تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کافِر" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں کافِر کے معانیدیکھیے
کافِر کے اردو معانی
اسم، مذکر
- کافرستان کی ایک زبان کا نام
- (مجازاً) عاشق، شیدا، دیوانہ
- خدا کو نہ ماننے والا شخص، منکرِ خدا، بے دین، مُلحد، و جودِ خداوندی سے انکار کرنے والا
- (مجازاً) معشوق، محبوب
- ناشکرا، کفرانِ نعمت کرنے والا، ناسپاس، خدا کا منکر، جو خدا کو نہ مانے
- ظالم، بےرحم، شوخ
- (تصوّف) وہ جو کفرِ حقیقی رکھتا ہو (کفرِ حقیقی یہ ہے کہ ذات محض کو ظاہر کرے)، وہ شخص جو وحدت میں یکرنگ ہو کر ماسویٰ اللہ سے پاک ہو گیا ہے
- سرحد اور نواحِ کابل کی ایک قوم جس کی زبان کو کافری بولی کہتے ہیں
- کم بخت، بد (نفرت اور کراہیت کے موقع پر مستعمل)
- دلکش، حسین غضب کا، کافر آواز، پیار کے طور پر دُشنام، عمدہ ، پسندیدہ
- سخت، سنگین
- وہ جو خدا کی جگہ کسی کے عشق کا بندہ ہو
شعر
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی
کچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوں
کیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا
تشریح
یہ شعر معنی اور تلازمات دونوں کے اعتبار سے دلچسپ ہے۔ شعر میں وہی الفاظ استعمال ہوئے ہیں، جنہیں اردو غزل کی روایت کا خاصہ سمجھا جاتا ہے۔ مثلاً زاہدِ شراب، کافر، ایمان۔ مگر معنی کی سطح پر ذوقؔ نے طنزیہ لہجے سے جو بات پیدا کی ہے وہ قاری کو چونکا دیتی ہے۔ شعر میں زاہد کی مناسبت سے شراب، کافر کی مناسبت سے ایمان کے علاوہ پینے، پانی اور بہنے سے جو کیفیت پیدا ہوئی ہے وہ اپنے اندر میں ایک شاعرانہ کمال ہے۔ زاہد اردو غزل کی روایت میں ان کرداروں میں سے ایک ہے جن پر شاعروں نے کھل کر طنز کئے ہیں۔
شعر ی کردار زاہد سے سوال پوچھتا ہے کہ شراب پینے سے آدمی کافر کیسے ہوسکتا ہے، کیا ایمان اس قدر کمزور چیز ہوتی ہے کہ ذرا سے پانی کے ساتھ بہہ جاتا ہے۔ اس شعر کے بین السطور میں جو زاہد پر طنز کیا گیا ہے وہ ’’ڈیڑھ چلو‘‘ پانی سے ظاہر ہوتا ہے۔ یعنی میں نے تو ذرا سی شراب پی لی ہے اور تم نے مجھ پر کافر ہونے کا فتویٰ صادر کیا۔ کیا تمہاری نظر میں ایمان اس قدر کمزور شےہے کہ ذرا سی شراب پینے سے ختم ہوتا ہے۔
شفق سوپوری
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
English meaning of kaafir
Noun, Masculine
- beloved
- idolator
- infidel, impious person, sweetheart, impious
- kafir, infidel
- Kafir, one from Kafiristan (a valley in north-west Pakistan)
काफ़िर के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- नास्तिक, इन्कार करने वाला, अधर्मी
- ऐसा व्यक्ति जो इस्लाम का अनुयायी न हो
- काफि़र, धर्म-विमुख
- दे. ‘काफ़िर', शुद्ध उच्चारण वही है। परन्तु फार्सीवाले काफ़र भी लिखते हैं
- प्रेमपात्र, माशूक़ा, असमर्थ, अपात्र
- सत्य को छिपानेवाला, ईश्वर की दी हुई नेमतों पर कृतज्ञता प्रकट न करनेवाला, नदी, दर्या, कृषक, किसान, ‘काफ़िरिस्तान देश का निवासी, प्रेमपात्र, माशूक
- ख़ुदा या ईश्वर को न मानने वाला; नास्तिक
- दुष्ट, उत्पाती व्यक्ति
- अफ़गानिस्तान की सरहद पर बसने वाली एक जाति
- अफ़्रीका के मूल निवासियों का एक कबीला
विशेषण
- ईश्वर का अस्तित्व न माननेवाला, नास्तिक
- जो दया, धर्म आदि का कुछ भी ध्यान न रखता हो, अत्याचार, अनर्थ या उपद्रव करनेवाला, वाली, जैसे-काफिर जवानी, पुं०. मुसलमानों की दृष्टि में ऐसा व्यक्ति जो इस्लाम का अनुयायी न हो, काफिरिस्तान नामक देश में रहनेवाली जाति
کافِر کے قافیہ الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (کافِر)
کافِر
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔