تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَعْبَہ" کے متعقلہ نتائج

کَعْبَہ

بیت الحرام، بیت اللہ، خانہ کعبہ، مسلمانوں کا قبلہ، مقدس عمارت، مقدس مقام،

کَعْبَہ رَو

کعبے کو جانے والا، کعبہ کا زائر یا سیّاح

کَعْبَہ ڈھانا

مقدس مقام کو مسمار کرنا، دل توڑنا

کَعْبَہ نَشِین

مراد: اللہ تعالیٰ.

کَعْبَہ مَقْصَد

اصل مقصد، اصل مدّعا، منزل مقصود.

کَعْبَہ کی طَرَف ہاتھ اُٹھانا

کعبہ کی قسم کھانا، کعبہ کو اپنی صداقت کا گواہ قرار دینا

کَعْبَہ ہو تو اُس کی طَرَف مُنْہ نَہ کَرُوں

کسی جگہ سے اس قدر بیزار اور تنگ ہونا کہ اگر وہ جگہ مقام مقدس اور خدا کا گھر بھی بن جائے تو ادھر کا رخ نہ کرنا غرض نہایت بیزار تنگ اور عاجز ہو جانے کے موقع پر یہ فقرہ بولا جاتا ہے.

خانَۂ کَعْبَہ

حرمِ کعبہ ، بیت اللہ .

خَزانَۂ کَعْبَہ

کعبے کی چار دیواری کے اندر حضرت ابراہیم کا کھودا ہوا کن٘واں.

کِسْوَۂ کَعْبَہ

کعبے کا غلاب ، غلافِ بیت اللہ

حَرَمِ کَعْبَہ

کعبہ شریف کی چار دیواری، کعبہ شریف کے اردگرد کا احاطہ

مِحْرابِ کَعْبَہ

اَرْکانِ کَعْبَہ

کعبے کے چار پتھر جن کے نام یہ ہیں : رک یمانی ، رکن عراقی ، رکن حطیم (حجراسود) ، رکن شامی.

پَرْدَہِ کَعْبَہ

حرم شریف یعنی خانۂ کعبہ کا وہ غلاف جو سیاہ رن٘گ کا ہوتا ہے اور جس پر کلمہ طیبہ کڑھا ہوا ہوتا ہے برسوں تک یہ غلاف مصر سے آتا جہاں کن٘واری لڑکیاں باوضو اور پر کلمہ طیبہ کاڑھتی تھیں .

طاقِ کَعْبَہ

کعبے کا طاق ، کعبے کا دروازہ جو محراب کی شکل کا ہے.

طَوفِ کَعْبَہ

کعبے کا طواف، بیت اللہ کے گرد پھرنا

جَوفِ کَعْبَہ

خانۂ کعبی کا اندرونی حصّہ.

بَعْدِ کَعْبَہ

غَزالِ کَعْبَہ

کہتے ہیں ایّامِ جاہلیت میں ایک آہو بچّہ (سونے کا) چاہِ زمزم سے نکلا ہوا تھا اس کو خانۂ کعبہ میں لٹکا دیا تھا اسی کو غزالِ کعبہ کہتے ہیں.

غِلافِ کَعْبَہ

مخملی غلاف جسے ہر سال حج کے موقع پر کعبہ شریف پر چڑھایا جاتا ہے

مَسْجِدِ کَعْبَہ

خانہء کعبہ ، مسجدالحرام ۔

پوشِشِ کَعْبَہ

غُسْلِ کَعْبَہ

کعبہ شریف کو دھونے کی تقریب جو حج کے موقع پر (۸ ذی الحجہ کو) منعقد ہوتی ہے .

قِبْلَہ و کَعْبَہ

۲. بطور القاب خطوط میں بزرگوں کے لیے مستعمل.

بَرَبِّ کَعْبَہ

کعبے کے مالک کی قسم بخدا (رک).

قِبْلَہ و کَعْبَہ سَمَجھنا

بزرگ سمجھنا، قابل تعظیم سمجھنا

دِیوارِ کَعْبَہ بَیْٹھ جانا

(مجازاً) کوئی بہت بڑا حادثہ ہونا.

بَزْمِ دَیر و کَعْبَہ

اردو، انگلش اور ہندی میں کَعْبَہ کے معانیدیکھیے

کَعْبَہ

kaa'baका'बा

اصل: عربی

وزن : 22

جمع: کَعبوں

اشتقاق: کَعَبَ

کَعْبَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مکعب عمارت جس کا طول، عرض اور بلندی مساوی ہو
  • بیت الحرام، بیت اللہ، خانہ کعبہ، مسلمانوں کا قبلہ، مقدس عمارت، مقدس مقام،
  • مکّے میں مربع عمارت جس میں حجرِ اسود نصب ہے، یہ تمام مسلمانوں کا قبلہ ہے اسی کی طرف منھ کرکے نماز ادا کرتے ہیں سال میں ایک بار جب ذی الحجّہ کے مہینے میں اس کی زیارت اور اس کا طواف کرتے ہیں جسے شرعاً حج کہتے ہیں، ورنہ زیارت اور طواف کسی وقت بھی کرسکتے ہیں.

شعر

English meaning of kaa'ba

Noun, Masculine

  • a cube-shaped building in Mecca, the most sacred Muslim pilgrim shrine which Muslim face while praying, the holiest place of Islam in Makkah
  • cube

का'बा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चौकोर, वर्गाकार, मक्के में स्थित मुसलमानों का पवित्रतम धर्मस्थल जहाँ मुसलमान लोग हज करने जाते हैं
  • अरब के मक्का शहर की वह चौकोर इमारत जिसकी नींव इब्राहीम के द्वारा रखी हुई मानी जाती है और उक्त इमारत को मुसलमान ईश्वर का घर मानते हैं, पवित्र तीर्थस्थल
  • चौकोर चीज़, पाँसा
  • उक्त जगह

کَعْبَہ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَعْبَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَعْبَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words