تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُرْسی" کے متعقلہ نتائج

دَرْجَہ

رتبہ، پایہ، منزلت، مرتبت

دَرْجَہ دَرْجَہ

ہر مقام پر، ہر درجے پر، ہر مرتبے پر، ہر طرح

دَرْجَہ بَنْد

ترتیب کے ساتھ، تسلسل سے

دَرْجَہ دار

جس پر نشان لگے ہوں

دَرْجَہ وار

سِلسلہ وار، رُتبے کے موافق، حسبِ حیثیت

دَرْجَہ نَمْبَر

(کُتب خانہ) مضمون وار یا مصنف وار تقیم یا درجہ بندی کا نمبر .

دَرْجَہ ہونا

درجہ کرنا (رک) کا لازم ، بُرا حال ہونا ؛ عزّت ہونا ؛ رُتبہ بلند ہونا .

دَرْجَہ دینا

جگہ دینا، مقام پرلانا، مرتبے پر فائز کرنا، حیثیت دینا

دَرْجَہ نُما

درجہ ظاہر کرنے یا دِکھانے والا (آلہ) .

دَرْجَہ کَرْنا

حالت بنانا ، کسی خاص حالت پر لانا .

دَرْجَہ مِلْنا

حیثیت یا مرتبہ حاصل ہونا، اَچھے مقام پر فائز ہونا

دَرْجَہ ٹُوٹْنا

اسکول کالج وغیرہ سے کوئی کلاس کم کیا جانا

دَرْجَہ رَکْھنا

کسی رُتبے یا مقام پر ہونا، عہدہ پر مامور ہونا، منزلت والا ہونا، حیثیت رکھنا

دَرْجَہ کُھلْنا

(اسکول وغیرہ میں) نیا درجہ یا کلاس قائم ہونا

دَرْجَہ گَھٹْنا

درجہ گھٹانا کا لازم، نِچلے درجے میں اُترنا، تَنَزّل ہونا، درجہ ٹوٹنا

دَرْجَہ اُتَرْنا

درجہ اُتارْنا کا لازم، ایک جماعت یا ایک درجہ نیچے ہوجانا، مرتبہ گھٹ جانا

دَرْجَہ اُتارْنا

ایک جماعت یا ایک درجہ نیچے کر دینا، مرتبہ کم کر دینا، تنزل کردینا

دَرْجَہ گَھٹانا

نِچلے درجے میں اُتار لانا، تَنَزّل کرنا، درجہ توڑنا

دَرْجَہْ سوم

تیسرا درجہ، تیسرا مرحلہ، آخری حد، (مرض کی) اِنتہائی نوبت

دَرْجَہ توڑْنا

اسکول کالج وغیرہ سے کسی کلاس کو کم کر دینا

دَرْجَۂ تَپِش

حرارہ پیما (تھر ما میٹر) وغیرہ میں حرارت کا درجہ ،گریوں میں، حرارت ناپنے کی اکائی .

دَرْجَہ بَڑْھنا

مرتبہ بڑھنا، اگلی کلاس میں ترقی ہونا

دَرْجَہ بَڑھانا

ترقی، بڑھاوا، عظمت، عزت

دَرْجَہ بَرابَر ہونا

ایک جیسی عِزت یا قدر ہونا

دَرْجَۂ کَمال

خُوبی کی انتہا، بلندی مرتبہ، عروج

دَرْجَۂ کَشْمکَش

کشمکش کی حالت ، کھینْچا تانی کی حالت ، درمیانی کیفیت .

دَرْجَہ چَڑھانا

طالب علم کو ترقی دے کر اگلے درجے میں کردینا

دَرْجَہ کو پَہُنچْنا

حالت کو پہنچنا، نوبت کو پہنچنا، منزل یا مرحلے پر ہونا

دَرْجَہ بُلَنْد کَرنا

درجہ بڑھنا (رک) کا تعدیہ ، رتبہ بلند کرنا ، ترقی دینا .

دَرْجَۂ کَمال کو پَہُنچْنا

بلند مرتبہ حاصل کرنا، (ترقی کی) آخری منزل کو پہن٘چْنا

حَد دَرْجَہ

انتہائی درجہ، نہایت، بہت زیادہ

جِنْسِیَت دَرْجَہ

ایک ہی درجے کا ، ایک ہی رتبے کا نیز ایک ہی رشتے کا (عموماً تقسیم میراث میں ورثاء کی درجہ بندی کے وقت) ۔

تَنَزُلِ دَرْجَہ

عہدے یا مرتبے میں کمی ، نسبتاً بڑے درجے سے چھوٹے درجے پر اتار دیا جاتا

لاچاری دَرْجَہ

مجبوری کی حالت میں .

دَرْمِیانی دَرْجَہ

معمولی حیثیت.

نِہایَت دَرْجَہ

دُوسْرا دَرْجَہ

درجۂ دوم؛ (مجازاً) کمتر حیثیت.

تِیسْرا دَرْجَہ

ادنیٰ درجہ (قسم کے اعتبار سے) ، ریل کا آخری درجہ ، پولیس کا تھرڈ ڈگری برتاؤ ، (ریاضی) ہندسۂ تحلیلی.

زَنانَہ دَرْجَہ

ریل گاڑی وغیرہ کی زنانہ کلاس جو عورتوں کے لیے مخصوص ہوتی ہے

غایَت دَرْجَہ

حد درجہ، نہایت، انتہائی، بہت زیادہ

عالی دَرْجَہ

بلند مقام ، ذی مرتبہ.

رِعایَتی دَرْجَہ

کسی ایک مضمون میں ناکامیاب ہونے پر رِعایت کے ساتھ کامیابی کی سند دے کر طالبِ علم کو جو درجہ دِیا جائے.

مَعْمُولی دَرْجَہ

عام درجہ ، معیار سے کم ۔

اَشَدّ دَرْجَہ

بے حد، حد سے بڑھ کر

ڈیوْڑھا دَرْجَہ

ریل کی انٹر کلاس جس کا کرایہ دوسرے اور تیسرے درجے کے درمیان ہوتا تھا .

کَمال دَرْجَہ کا

انتہا کا، ازحد، نہایت کامل، پورا

نِہایَت دَرْجَہ کا

پرلے درجے کا ، انتہائی درجے کا

تاب دَرْجَہ نُما

مقیاس الحرارت ، تھرما میٹر

کَھولاو کا دَرْجَہ

(طبیعیات) حرارت جس پر مائع (خصوصاً پانی) اُبلنا شروع ہوتا ہے ، نقطۂ جوش (انگ : Boiling Point).

سَماجی دَرْجَہ بَنْدی

معاشرے میں کسی کی حیثیت کا تعیّن .

مَصْنُوعی دَرْجَہ بَنْدی

(کتب خانہ) مجموعہء اشیا کی تقسیم جو قدرتی درجہ بندی میں رد و بدل کرکے حسب ضرورت کی جائے ۔

کیا دَرْجَہ کَر رَکھا ہے

کیسی بری گت بنا رکھی ہے ، کیسی خراب حالت میں ہو.

اردو، انگلش اور ہندی میں کُرْسی کے معانیدیکھیے

کُرْسی

kursiiकुर्सी

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: قدیم کنایۃً خوشنویسی تدریس فرنیچر اسلامیات

کُرْسی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • لکڑی ، لوہے یا کسی اور پائدار چیز کی ایسی نشست گاہ جس پر ایک آدمی پیر لٹکا کر آرام سے بیٹھ سکے عموماً اس کے چار پایے ، دو بازو (بعض کے نہیں ہوتے) اور پشت ہوتی ہے ، بیٹھنے کی جگہ لکڑی یا لوہے کا تختہ لگا دیتے ہیں یا پید ہے ، بیٹھنے کی جگہ وہ لکڑی یا لوہے کا تختہ لگا دیتے ہیں یا پید وغیرہ سے بُن دیتے ہیں ، اچھی قسم کی کرسیوں میں گدے بھی لگے ہوتے ہیں .
  • چوکی ، چھوٹا تخت .
  • پایۂ تخت ، دارالحکومت ، دارالخلافہ .
  • سطح زمین سے فرش عمارت یا سطح عمارت تک کی بنیاد یا پائے کا بھراؤ یعنی بلندی جو حسب ضرورت اور عمارت کی حیثیت کے لحاظ سے رکھی جاتی ہے ، پلنتھ (انگ : Plinth).
  • (خوشنویسی) حرفوں کے دور اور کشش کے درمیان کا اُٹھان ، تحریر میں حروف کی مشست کا تناسب ، حرفوں اور دائروں کی مناسب ترتیب .
  • (اسلام) مسلمانوں کی عقیدے کے مطابق کرسی خداوند ، کرسی الہیٰ ؛ مراد : بلند ترین مقام ، بہت بلند و بالا جگہ .
  • پیڑھی ، پشت ، نسل .
  • نسب نامہ ، شجرہ ، سلسلہ .
  • (تصوّف) کل صفات فعلیہ کی تجلی سے اور یہی مظہر اقتدار الہیٰ و محل نفوذ اوامر و نوابی ہے اس میں آثار و صفات متضاد بالتفصیل ظاہر ہوتے ہیں ، اسی لئے امر الہیٰ وجود میں ظاہر ہوتا ہے ، یہی محل قضا ہے
  • (کنایۃً) درجہ ، عہدہ .
  • مرتبہ ، عزّت ، تعظیم و تکریم .
  • لوہے یا فولاد کا جوڑ جس سے ریل کی پٹری اپنے مقام پر رہے .
  • . شعبہ (خصوصاً کسی مضمون کا شعبۂ تعلیم و تدریس).
  • ۔(ع) مونث۔ ۱۔چھوٹا تخت جس کو فارسی میں صندلی کہتے ہیں۔ ۲۔خدائے تعالیٰ کا ملک اس کی قدرت اور تدبیر۔ ۲۔آٹھواں آسماں۔ ۴۔حرفوں کے دائرں کی موزونی اور تحریر میں ایک دوسرےکے باربر ہونا جیسے حروف کی کرسی۔ ۵۔مکان یا عمارت کی تہ کی اُونچائی۔ ۶۔پیڑھی۔ پُشت۔ خاندان۔ ۷۔زینہ۔ درجہ۔ ۸۔بید یا لکڑی کی کرسی۔ ؎ ۹۔ بلندی جو صحن مکان سے زیادہ ہو۔ معانی نمبر ۱۔۲ میں عربی میں اور معان نمبر ۳۔۴۔۵ میں فارسی میں اور بقیہ معانی میں اردو میں مستعمل ہے۔
  • مراد : آیت الکرسی (قدیم).

شعر

English meaning of kursii

Noun, Feminine

  • a town near Lucknow, inhabitants of which were considered stupid
  • authority, ministry, honour, respect
  • base of pillar
  • chair, throne of God, throne
  • genealogy, lineage, pedigree
  • office of authority
  • plinth (of building)

कुर्सी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • = कुरसी
  • आसन, गद्दी, चौकी
  • चार पायोंवाली एक प्रकार की ऊँची चौकी जिस पर एक व्यक्ति बैठता है तथा जिसमें पीठ के सहारे के लिए पटरी लगी रहती है। (चेअर) यौ०-आराम कुरसी = एक प्रकार की बड़ी कुरसी जिस पर आदमी लेट सकता है। मुहा०-कुरसी तोड़ना = भार बनकर कुरसी पर बेकार बैठे रहना।
  • वह स्थान जिस पर कोई अधिकारी बैठता हो। अधिकारी का पद। जैसे-आज तो कोई मंत्री की कुरसी पर बैठ सकता है। मुहा०-(किसी को) कुरसी देना-आदरपूर्वक बैठाना।
  • दे. कुरसी।
  • बैठने का विशेष प्रकार का आसन, आसंदी, चेयर।

کُرْسی کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کُرْسی)

نام

ای-میل

تبصرہ

کُرْسی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone