تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اِنْسان" کے متعقلہ نتائج

اِنْسان

بنی آدم، آدمی

اِنْسانی

مرتبہ انسانیت، انسان ہونا

اِنْسانا

گاے وغیرہ کے دودھ میں ادویہ کے ذریعے انسانی دودھ کے خصوصیات پیدا کرنا (دودھ کے لیے مستعمل)

اِنْسانِیَہ

انسان (رک) سے منسوب : انسانی۔

اِنْسان ہی تو ہے

انسان سے بھول چوک ہو ہی جاتی ہے

اِنْسان کیا پَکھیرُو ہے

بڑا جہاں گرد ہے، دور دور آتا جاتا ہے یا پھرتا ہے

اِنْسانِیَت

انسان ہونے کی فضیلت یا صفات، آدمیت، شرافت، تہذیب، تمیز داری

اِنْسان کیا فَرِشْتَہ ہے

فرشتہ صفت آدمی ہے۔

اِنْسانِیاتِی

انسانیات (رک) سے منسوب : انسانیات کا۔

اِنْسانِیات

بشریات، علم الانسان، اِنسان کا مطالِعہ، جاندار مخلُوقات میں اِنسان کے مقام، اِس کے رسم و رواج اور طرز زِندگی کا مطالعہ

اِنْسان دوسْت

انسانوں سے ہمدردی کرنے والا، انسانی فلاح و بہبود کی دھن رکھنے والا

اِنْسان گَری

تعلیم و تربیت ، پڑھا لکھا کر تہذیب سکھانا۔

اِنْسان کَرنا

رک : انسان بنانا۔

اِنْسان بَنْنا

انسان بنانا (رک) کا لازم۔

اِنْسان بَنانا

تہذیب سکھانا، تعلیم دینا، علم یا اخلاق سے آراستہ کرنا

اِنْسان پَرَسْتی

انسانوں سے محبت کرنے کی حالت یا کیفیت ، انسانوں سے پیْار کرنا، (انگریزی) (Humanism)

اِنْسان میں کُچْھ نَہِیں

زندگی کا کچھ اعتبار نہیں۔

اِنْسان کا شَیطان

آدمی کو بہکانے یا ورغلانے والا۔

اِنْسانِ کامِل

(تصوف) وہ انسان جو جامع ہو کل اسماء و صفات الہٰیہ اور عوالم کونیہ (کا) کلیۃً اور جزئیۃً

اِنْسانِ دَرْیائی

ایک سمندری جانور جس کی شکل انسان سے مشابہ اور عقب میں دم ہوتی ہے ، آدم آبی۔

اِنْسانِیَت کَرنا

مروت تہذیب اخلاق اور سلوک سے پیش آنا۔

نَوعِ اِنْسان

بنی آدم، نوعِ بشر، نسل انسان، انسانی نسل کے افراد

خُدائی اِنْسان

خدا کو پہن٘چا ہوا، اللہ والا ، خُدا رسیدہ

مَشِینی اِنْسان

انسان نما مشین جو کچھ میکانیکی مشینی حرکات اور کام کر سکتی ہے ، خودکار مشین ؛ (مجازاً) احساسات و جذبات سے عاری انسان ۔

حَجَری اِنْسان

حجری دور کا یا پتّھر کے زمانے کا انسان.

جَنِینی اِنْسان

(سائنس) انگ : Embryomao کا ترجمہ .

مُسْتَنَد اِنْسان

قابل سند شخص ؛ معتبر انسان ۔

بَنی نوعِ اِنْسان

اولاد آدم، نوع انسان، بنی آدم، آدم و حوا کی نسل، انسان کی نسل، آدم زاد

روبُٹ نُما اِنْسان

مشینی ساخت کا انسان روبوٹ جیسا ، مصنوعی.

روبُت نُما اِنْسان

مشینی ساخت کا انسان روبوٹ جیسا ، مصنوعی.

پیلْتے پیلْتے اِنْسان کولُھو کا بَیل بَن جاتا ہے

اگر آدمی ہر وقت کام ہی کرتا رہے تو اس کی حالت اچھی نہیں رہتی .

صَد اِنْسان صَد مِزاج

لوگوں کے مزاج مختلف ہوتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں اِنْسان کے معانیدیکھیے

اِنْسان

insaanइंसान

اصل: عربی

وزن : 221

مادہ: اِنْس

اِنْسان کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • بنی آدم، آدمی
  • نوع بشر
  • ایسا شخص جو اچھے اخلاق سے متصف ہو، مہذب و شائستہ
  • آنکھ کی پتلی، مردم دیدہ

شعر

English meaning of insaan

Noun, Masculine, Singular

  • man, human being
  • mankind
  • civilized person
  • pupil of the eye

इंसान के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

اِنْسان کے مترادفات

اِنْسان کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اِنْسان)

نام

ای-میل

تبصرہ

اِنْسان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words