تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَب اوکْھلی میں سَر دیا تو دَھمْکوں سے کیا ڈَر" کے متعقلہ نتائج

جَب اوکْھلی میں سَر دیا تو دَھمْکوں سے کیا ڈَر

مشکل کام ہاتھ میں لیا تو مشکلات کا سامنا کرنا ہی پڑے گا

کَر تو ڈَر نَہ کَر تو ڈَر

خدائے تعالیٰ سے ہروقت پناہ مانکینی چاہیے، ناگہانی آفتوں سے ڈرنا چاہیے.

کیا ڈَر ہے

کوئی پروا نہیں، کچھ اندیشہ نہیں، کچھ حرج نہیں، کوئی مضائقہ نہیں، کیا مضائقہ ہے، کیا ہرج ہے، کیا نقصان ہے

دیکھو تو میں کیا کَرْتا ہوں

(فخریہ کلمہ) میرے کرتب اب آپ ملاحظہ کیجئے ، میری چالاکی اب آپ دیکھئے.

اوکَھل میں سَر دِیا تو دَھمْکوں سےکیا خَطْرَہ

جب خود کو خطرے میں ڈال دیا پھر نتائج کی کیا فکر ، جب دانستہ خطرہ مول لیا تو پیش آنے والے مصائب کی کیا پروا (’دیا‘ اور ’ڈر‘ کی جگہ اس مفہوم کے دیگر الفاظ بھی مستعمل ہیں).

دِل لَگا گَدِھی سے تو پَری بھی کیا چیز ہے

جہاں محبت ہو وہاں کوئی نقص نظر نہیں آتا

کھیر پکائی جتن سے چرخہ دیا جلا، آیا کتا کھا گیا تو بیٹھی ڈھول بجا

پھوہڑ اور احمق آدمی ہر کام میں نقصان اٹھاتا ہے

کَر تو ڈَر نَہِیں ، خُدا کے غَضَب سے ڈَر

رک : کر تو ڈر نہ کر تو ڈر .

کیا سے کیا ہو جانا

۔ انقلاب عظیم ہوجانا۔ کچھ کا کچھ ہوجانا۔ ؎

کیا سے کیا ہونا

کچھ کا کچھ ہو جانا ، انقلابِ عظیم ہو جانا ، بالکل بدل جانا.

تو کیا ہوتا

کچھ نقصان نہ ہوتا؛ کسی صورت میں ہوتا، کیا شے ہوتا.

تو کیا ہوا

۔کچھ نہیں ہوا۔ بے سوٗد ہوا۔ ؎ کون سے ہوتا ہے۔ ؎

یہ کیا تو پِھر مُجھ سے بُرا کوئی نَہیں

تنبیہہ کے طور پر کہتے ہیں کہ اگر فلاں کام کیا تو میں بہت بُری طرح پیش آؤں گا ، اور مجھے بہت بُرا لگے گا اور پھر میں بھی اس کے بدلہ میں ایسا ہی کرونگی.

کِیا اَور کَر نَہ جانا، میں ہوتی تو کَر دِکھاتی

کام انجام دیا مگر سلیقے سے نہیں کیا، ہماری صلاح مانتے تو یہ نقصان نہ ہوتا

تُو گَدھی کُمْہار کی تُجھے رام سے کیا کام

اپنے حیثیت کو دیکھو، اپنے جامے میں رہو، جیسی حیثیت ہے ایسے ہی بات کرو.

خُدا ہے تو کیا غَم ہے

خدا بھروسہ ہو تو مشکل آسان ہو جاتی ہے.

دَم ہے تو کیا غَم ہے

زندگی ہے تو کوئی پروا نہیں، زندگی ہو تو مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے، جان ہے تو جہان ہے

دِل لَگا مینڈھکی سے تو پَدمِنِی کیا چیز ہے

جہاں محبت ہو وہاں کوئی نقص نظر نہیں آتا

آن٘کھ میں ڈَر نَہ ہونا

ڈھیٹ ہونا، نڈر یا بیباک ہونا

کَرتو ڈََر نَہ ، کَر تو خُدا کے غَضَب سے ڈَر

رک : کر تو توڑ نہ کر تو ڈر.

تُو تیلی کا بَیل تَجھے کیا سیر، لَگا رَہ گھانی سے

جو شخص ہر وقت کام میں لگا رہے اسے طنزاً کہتے ہیں

کَر تو کَر نَہیں تو خُدا کے غَضَب سے ڈَر

۔مثل۔ جب کسی بے گناہ پر کوئی الزام ہو تو یہ مثل بولتےہیں۔ یعنی خدا تعالیٰ سے ہر وقت پناہ مانگنا چاہئے۔

کَر تو کَر ، نَہِیں تو خُدا کے غَضَب سے ڈَر

رک : کر تو ڈرنہ تو ڈر.

جَب اُناری مُن٘ہ کی لوئی کیا کَرے گا کوئی

بے حیا بن جاتے پر کسی کا ڈریا پرواہ نہیں رہتی.

کَہو تو سَہی کیا ہو

خوب آدمی ہو.

مُن٘ہ پَر ڈالی لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

آدمی ڈھیٹ یا بے غیرت ہوجائے تو اسے کسی کی پروا نہیں ہوتی

مُن٘ہ کی اتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

بے حیا کو کسی کی پروا نہیں ہوتی

مُن٘ہ کی اُتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

کوئی جان بوجھ کر بے شرمی اختیار کرے تو کہتے ہیں ۔

گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی

رَہی تو آپ سے گَئی تو سَگے باپ سے

رک : ’’رہے تو آپ سے اور نہ رہے تو سگے باپ سے‘‘ .

جَب لگی چاٹ تو سُوجھی حَلْوائی کی ہاٹ

جب حرام کے لقمہ کا مزا پڑ جاتا ہے تو اس کی عادت ہو جلتی ہے

مُن٘ہ سے تو کَہو

خاموش کیوں ہو ، بیان تو کرو ، بات تو کہو ، زبان تو ہلاؤ ۔

جَب سے اُگے بال، تب سے یہی حال

بچپن سے ان کے یہی کرتوت ہیں، جب سے بڑے ہوئے تب سے یہی حال ہے

مُرْغا نَہ ہوگا تو کیا اَذان نَہ ہوگی

رک : مرغا بانگ نہ دے گا تو کیا صبح نہ ہو گی

لَگے آگ تو بُوجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُوجھے کَہو کَیسے

جب مدد کرنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہو تو کون مدد کرے

آگ لَگے تو بُجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُجھے کَہو کَیسے

اس موقع پر بولتے ہیں جہاں وہ شخص جس سے فریاد رسی کی امید ہو ظلم کرے

لَگے آگ تو بُجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُجھے کَہو کَیسے

جب مدد کرنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہو تو کون مدد کرے

اوکْھلی میں سَر دِیا تو دَھمْکوں سےکیا ڈَر

جب خود کو خطرے میں ڈال دیا پھر نتائج کی کیا فکر، جب دانستہ خطرہ مول لیا تو پیش آنے والے مصائب کی کیا پروا

سَر تو نَہِیں کُجھاتا

(طنزاً) شامت آئی ہے ، مار کھانے کو جی چاہتا ہے.

سَر تو نَہِیں پِھرا

(طنزاً) شامت تو نہیں آئی ، عقل میں فتور تو نہیں پڑا

مُلّا نَہ ہوگا تو کیا مَسْجِد میں اَذان نَہ ہوگی

کسی خاص آدمی کے نہ ہونے سے اس سے متعلق کام رُکا نہیں رہتا ، دنیا کے کام کسی کے ہونے یا نہ ہونے سے بند نہیں ہوتے

جَب سے جامے بال تَب سے یَہی اَحْوال

شروع سے ہی یہی حالت ہے ، بہت پرانی عادت ہے ، بچپن سے یہی کر توت ہیں.

جَب سے جامے بال تَب سے یَہی حَوال

شروع سے ہی یہی حالت ہے ، بہت پرانی عادت ہے ، بچپن سے یہی کر توت ہیں.

جَب سَب پَن ہورے تو پَنْہاری کَمائے

حیا و شرم وغیرہ چھوڑے تو اس کام میں شہرت پائے

ہَم سے کیا چَل سَکتے ہو

ہم تمہارے فریب میں نہیں آئیں گے ، ہمیں کب فریب اور دانو دے سکتے ہو

کھاؤ تو کَدُّو سے ، نَہ کھاؤ تو کَدُّو سے

(عو) یہی ہے کھاؤ تو نہ کھاؤ تو یعنی کھاؤ یا نہ کھاؤ ہمیں کچھ پروا نہیں .

راجا ہوئے تو کیا ، وہ ہی جاٹ کے جاٹ

مال و دولت ذات اور اصل کو نہیں بدلتی

جَب پَرجا نَہیں تو راجا کَہاں

حاکم کو ظلم نہیں کرنا چاہیے ، اگر رعیت نہ رہے تو حاکم کہاں رہ سکتا ہے

بِلّی جَب گِرْتی ہَے تو پَنْجوں کے بَل

ہوشیار آدمی مصیبت میں گھبراتا نہیں اور اپنی حفاظت کا اُس وقت بھی خیال رکھنا

تَقْدِیر سے کیا زور ہے

تقدیر کے آگے کسی کی نہیں چلتی ، مجبوری ہے.

زِنْدَہ ہے تو کِیا مَری تو کِیا

وجود بیکار ہے ، زِندہ رہنا یا نہ رہنا سب یکساں ہے.

زِنْدَہ رَہی تو کِیا مَری تو کِیا

وجود بیکار ہے ، زِندہ رہنا یا نہ رہنا سب یکساں ہے.

سُوپ بولے تو بولے چَھلنی بھی کیا بولے جِس میں بَہَتّر چھید

بے عیب اور عیب دار یا بد اور نیک کا مقابلہ بے معنی ہوتا ہے ، جو خود کمزوریاں رکھتا ہو وہ دوسروں کے سدھار میں کیا حِصّہ لے گا .

جَب تَک جان میں جان ہے

زندگی بھر، جب تک زندہ ہیں

کیا ہَم تُم سے باہَر ہیں

ہم تھمارے تابعدار ہیں ، ہم تمھارے ساتھ ہیں

راجا ہُوئے تو کیا ہُوا اَنْت جاٹ کے جاٹ

کمینہ کِتنے ہی بلند مرتبہ پر پہنچ جائے اُس کی فِطرت نہیں بدلتی ؛ دولت مند ہو جانے کے باوجود پُرانی عادتیں نہیں بدلتیں

سِڑی ہے تو کیا بات ٹِھکانے کی کَہْتا ہے

ہے تو بیوقوف مگر بات ٹھکانے کی کہتا ہے .

راجا بَھئے تو کیا ہُوا اَنْت جاٹ کے جاٹ

کمینہ کِتنے ہی بلند مرتبہ پر پہنچ جائے اُس کی فِطرت نہیں بدلتی ؛ دولت مند ہو جانے کے باوجود پُرانی عادتیں نہیں بدلتیں

رُوپَیَہ دیکھا تو ہَنس دِیا، لَہُو دیکھا تو رو دیا

لالچی آدمی کی نسبت بولتے ہیں کہ دولت دیکھ کر خوش ہوتا ہے ، اور محنت اور تکلیف سے گھبراتا ہے ، کنایہ ہے کہ سپاہی کی طرح جو شوق سے بھرتی ہوگیا تھا ، معرکے پر رو دیا .

رُوپَیا دیکھا تو ہَنس دِیا، لَہُو دیکھا تو رو دیا

لالچی آدمی کی نسبت بولتے ہیں کہ دولت دیکھ کر خوش ہوتا ہے ، اور محنت اور تکلیف سے گھبراتا ہے ، کنایہ ہے کہ سپاہی کی طرح جو شوق سے بھرتی ہوگیا تھا ، معرکے پر رو دیا .

اردو، انگلش اور ہندی میں جَب اوکْھلی میں سَر دیا تو دَھمْکوں سے کیا ڈَر کے معانیدیکھیے

جَب اوکْھلی میں سَر دیا تو دَھمْکوں سے کیا ڈَر

jab okhlii me.n sar diyaa to dhamko.n se kyaa Darजब अओखली में सर दिया तो धमकों से क्या डर

ضرب المثل

جَب اوکْھلی میں سَر دیا تو دَھمْکوں سے کیا ڈَر کے اردو معانی

  • مشکل کام ہاتھ میں لیا تو مشکلات کا سامنا کرنا ہی پڑے گا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of jab okhlii me.n sar diyaa to dhamko.n se kyaa Dar

  • when one has exposed oneself to danger, one should not fear the consequences, come what may, whatever the consequences

जब अओखली में सर दिया तो धमकों से क्या डर के हिंदी अर्थ

  • जब कोई अपने आपको ख़तरे में डाल दिया हो, तो उसे परिणाम से डरना नहीं चाहिए, चाहे परिणाम कुछ भी हो, यदि कठिन कार्य हाथ में ले लिया है तो कठिनाइयों से नहीं डरना चाहिए, कठिन कार्य शुरू करने पर कठिनाई तो सहन करनी ही पड़ती है

جَب اوکْھلی میں سَر دیا تو دَھمْکوں سے کیا ڈَر کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَب اوکْھلی میں سَر دیا تو دَھمْکوں سے کیا ڈَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَب اوکْھلی میں سَر دیا تو دَھمْکوں سے کیا ڈَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words