تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَیسی تیسی" کے متعقلہ نتائج

جَیسی

جیسا کی تانیث

جَیسِیں

رک: جیسے .

جَیسی کُچھ

جیسا ، جس قدر ،جتنی.

جَیسی تیسی

جیسا تیسا،جیسے تیسے، جس طرح، یا قسم یا وضع کا ممکن ہو، ویسا ہی نہ بھلا نہ برا

جَیسی سُوت وَیسی پَھینٹی ، جَیسی ماں وَیسی بیٹی

رک: جیسا سوت ویسی الخ.

جَیسی بَندَگی وَیسا اِنعام

خدمت کے موافق بخشش، جیسا کوئی کام کرتا ہے ویسا ہی اسے معاوضہ یا انعام ملتا ہے

جَیسی گَن٘گا نَہائے وَیسے پَھل کھائے

جیسا کام کیا ویسا پایا.

جَیسی گَن٘گا نَہائے وَیسے پَھل پائے

جیسا کام کیا ویسا پایا.

جَیسی یَہاں کَرنی وَیسی وَہاں بَھرنی

رک: جیسا یہاں کرو گے ویسا وہاں پاؤ گے

جَیسی ماں وَیسی جائی

ہر چیز اپنی اصل کا نمونہ ہوتی ہے.

جَیسی کی تَیسی

رک: جیسا کا تیسا ، جوں کا توں ، پہلے جیسی ؛ پہلے کے مطابق.

جَیسی گَنْدی سِیتْلا ، وَیسے ہی پُوجَن ہار

لوگ اپنے سردار یا مالک کے رن٘گ کے مطابق ہوتے ہیں.

جَیسی دائی آپ چِھنال، وَیسی جانے سَب سَنسار

برا آدمی سب کو برا سمجھتا ہے، جو جیسا ہوتا ہے وہ دوسروں کو بھی ویسا ہی سمجھتا ہے

جَیسی سَیوا کَرے تَیسا آس پَڑے

خدمت سے عظمت ہے ،خدمت و محنت کے مطابق معاضہ ملتا ہے

جَیسی ذات وَیسی بات

رک: جیسا من٘ھ ویسا تھپڑ .

جیسی گئیِں تھیں ویسی آئِیں، حق مَہر کا بوریا لائیں

بہت بد قسمت ہیں

جَیسی سَیوا کَرے تَیسا میوہَ کھائے

خدمت سے عظمت ہے ،خدمت و محنت کے مطابق معاضہ ملتا ہے

جَیسی کَہْنا وَیسی سُننا

خراب بات کا خراب اور اچھی بات کا اچھا جواب ملتا ہے

جَیسی تیری آؤ بَھگَت وَیسی میری اشَِیرباد

مہربانی کے ساتھ مہربانی ہے

جَیسی رُوح وَیسے فََرِشتے

جیسا آدمی ہوتا ہے ویسے ہی اس کے ساتھی ہوتے ہیں

جَیسی بَہے بِیار پَیٹھ تَب تَیسی دِیجْیے

ہر وقت کے مناسب کام کرنا چاہیے یا زمانہ بدلے تو تم بھی بدل جاؤ.

جَیسی پَڑے وَیسی سَہے

ہر طرح کی مصبیت بردشت کر لی ؛ جو گزرے برداشت کرے.

جَیسی پَڑی وَیسی سَہی

ہر طرح کی مصبیت بردشت کر لی ؛ جو گزرے برداشت کرے.

جَیسی چاہو قَسَم لے لو

یقین دلانے کے لیے کہا جاتا ہے.

جَیسی تیری تانی بَنیے ویسا میرا بُنْنا

جیسی ناقص چیز ہے ویسا ہی اس پر کام ہوا ہے

جَیسی سَیوا کَرے، وَیسا پَھل کھاوے

رک : جیسی سیوا کرے تیسا الخ ؛ جس طرح کی خدمت کی جائے ویسا اجر ملے.

جَیسی سَیوا کَرے، وَیسا پَھل پاوے

رک : جیسی سیوا کرے تیسا الخ ؛ جس طرح کی خدمت کی جائے ویسا اجر ملے.

جَیسی رُوح وَیسا ہی فَرِشْتَہ

جیسا آدمی ہوتا ہے ، ویسے ہی اس کے ساتھی ہوتے ہیں ، جیسا مزاج یا طبیعت ہو ویسا ہی سلوک نصیب ہوتا ہے.

جَیسی کھیتی وَیسا پَھل

جیسی نیت ہو ویسا ہی بدلہ ملتا ہے ،عمل کے مطابق نیتجہ نکلتا ہے .

جَیسی کَرنی وَیسی بَھرنی

برے عمل کا نتیجہ برا ہی ہوتا ہے، انسان جیسا کچھ کرے گا وہی کچھ اس کے سامنے آئے گا

جَیسی نِیَّت وَیسا پَھل

رک : جیسی کھیتی ویسا پھل .

جَیسی وا کی رِیت وَیسا وا کا سُبھاؤ

جہاں کی جو کچھ رسم ہے ، وہی وہاں کے لوگوں کی عادت ہوتی ہے.

جَیسی جا کی بات وَیسا وا کا سُواد

جس طرح کی گفتگو ہوتی ہے ، ویسے ہی اس کا علم ، عقل ، مفہوم ہوتا ہے.

جَیسی دال وَیسا اُبال

فرع کے حالات کے مطابق نتیجہ نکلتا ہے .

جَیسی نِیَّت وَیسی بَرکَت

رک: جیسی نیت ویسا پھل .

جَیسی بَنْنا وَیسی اُٹھانا

جیسی انسان پر پڑتی ہے ویسی ہی برداشت کرتا ہے .

جَیسی اوڑھی کامْلی ، وَیسا اوڑھا کھیس

ہر بات کو مساوی سمجھنا ،دنیا کے عیش و مصیبت کی پرواہ نہ کرنا (جس شخص کے مزاج میں مساوات ہو وہ کہتا ہے) ؛ مصبیت اور آرام کو ایک جیسا سمجھنا.

جَیسی تیری تِل چاولی وَیسے میرے گِیت

جیسی مزدوری ویسا ہی کام ہوتا ہے

جَیسی جا کی چاکْری ، وَیسا وا کا راج

ریاست کی کیفیت نوکروں کی حالت سے معلوم ہو جاتی ہے.

جَیسی مُردے پَر سَو مَن مِٹّی ، وَیسی ہَزار مَن

مصیبت جیسی تھوڑی ویسی بہت.

جَیسی نِیَّت وَیسی مُراد

جیسی نیت ہو ویسا پھل ملتا ہے

جَیسی پُھوہَڑ آپ چِھنال ، تَیسی لَگاوے کَل بِیوہار

برا شخص دوسروں کو بھی برا بنا دیتا ہے.

جَیسی ناؤ وَیسےچَڑْھوے

جیسا آدمی ویسی عورت.

جَیسی خَنْدی عِید وَیسا بَھڑوا مُحَرَّم

جب خاوند اور بیوی دونوں جھلّے اور تند مزاج اور بد ذات ہوں تو ان کی نسبت بھی بولا کرتے ہیں ،دونوں ایک سے بے فائدہ اور بیکار

جَیسی دَھاڑی دِوالی ، تَیسا بَھڑوا دَسَہْرا

رک: جیسی خندی عید الخ.

گُڑِیا جَیْسی

خوبصورت، پیاری (لڑکی)

کَہانی جَیْسی جُھوٹی نہیں، بات جَیْسی مِیْٹھی نہیں

معمولی بات ہے بہت اچھی نہ بہت بری، کسی بات کی تمہید کے طور پر کہتے ہیں

ننہے ہو کر رہیئےجیسی ننھی دوب

انکسار اچھا ہوتا ہے

چاہے جَیسی قَسَم لے لو

قسم کھانے کو تیار ہوں، یقین دلانے کے لیے کہتے ہیں

جَیسا سُوت وَیسی پھینٹی ، جَیسی ماں وَیسی بیٹی

رک: جیسا سوت ویسا الخ.

گُنْبَد کی آواز ہے جَیسی کَہو وَیسی سُنو

برابر کے آدمی سے تحمّل نہیں ہوتا ، ہر شخص اپنے آرام کی جگہ ڈھونڈتا ہے، جیسا کرو گے ویسا نتیجہ ہوگا.

ہِیرے جَیسی

ہیرے کی طرح کی (مجازاً) قیمتی ؛ عمدہ ، نفیس ؛ بے داغ.

تَتَیّا جَیسی کَمَر

بہت پتلی اور باریک کمر ، نازک کمر .

بارُو جَیسی بُھربُھری دَھولی جَیسے دُھوپ مِیٹھی اَیسی کُچھ نَہیں جَیسے مِیٹھی چُوپ

شکر جو ریت کی طرح بھر بھری اور دھوپ کی طرح سفید ہوتی ہے ، چپ سے زیادہ میٹھی نہیں ہوتی ، خموشی کی تعریف کے موقع پر مستعمل.

آدْمی پَر جَیْسی پَڑْتی ہے وَیْسا سَہْتا ہے

فارسی کے مشہور مصور : برسر فرزند آدم ہر چہ آید بگزرد (رک) ، کا ترجمہ ، اردو میں مستعمل.

ٹُوم بِنا بَیر ہے ، اَیسی بِن پانی کے کھیتی جَیسی

بغیر گہنے کے عورت ایسی جیسی کھیتی بلا پانی

سِوَقُ الجَیشی

جنگی حکمتِ عملی یا قواعد و ضوابط ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں جَیسی تیسی کے معانیدیکھیے

جَیسی تیسی

jaisii-taisiiजैसी-तैसी

اصل: ہندی

وزن : 2222

دیکھیے: جَیسے تَیسے

جَیسی تیسی کے اردو معانی

فعل متعلق

  • جیسا تیسا،جیسے تیسے، جس طرح، یا قسم یا وضع کا ممکن ہو، ویسا ہی نہ بھلا نہ برا

English meaning of jaisii-taisii

Adverb

  • in whatever way, by hook or by crook

जैसी-तैसी के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • जैसा तैसा, जैसे तैसे, वैसा ही न भला न बुरा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَیسی تیسی)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَیسی تیسی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone