھو : دیکھوں گا ، ٹھر تو سہی ؛ اچھّا بچہ وغیرہ .

حُرُوفِ رِخْوَہ

(تجوید) ایسے حروف جن کی آواز کو ادا کرنے میں کوئی رگڑ پیدا نہیں ہوتی بلکہ سان٘س بآسانی خارج ہوتا ہے ، جیسے : ا ، ہ ، ج وغیرہ .

حُرُوفِ عِلَّت

(قواعد) وہ حروف، جو کسی حروف صحیحہ کو متحرک کرے، ا، و، ی میں سے کوئی ایک: مصونہ، (ا، و، ی، جب کسی لفظ میں دوسرے حرف کے مابعد آئیں تو حروف علت ہو جاتے ہیں)

حُرُوفِ کِنایَہ

(قواعد) اشارہ و کنایہ کے لیے استعمال ہونے والے حروف .

حُرُوفِ مَجْہُورَہ

(تجوید) وہ حروف جن کو ادا کرتے وقت آواز بلند ہوجاتی ہے .

حُرُوفِ مُہْمَلَہ

(قواعد) وہ حروف جن پر نقطہ نہ ہو

حُرُوف رِیزی

ٹائپ کے حروف کی ڈھلائی ، حروف ڈھالنے کا کام .

حُرُوفِ عامِلَہ

رک : حروفِ مغیّرہ .

حُرُوفِ مُعْجَم

رک : حرفِ معجم / معجمہ .

حُرُوفِ ناطِقَہ

(جفر) ایسے حروف جن کے اوپر یا نیچے نقطے ہوں .

حُرُوفِ تَفْرِیع

(قواعد) جب کلام سابق سے کوئی امر مستنبط کریں یا نتیجہ نکالیں یا فیصلہ دیا جائے تو اصل بیان اور فیصلہ یا نتیجے دونوں اجزا کو مربوط کرنے والے درمیانی کلمے کو حرف تفریع کہتے ہیں ، حروف اس کی جمع ہے . جیسے : پس ، لہٰذا ، چناچہ وغیرہ .

حُرُوفِ تَہَجّی

کسی رسم تحریر کے بنیادی اجزا جو اصوات و حرکات کے ترجمان ہوتے ہیں اور جن سے الفاظ بنائے جاتے ہیں

حُرُوفِ طَرْفِیَّہ

(تجوید) وہ حروف جن کا مخزج زبان کا کنارہ ہے ، زبان کے کنارے سے ادا ہونے والے حروف .

حُرُوفِ لَہاتِیَّہ

(تجوید) وہ حروف جو کوّے کے مُتصل زبان کی جڑ اور تالو سے ادا ہوں .

حُرُوف شَناس

حُرُوفِ تَعْظِیم

(قواعد) وہ کلمات جن سے کسی کی بڑائی یا بُزرگی کا پاس و اظہار مقصود ہو ، جیسے : حضرت ، قبلہ ، حضور ، عالی جاہ وغیرہ .

حُرُوفِ تَعَجُّب

(قواعد) وہ کلمات جو حیرت و تعجّب کے موقع پر بولتے ہیں ، مثلاً اجی نہیں ، ہائیں ، ارے ، اوہو وغیرہ .

حُرُوفِ اِعْرابی

رک : حروفِ اصلی .

حُرُوفِ مَہْمُوسَہ

(تجوید) وہ حروف جن کو ادا کرتے وقت آواز میں ہمس یعنی پستی اور کمزوری پائی جاتی ہے ، یہ دس ہیں اور ان کا مجموعہ فَحثَہ ، شخص ، سکّت ہے .

حُرُوفِ فُجائِیَّہ

(قواعد) وہ الفاظ جو جوش یا جذبے میں بے ساختہ زبان سے نکل جاتے ہیں جیسے : ہیں ہیں ، واہ ، اوہو ، ہائے وغیرہ . مختلف جذبات و تاثرات کے لیے الگ الگ حروف مستعمل ہیں .

حُرُوفِ مُعْجَمَہ

۔حروف منقوطہ۔

حُرُوفِ عالِیات

(تصوّف) شیون ذاتیہ اور اعیانِ ثابتہ کہ کہتے ہیں کہ جو غیب الغیب میں پوشیدہ ہیں جیسے کہ درخت گٹھلی میں .

حُرُوفِ تَشْبِیہ

رک : حرف تشبیہ .

حُرُوفِ اَسَلِیَّہ

(تجوید) زبان کی نوک سے ادا ہونے والے حروف

حُرُوفِ مُغَیَّرہ

(قواعد) وہ حروف جن کے پہلے قابلِ امالہ (الف یا ہائے مختفی پر ختم ہونے والے) اسماء اور صفات میں امالہ واقع ہوجاتا ہے ، جیسے : سے ، تک ، پر ، کا ، کو ، کے ، نے ، میں .

حُرُوفِ مُتَشابِہ

(قواعد) وہ حروف تہجی جو بناوٹ میں ہم شکل ہوتے ہیں لیکن اپنے نقطوں کے فرق سے پہچانے جاتے ہیں، جیسے ب،پ،ت،ث اور ج، چ، ح، خ وغیرہ

حُرُوفِ اِسِْتفْہام

رک : حرف استفہام .

حُرُوفِ لِثْوِیَّہ

(تجوید) دانتوں کے سروں سے ادا ہونے والے حروف

حُرُوفِ شَجْرِیَّہ

(تجوید) زبان کے وسط اور مقابل کے تالُو سے ادا کیے جانے والے حروف .

حُرُوفِ مُتَشابِہَہ

(قواعد) وہ حروف تہجی جو بناوٹ میں ہم شکل ہوتے ہیں لیکن اپنے نقطوں کے فرق سے پہچانے جاتے ہیں، جیسے ب،پ،ت،ث اور ج، چ، ح، خ وغیرہ

حُرُوفِ نِطْعِیَّہ

(تجوید) تالو کے اگلے حصے سے ادا ہونے والے حروف .

حُرُوفِ مَنْقُوطَہ

(قواعد) نقطے والے حروف ، حروفِ معجمہ .

حُرُوفِ مَواضِع

(قواعد) وہ حروف جو کثرت اور ظرفیت کے واسطے مستعمل ہیں جیسے : لاخ (سن٘گلاخ) ، زار (لالہ زار) ، سار (کوہسار) ، دان (اوگالدان) ، خانہ (بگھی خانہ) ، سالہ (دھرم سالہ) وغیرہ .

حُرُوفِ مُتَوَسِّطَہ

(تجوید) وسط میں نقطہ رکھنے والے حروف ، درمیانی نقطہ کے حروف ، مثلاً ج ، چ ، ن .

حُرُوفِ شَفَوِیَّہ

(تجوید) وہ حروف جن کا مخرج ہون٘ٹ ہیں ، ہون٘ٹوں سے ادا کیے جانے والے حروف .

حُرُوفِ بَعِیدُ الصَّوت

(تجوید) وہ حروف جن کی آوازیں ایک دُوسرے سے الگ ہوں، جن کے مخارج بالکل مختلف ہوں، مثلا ح، ج، د

حُرُوفِ غَیر مُتَشابِہ

(قواعد ، تجوید) وہ حروف جن کی شکل ایک دوسرے سے ملتی جلتی نہ ہو جیسے : ب، ج وغیرہ

حُرُوفِ لِین

(تجوید) وہ حروف ہیں جو نرمی سے ادا ہوں جیسے : واوؑ اور ی ساکن ماقبل مفتوح .

حُرُوفِ رَبْط

رک : حرفِ ربط .

حُرُوفِ جَزا

رک : حرف جزا .

حُرُوفِ آبی

(جفر) عنصر آب سے متعلق حروف : ج ، ز ، ک ، س ، ق ، ث ، ظ .

حُرُوفِ حَصْر

رک : حرف حصر .

حُرُوفِ شَرْط

رک : حرفِ شرط .

حُرُوفِ بادی

(جفر) عنصر باد سے متعلق حروف : ب ، و ، ی ، ن ، ص ، ت ، ض .

حُرُوفِ نَفی

رک : حرفِ نفی .

حُرُوفِ صِفَت

(قواعد) وہ الفاظ جو دوسرے الفاظ کے ساتھ مل کر وصفی معنی دیتے ہیں ، وصفی لاحقے اور سابقے ، جیسے : ذی ، پتی ، الو ؛ وان ، وتی وغیرہ .

حُرُوفِ چِینی

ٹائپ کے حروف کو جوڑ کر الفاظ بنانے کا کام ، انگ : Composing .

حُرُوفِ اَصْلی

رک : حرف اصلی ؛ کسی لفظ کے وہ بنیادی حرف جو مادّے کے لازمی اجزا ہیں .

حُرُوفِ ناری

رک : حروف آتشی .

حُرُوفِ نِدا

رک : حرف ندا .

حُرُوفِ اَبْجَد

(قواعد) رک : حروفِ تہجّی .

حُرُوفِ وِتْر

(جفر) وہ حروف جن کے اعداد ـ ـ ـ طاق آتے ہیں ان کو حروفِ وتر کہتے ہیں .

حُرُوفِ نَفْرَت

(قواعد) وہ الفاظ جو بیزاری اور ناپسندیدگی کے اظہار اور دھتکار یا پھٹکار کے موقع پر بولے جائیں ، جیسے : چھی ، تھو ، دُر دُر ، لعنت ، استغفراللہ ، لاحول ولا وغیرہ .

اردو، انگلش اور ہندی میں حُرُوف کے معانیدیکھیے

حُرُوف

huruufहुरूफ़

اصل: عربی

وزن : 121

واحد: حَرْف

اشتقاق: حَرَفَ

حُرُوف کے اردو معانی

اسم، مذکر، جمع

  • بہت سارے حرف، احرف
  • (تصوّف) اعیان کے حقایق بسیطہ کو کہتے ہیں

    مثال - ہیں جو یہ عرصۂ کاغذ پہ حروف و حرکاتیہی لشکر ہے فوج ، یہی خیل و خدم ( ۱۸۷۲، مراۃ الغیب ، ۲ ). عرب کے مختلف قبائل میں الفاظ ، مخارج حروف ، اعراب ، اوزان میں اختلاف تھا . ( ۱۹۰۴، مقالات شبلی ، ا : ۱۷ ).

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of huruuf

Noun, Masculine, Plural

  • letters of (the alphabet)

हुरूफ़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, बहुवचन

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حُرُوف)

نام

ای-میل

تبصرہ

حُرُوف

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words