تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خَرْچ" کے متعقلہ نتائج

دَھن

دھن یا دھنوٹا، چھوٹے قد کا مضبوط موٹا اور ٹھوس قسم کا بان٘س جو عموماً لٹھ بنانے کے کام آوے

دَھن دَنڈ

دَھن دَھن

خوشی کے اظہار کا کلمہ ، واہ واہ ، وہ وہ .

دَھن وَنْد

دھن وان ، دھن والا ، دولت مند .

دَھن کَر

دھان کا کھیت، قطعۂ زمین جس میں دھان بویا گیا ہو

دَھن پَٹ

آتشبازی چُھوٹنے کی آواز .

دَھن جَن

مال و انسان

دَھن مول

اصل زر

دَھن پَتی

دَھن اِن٘جَن

وہ سُرمہ جسے آنکھوں میں لگانے سے پوشیدہ خزانے نظر آئے

دَھن لوبھ

دولت کی حرص ، مال و دولت کی لالچ ، دولت کی محبت .

دَھن پَتْر

ورثہ میں ملی جائیداد کی فہرست، بہی کھاتہ

دَھن راس

(ہیئت) برج فوس کا نام .

دَھن پَکْش

دَھنَی

شہتیر، کڑی

دَھن دَولَت

مال و متاع، روپیہ پیسہ، پونجی

دَھنُس

کمان، قوس

دَھن پریوگ

دَھنیس

ایک بڑی چون٘چ کی چڑیا

دَھنِّیَہ

خوش نصیب، قسمت والا، نیک بخت، صاحب کرامت، شاندار بزرگی والا

دَھن مان

امیر، مالدار

دَھن مال

روپیہ پیسہ .

دَھن باز

امیر آدمی

دَھنورَنْدَہ

کمال دار ، نشانہ باز.

دَھنّا

دھرنا دینا، جم کربیٹھ جانا

دَھنْوی

تِیرانداز، کمان سے مسلّح

دَھن راسی

(ہیئت) دھن راس کا گھر.

دَھن وَنْتی

دَھن رُوپ

حُسن ، جمال ، خُوبصورتی .

دَھنْدھا

کاروبار

دَھنْتَر

ایک پرندہ جو شِکرے کے برابر ہوتا ہے دُم دراز ہوتی ہے رن٘گ بُھورا پراس کے بعض سِیاہ بعض بُھورے اور نوکیں اس کی سفید ہوتی ہیں جون٘چ بڑی اور چوڑی اور ذرا خم کھائے ہوئے ہوتی ہے ، لَمْڈور .

دَھن مَسْتی

دولت کا نشہ .

دَھن نَصِیب

رک : دھن بھاگ

دَھن مِصری

دَھن کَٹی

دھان کاٹنے کا موسم

دَھن بھاگ

(ہند) خوش قسمتی ، خوش بختی .

دَھن دھام

دَھن نوٹا

دھن نوٹا:داب کے سرے پر کی کھڑی بلی یا کھم جو داب کے دباؤ سے اُوپر کے وزن کو اُبھار دے یا اُٹھا دے ، اس کھمبے کو بھی کہتے ہیں ، جس کے سِرے پر درابی (چرخی) باندھ کر وزنی اشیا اوپر کھین٘چی جاتی ہیں

دَھن مَڑی

رک : دھن (۳) کے تحتی.

دَھنسِری

دَھن دِینی

دھن سے ، دھن کی آواز کے ساتھ ، دھن دیسی ، دھن سے ، دھن سائیں .

دَھن اَبْرُو

مال

دَھن پاتْر

دَھنْتَرا

زبردست، طاقت ور

دَھنْوَن٘ت

رک : دھنِ وان .

دَھن کُٹّی

دھان کوٹنے کا آلہ، مشین، اوکھلی اور موسل

دَھنْوَنْتَری

آبربید کا وہ حکیم، جو سمندر متھنے کے وقت اُس میں سے نمودار ہوا، دیوتاؤں کا طبیب

دَھناسِری

سری راگ کی راگنی جو چَھ سُروں سے مرکب ہے اور عموماً بعد دوپہر گائی جاتی ہے

دَھن پِرْیا

حریص ، لالچی ، دولت کا عاشق ؛ ایک ترکاری (لاط : Ardisid Solon Area)

دَھن چِڑی

دَھنیسْوَر

ابوقرن ، نساف دھن چڑی ، دھن سُو ، بڑی چونچ کی چڑیا ، لاط : Buceros .

دَھنْیاک

دَھنْیا

دَھنْباد

خوش رہو

دَھنا

بیوی ، زوجہ ، استری

دَھنی

۱. گھوڑے کی ایک نسل ، خچَر ، گھوڑے کی نسل کا بیل.

دَھنِیشْوَر

دَھن تیرس

کاتک کی 13 تاریخ میں دیوالی پیشتر منایا جانے والا تہوار، عصر حاضر میں ایسا مانا جاتا ہے کہ اس دن سونا، چاندی اور برتن وغیرہ خریدنا مبارک ہوتا ہے

دَھن بھاگْیَہ

(ہند) خوش قسمتی ، خوش بختی .

دَھن مَہاراج

بڑے آدمیوں کو اس طرح خطاب کرتے ہیں ، اے خوش قسمت

دَھنْتِھیا

دھان (رک) سے متعلق ، چاول کا کھیت یا اس سے کاٹی ہوئی دھان کی فصل

اردو، انگلش اور ہندی میں خَرْچ کے معانیدیکھیے

خَرْچ

KHarchख़र्च

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: ریاضی

خَرْچ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • صرف، صرفہ، آمد کا نقیض

    مثال - آمدنی سے زیادہ خرچ سمجھ دار انسانی کی پہچان نہیں ہو سکتی

  • صرف کرنےکی چیز، گزر بسر کرنے کے لیے روپیہ پیسہ
  • استعمال، کام میں لانا
  • (ریاضی) نکالا ہوا، باقی بچا ہوا

شعر

English meaning of KHarch

Noun, Masculine

  • outgoings, disbursements, expenditure, expenses

    Example - Amdani se zyada kharch samajhdar insan ki pahchan nahin ho sakti

  • means of meeting expenses, resources
  • price, cost, charge, outlay
  • debit, the debit side (of an account)

ख़र्च के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सर्फ़ अर्थात व्यय, लाभ, आमद का विलोम

    उदाहरण - आमदनी से ज़्यादा ख़र्च समझदार इंसान की पहचान नहीं हो सकती

  • उपभोग करने की चीज़, गुज़र-बसर करने के लिए रुपया-पैसा
  • इस्ते'माल अर्थात प्रयोग करना, काम में लाना
  • (गणित) निकाला हुआ, बाक़ी अर्थात शेष बचा हुआ

خَرْچ کے مترادفات

خَرْچ کے متضادات

خَرْچ سے متعلق دلچسپ معلومات

خرچ اول مفتوح، دوم ساکن، یہ لفظ نہ فارسی ہے نہ ترکی، خالص اردو ہے۔ اس لفظ کے معنی معروف ہیں: ’’صرفہ، یعنی کسی کام یا شے پر زر ، روپیہ پیسہ، کا استعمال کرنا، انگریزی میں Expense/Expenditure‘‘۔ فارسی میں ایک لفظ ’’خرج‘‘ البتہ ہے لیکن اردو ’’خرچ‘‘ کے معنی میں ’’خرج‘‘ فارسی میں نہیں استعمال ہوا ہے۔ فارسی میں لفظ ’’خرج‘‘ کے معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ وغیرہ ہیں۔ اردو میں بھی ’’خرچ‘‘ کے ایک معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ ہیں، مثلاً ’’سفر خرچ‘‘ (بے اضافت، یعنی وہ رقم جو سفر میں اور سفر کے خرچ کے لئے ہو، خرچ سفر)، اور انشا ؎ حوصلہ ہے فراخ رندوں کا خرچ کی پر بہت ہی تنگی ہے غالب نے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’خرچ‘‘ استعمال کیا ہے، اور یہ فارسی کے اعتبار سے غلط ہے۔ عربی کے لحاظ سے درست ہوسکتا ہے، کہ عربی میں ’’خرج/اخراج‘‘ بمعنی ’’نکلنا، ادا ہونا، نکالنا‘‘ ہے ؎ نہ کہہ کہ گریہ بمقدار حسرت دل ہے مری نگاہ میں ہے جمع و خرج دریا کا فارسی میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’برآمدن‘‘ اور اس کا متضاد ’’دخل‘‘ بمعنی ’’درآمدن‘‘ مستعمل ہیں۔ استعاراتی طور پر ’’دخل و خرج‘‘ کو ’’آمدنی اور صرفہ‘‘ کے معنی میں بیشک استعمال کیا گیا ہوگا، اگرچہ اس کی کوئی مثال مجھے نہیں ملی۔ بہر حال، ممکن ہے اردو والوں نے فارسی اور عربی میں ’’خرج‘‘ کے مختلف معنوں پر مبنی کرکے ’’خرچ‘‘ بنا لیا ہو۔ لیکن اردو کی مزید طباعی دیکھئے کہ فارسی لفظ کی طرح اس کے آخر میں ہائے ہوز لگا کر ’’خرچہ‘‘ بنایا۔ معنی کے اعتبار سے ’’خرچ‘‘ اور’’خرچہ‘‘ بالکل ایک ہیں۔ ’’خرچہ‘‘ میں ہائے ہو زمزید علیہ ہے اورکوئی معنی نہیں دیتی، جیسے ’’موج/موجہ‘‘۔ دیکھئے،’’ آوازہ‘‘۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچا‘‘ بجاے ’’خرچہ‘‘ صیحح املا نہیں۔ دیکھئے، ’’خرچہ پانی‘‘، ’’ہائے مختفی‘‘۔ ہم نے ’’خرچ‘‘سے مصدر’’خرچنا‘‘ بھی بنالیا۔ یہ پہلے بہت عام تھا لیکن اب ذرا کم سننے میں آتا ہے۔ شیخ مبارک آبرو ؎ مفلس تو شید بازی کرکے نہ ہو دوانہ سودا بنے گا اس کا جن نے کہ نقد خرچا پھر، اردو والوں نے عربی کے طرز پر صیغۂ مبالغہ میں ’’خراچ‘‘ بنایا، یعنی ’’بہت خرچ کرنے والا‘‘، جیسے ’’فیض/فیاض۔‘‘ پھر، ارد و کے قاعدے سے ’’خرچیلا‘‘ بنایا، جیسے ’’بھڑک/بھڑکیلا، رنگ/رنگیلا، لچک/لچکیلا‘‘ وغیرہ۔کسی بگڑے دل نے ’’خرچی‘‘ بمعنی ’’طوائف کی اجرت‘‘، وضع کردیا اور پھر اس سے کئی محاورے وجود میں آگئے۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچیلا‘‘ کے دونوں معنی درست ہیں: (۱) بہت خرچ کرنے والا، اور (۲) وہ کام جس میں بہت روپیہ خر چ ہو، یا ہونے کا امکان ہو۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ ’’خرچ‘‘ کا لفظ فارسی میں بالکل معدوم نہیں۔ ہندوستانی فارسی گویوں نے اسے ضرور لکھا ہوگا، کیوں کہ ’’بہارعجم‘‘، اور اس کے حوالے سے ’’غیاث اللغات‘‘، اور ’’فرہنگ آنند راج‘‘ میں درج ہے کہ یہ لفظ ’’عوام کالانعام‘‘ (عوام، جو مویشیوں کی طرح بے علم ہیں) میں رائج ہے۔ اردو میں بہر حال اسے عربی فارسی الفاظ کی طرح مع عطف و اضافت استعمال کیا گیا ہے، میر ؎ عشق و مے خواری نبھے ہے کوئی درویشی کے بیچ اس طرح کے خرچ لاحاصل کو دولت چاہئے ممکن ہے کسی کو خیال ہو کہ میر نے ’’خرج‘‘ جیم عربی سے لکھا ہو گا۔ فورٹ ولیم ایڈیشن اس وقت سامنے نہیں، لیکن نول کشوری کلیات میر، مطبوعہ ۸۶۸۱، اور ظل عباس عباسی کا ایڈیشن (۷۶۹۱) جو فورٹ ولیم پر مبنی ہے، دونوں میں جیم فارسی سے ’’خرچ‘‘ ہی لکھا ہے۔ اور اگر یہ مان بھی لیں کہ میر نے جیم عربی سے ’’خرج‘‘ لکھا ہوگا، تو اس سے بھی کچھ بات بنتی نہیں، کہ مستند فارسی میں ’’خرج‘‘ مع جیم عربی کا وجود بمعنی ’’خرچ‘‘ مع جیم فارسی بہر حال مشکوک ہے۔’’نوراللغات‘‘ میں ’’خرچ‘‘ ہے، لیکن اس سے بنے ہوئے کئی دوسرے الفاظ کاوہاں پتہ نہیں، اور نہ ’’خرچ‘‘ مع اضافت یا عطف کی کوئی مثال وہاں ملتی ہے۔دیکھئے،’’ خرچ بالائی‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خَرْچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

خَرْچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone